Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ گل پلازہ میں لگنے والی یہ آگ ایک حادثہ ہے یاکسی مذمو م مقاصد کے تحت لگائی گئی ہے؟


میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ گل پلازہ میں لگنے والی یہ آگ ایک حادثہ ہے یاکسی مذمو م مقاصد کے تحت لگائی گئی ہے؟
 Posted on: 1/17/2026

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ پر آتشزدگی کاواقعہ ایک بڑاسانحہ ہے جس میں بہت جانی ومالی نقصان ہواہے جس کامجھے بہت افسوس ہے اورمیں اس سانحہ کے متاثرین کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔ #GulPlaza  میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سےاپیل کرتاہوں کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ گل پلازہ میں لگنے والی یہ آگ ایک حادثہ ہے یاکسی مذمو م مقاصد کے تحت لگائی گئی ہے؟ اگرچہ حکومت یہ بہانے اور جواز پیش کرے گی کہ یہ گیس لیکیج یا شارٹ سرکٹ یاگیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہے لیکن اس کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑاشہر ہے جس کی آبادی چارکروڑسے زائد ہے جو ٹیکسوں کی شکل میں ملک کوسب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن کراچی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ سندھ پر گزشتہ 60 برسوں سے مسلط پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نےپورے سندھ کا بٹہ بٹھادیاہے، پیپلز پارٹی نے کراچی جیسے شہرکے تمام اداروں کوبرباد کردیاہے، کراچی کو بہتر فائربریگیڈاورجدید اسنارکل کی ضرورت ہےلیکن پیپلزپارٹی نےکراچی کے فائر بریگیڈکوبھی تباہ کردیاہے،اتنے بڑے شہر کے لئےجتنی اسنارکل اور فائرٹینڈر ہونے چاہئیں، وہ نہیں ہیں، آج بھی اتنابڑا آگ لگنے کاواقعہ ہوا لیکن آگے بجھانے کے لئے فائربریگیڈبہت تاخیرسے پہنچیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن جماعت نے کراچی کی سڑکوں کو کھنڈربنادیاہے۔  ایم کیوایم کوجب پہلی مرتبہ بلدیہ کراچی کے ذریعے شہر کی خدمت کاموقع ملاتومیں نےسب سے پہلے کراچی کی فائربریگیڈ کو بہتربنانے کے لئے اسنارکل منگوائیں، ہم شہر کےلئے بہت کچھ کرناچاہتے تھے لیکن ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا، ہمیں دوبارہ موقع ملاتوہم نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرکے کراچی کانقشہ بدل دیا جس پر ہردیکھنے والا واہ واہ کرتا لیکن ہمارے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کردیاگیا۔ آج کراچی مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے۔ آج اگر ایم کیوایم کوکراچی میں نظم ونسق چلانے کا اختیار ہوتااورآگ لگنے کا ایسا واقعہ ہوتا توشہر کی یہ حالت نہ ہوتی اورفائر بریگیڈ فوری طورپر پہنچ کر آگ بجھاچکی ہوتی۔ کراچی کی بہترخدمت وہی کرسکتاہے جس کاجینامرناکراچی سے وابستہ ہو اور جو شہر سے واقعتاً ہمدردی رکھتاہو۔  میں فیلڈ مارشل عاصم منیرصاحب سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کراچی کوکرپٹ اورکراچی دشمن پیپلزپارٹی سے نجات دلائیں۔  جولوگ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،جوزخمی ہیں ان کوصحت عطا فرمائے اوراس آگ کی وجہ سےجن کی زندگی بھرکی کمائی جل کرتباہ ہوگئی ہے،اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیداکرے کہ وہ پھرسے اپنا کاروبار کھڑاکرسکیں۔ الطا ف حسین ٹک ٹاک پر 378 ویں فکری نشست سے خطاب 17جنوری 2026ء

1/18/2026 4:32:42 PM