Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے زائد گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآباد ی


  گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے زائد گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآباد ی
 Posted on: 4/13/2025

 گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے زائد گرفتارکئے جاچکے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآباد ی
 14 کارکنان کو حیدرآباد سے اور13کارکنان کراچی سے گرفتارکئے گئے ہیں
 درجنوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کی گر فتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ فی الفوربندکیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کورہاکیاجائے
کنوینرمصطفےٰ عزیزآباد ی ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، شاہد رضا، ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان عاطف شمیم اورسفیان یوسف کاوڈیو بریفنگ سے خطاب 

 لندن … 13  اپریل 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآباد ی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیاجائے اورتمام گرفتارشدگان کورہاکیاجائے۔ وڈیو بریفنگ سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، شاہد رضا، ریحان عبادت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان عاطف شمیم اورسفیان یوسف نے خطاب کیا۔ 
 انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے دریائے سندھ سے مزید کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف حیدرآباد میں مظاہرے میں شرکت کی تھی لیکن اس کے بعد سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے حیدرآباد اورکراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہاہے ۔ گزشتہ تین روز کے دوران درجنوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں جبکہ 27کارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں جن میں سے 14 کارکنان کو حیدرآباد سے اور13کارکنان کراچی سے گرفتارکئے گئے ہیں۔ ان گرفتار شدگان کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے ۔ 
 انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پوری تفصیلات ثبوت وشواہد کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کردی ہیں کہ دریائے سندھ سے مزید کینال نکالنے کے سندھ دشمن منصوبے کی منظوری پیپلزپارٹی کے سربراہ اور صدر مملکت آصف زرداری نے دی تھی لیکن یہ حقائق منظرعام پر آنے کے بعد پیپلزپارٹی سندھ کے سادہ لوح عوام کوبیوقوف بنانے کے لئے اب کینال کے منصوبے کی مخالفت کررہی ہے لیکن دوسری جانب وہ اس منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں کررہی ہے جو اس بات کاثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی خوداس منصوبے کی حامی ہے اوروہ یہی چاہتی ہے کہ دریائے سند ھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالاجائے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شہری سندھ کے عوام کے ساتھ اپنی نفرت وتعصب کامظاہرہ کرتی آئی ہے اپنے ہردورحکومت کی طرح وہ اس دورحکومت میں بھی شہری سندھ کے عوام کوریاستی مظالم کانشانہ بنارہی ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہ مطالبہ کیاکہ تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ا ورظلم و زیادتیوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سندھ کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں ، وکلاء تنظیموں اور عوام کے تمام طبقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔ 



4/20/2025 10:40:06 AM