کل بروز جمعہ بعض مذہبی جماعتوں کی جانب سے پنجاب اورملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ میں ان تمام مذہبی جماعتوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنا احتجاج ضرورریکارڈ کرائیں مگرمیں ان سے اللہ اوراس کے رسول سر کاردوعالم ۖ کے نام پر اپیل کرتاہوں کہ وہ خدارا اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکاری ونجی املاک اورعبادت گاہوں کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اورپرامن انداز میں اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 331ویں فکری نشست سے خطاب
16اکتوبر2025ئ