Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوسلام
Posted on: 1/13/2026
شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوسلام
ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی قربانی تمام وفاپرستوں کے لئے ایک مثال ہے۔
#SaluteToHasanZafarArif
وفاکی قسمیں کھانا، حلف اٹھانااورعہد کرلینابہت آسان ہوتاہے لیکن وفاکونبھانا، حلف پر قائم رہنااورعہد کو پوراکرنا بہت مشکل ہوتاہے کیونکہ وفااورعہد پر قائم رہنے کے لئے آگ اورخون کے سمندر سے گزرنا پڑتاہے، مصائب ومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ انسان وفاکونبھانے کے لئے بڑے بڑے دعوے کرتا ہے لیکن اس کااصل امتحان اس وقت آتاہے جب وہ اپنی جدوجہد کے دوران وفاپر قائم رہنے کے لئے موت اورزندگی کی آزمائش کاسامنا کرتاہے۔ وفا کی راہ میں اگرانسان حق پرقائم رہے اور جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرے تووہ رہتی دنیا تک ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کاسمبل بن جاتاہے۔اپنی وفااور عہد پر جان قربان کرنے والے ایسے ہی ایک بزرگ کانام پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید ہے۔انہوں نے چالیس سال تک کراچی یونیورسٹی میں لاکھوں طلبہ کوتعلیم دی، وہ ایک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاعر، ایک ادیب، ایک مترجم بھی تھے، انہوں نے انگریزی، روسی اورکئی زبانوں کی کتابوں کے اردومیں ترجمے کئے۔ وہ عملی جدوجہد کرنے والے انسان تھے۔وہ ہمیشہ ظلم کوظلم کہتے رہے، ہرآزمائش سے گزرے، بزرگی کی عمر میں وہ ایم کیوایم میں شامل ہوئے، جب 2016ء میں ایم کیوایم وہ سینئر لوگ جنہوں نے ایم کیوایم کے نام سے سب کچھ حاصل کیامگروہ غداری کرکے اسی ایم کیوایم کو دفن کرنے نکل آئے، جنہوں نے 22 اگست 2016 ء کو40سال، 30 سال، 25سال تک ایم کیوایم میں رہنے کے بعد ایک ہی رات میں اپناپراناتعلق اوروفاکاعہد توڑکر قائد کو چھوڑ گئےاورایم کیوایم پاکستان بنالی، ایسے وقت میں پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف اپنی وفا پر قائم رہے، وہ 22 اگست 2016 ء کے بعد الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی میں ڈپٹی کنوینر بنے اورغداروں کامقابلہ کرتے ہوئے تحریک کے کام کوجاری رکھا۔اس کی پاداش میں انہیں گرفتارکرکے قید میں ازیتیں دی گئیں، جھوٹے مقدمات میں جیل میں اسیر رکھاگیا لیکن وہ ثابت قدم رہے، انہوں نے رہائی کے بعدبھی تحریک کاکام جاری رکھا، انہیں ایجنسیوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں لیکن وہ نہ ڈرے اورکام کرتے رہے۔ وہ 13 جنوری 2018ء کوساتھیوں سے یہ کہہ کرنکلے کہ ان کی بیٹی کل لندن جارہی ہے میں آج رات کاکھانا اس کے ساتھ کھاؤں گا، گھرجاتے ہوئے انہیں راستے سے اغواکرلیاگیا، انہیں رات بھر تشدد کانشانہ بنایاگیا، انہوں نے اپنی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارکیا تو انہیں سفاکانہ تشددکا نشانہ بناکرشہید کردیاگیا اوران کی تشددزدہ لاش کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری کے ایک ویران مقام پر پھینک دی۔ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید آخری سانس تک اپنی وفاپر قائم رہے۔ اسی لئے انہیں شہیدِوفا کالقب دیا گیا۔ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید اتنے بڑے بزرگ اوراستاد تھے لیکن ان کے سفاکانہ قتل پر پوراملک خاموش رہا، کسی نے اس ظلم کوظلم نہیں کہا، اس لئے کہ وہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر تھے، وہ مہاجر تھے۔ انہوں نے کسی کے ساتھ تعصب نہیں کیابلکہ تعصب اورنفرت کانشانہ انہیں بنایاگیا۔ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی قربانی تمام وفاپرستوں کےلئے ایک مثال ہے، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ میں ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکوسلام عقیدت پیش کرتاہوں۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی قربانی کوقبول فرمائے، انہیں شہدائے بدر، شہدائےاحد، شہدائے کربلا کے درمیان جگہ عطافرمائے۔ آج ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی آٹھویں برسی ہے، میں اس موقع پر تمام وفاپرستوں سے کہتاہوں کہ وہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں۔ الطا ف حسین 12 جنوری 2026ء
6/14/2026 4:13:46 PM
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ
...
13 Jun 2026
کشمیرمیں فوج کشی فی الفوربند کی جائے، یہ کشمیر کے لئے بہترہے اور پاکس
...
13 Jun 2026
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یوم
...
12 Jun 2026
سینئر صحافی،یوٹیوبراوروی لاگرصابر علی کو ایم کیوایم کے بانی وقائدالطا
...
12 Jun 2026
ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئررکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈو
...
12 Jun 2026
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب سے الطاف حسین کا مطالبہ
...
11 Jun 2026
پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوایم کیوایم کادفتر قراردینا قطعی غلط اورحقا
...
11 Jun 2026
ہزاروں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے اے پی ایم ایس اوکی رکنیت حاصل ک
...
11 Jun 2026
اے پی ایم ایس او ……کیا ہے!
...
11 Jun 2026
میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیزیونٹوں میں موجود تحریکی سات
...
11 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us