Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ہم اپنے نظریہ اورمشن ومقصد کے لئے دیوانے اورمجنوں ہیں ۔الطاف حسین
Posted on: 9/17/2024
ہم اپنے نظریہ اورمشن ومقصد کے لئے دیوانے اورمجنوں ہیں ۔الطاف حسین
ہم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ مظلوموں کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں
عظیم ہیں وہ ساتھی جو تمام ترمشکلات اورخطرا ت کے باوجود ہم جیسے دیوانوں کے ساتھ چل رہے ہیں
ہم نے لاکھوں جانوںکانذرانہ دیا لیکن ہمیں اپنے ملک میں حقوق نہیں مل رہے
اللہ ہمیں ایسی زمین عطافرما ئے جہاں ہمیں فرزند زمین نہ ہونے کاطعنہ نہ سننا پڑے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں 71ویںسالگرہ کی تقریب سے خطاب
لندن… 18 ستمبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ہم اپنے نظریہ اورمشن ومقصد کے لئے دیوانے اورمجنوں ہیں جواپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ محر وموں اور مظلوموں کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اپنی 71ویںسالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی، شعبہ خواتین اورکارکنوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا میں رہنے والاہرفرد اپنے اوراپنے خاندان کے لئے جیتاہے لیکن ہم ایسے دیوانے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ پوری مظلوم انسانیت کے لئے اپنی ذا ت کوفناکردیتے ہیں تاکہ مظلوموں کے بقاء کی جدوجہد جہاں بھی جاری ہواس میں اپنابھی حصہ ڈال سکیں۔ ہم جیسے پاگل ، جنونی اور دیوانے بھی ہوتے ہیں کہ جو اپنی خوبصورت زندگی کوچھوڑ کراپنے اہل خانہ، دوست احباب کوچھوڑکراوراپنے عزیزواقرباء سے ناطہ توڑ کرکسی مشن ومقصد میں اس طرح مگن ہوجاتے ہیں کہ پھر انہیں نہ گھر خیال رہتا ہے اورنہ گھروالوںکا اورنہ ہی عزیزواقارب اور دوست احباب کا۔ پھروہ اپنی دیوانگی اورعشق میں ایسے مبتلاہوتے ہیں کہ ان کے عشق کامحورو مرکز صرف حق اورسچ کانظریہ ہوتاہے ۔ وہ محروموںکوغاصبوںاورلٹیروںسے ان کے حقوق دلوانے کانظریہ ہے، ظالمانہ نظام سے آزادی کانظریہ ہے ۔ وہ رات کواسی عشق میں سوتے ہیں اورصبح اسی عشق میں اٹھتے ہیں اور دوپہرشام رات اسی عشق کے لئے پروانے کی طرح نظریے کے گرد گھومتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگوںکواگرپاگل، مجنوں اوردیوانہ نہ کہاجائے گاتواورکیاکہاجائے گا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ عظیم ہیں وہ لوگ، وہ ساتھی جو تمام ترمشکلات، پریشانیوںاورخطرا ت کے باوجود آج تک ہم جیسے مجنوںاوردیوانوں کے ساتھ چل رہے ہیں، اپنی ذات کی پرواہ ہے ،نہ مستقبل کی ، انہیں صرف یہ خواہش ہے کہ ہم جس قائد کے فالوور ہیں، جس قائد کے نظریے کومانتے ہیں اس کے نظریے اورمشن ومقصد کے لئے ہم ہرطرح کی قربانی دینے کے لئے حاظرہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہا مزیدکہاکہ اچھے وقتوں میں تو پرائے بھی اپنے بن جاتے ہیں لیکن برے وقت میں اپنے بھی پرائے بن جاتے ہیں۔ جب کسی بھی تحریک پر براوقت پڑتاہے تووہ لوگ عظیم ہوتے ہیں توایسے کڑے اورمشکل وقت میںیہ نہیں دیکھتے ہیں کہ کون کون لوگ تحریک اور قائد کویہ سوچ کر چھوڑ گئے ہیں کہ یہ بہت مشکل جدوجہد ہے۔میرے لئے وہ ساتھی بھی کسی دیوانے سے کم نہیں جوتمام ترمشکل وقت میں میرے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اورتحریک کے مشن ومقصد کے لئے رات دن کوشاں ہیں۔میں دنیابھر میں موجوداپنے ایسے تمام سچے وفاپرست ساتھیوں، ماؤں بہنوں بزرگوںکوسلام پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے دعاکی کہ ہم نے اللہ کے دین کی خاطر ہی لاکھوں جانوںکانذرانہ دیا لیکن ہمیں اپنے بنائے ہوئے ملک میں حقوق نہیں مل رہے ہیں ، ہم نے 20لاکھ جانیں ہندوستان میں قربان کیں اورجب پاکستان میں لٹ پٹ کرآئے تواپنے حقوق مانگنے کی پاداش میں ہم آج تک قتل، جبری گمشدگیوں،جیل کی اسیریوں سے گزررہے ہیں۔ ہم اللہ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ ہم پرکرم فرمائے اور ہم مظلوموںکوصحیح اورحقیقی آزادی عطا فرماکرہمیں بھی ایسی زمین عطافرما ئے کہ جہاں ہمیں فرزند زمین نہ ہونے کاطعنہ نہ سننا پڑے۔اللہ تعالیٰ اپنی لاٹھی کوحرکت میں لا اور غیب سے کوئی راستہ ایسا بنادے کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے عملی میدان میں آکرظالم وسفاک لوگوں کا سامناکرسکیں اوراس ظلم سے نجات حاصل کرسکیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ ایساکب ہوگا،انہیں یہ سوچنا ہوگاکہ اللہ نے انسانوں کوہاتھ، پیر اورعقل عطاکردی ، آ پ غورکیجئے اورسوچئے کہ اپنے حقوق کے لئے آپ کوجدوجہد کس طرح کرنی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم پر اس طرح کاظلم جاری ہے کہ ہمیں اپنے شہداء کی قبروں پرفاتحہ پڑھنے اوریادگارپرجانے تک کی اجازت نہیں ۔ اس طرزعمل اورسوچ کوبدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے عوام میں نفرتیں پیداہوتی ہیںاوریہ نفرتیں جب بہت بڑھ جاتی ہیں توپھروہی ہوتاہے کہ جیساکہ انقلاب فرانس اورحالیہ دنوں میں بنگلہ دیش میںہوا۔ جناب الطاف حسین نے تقریب کے شرکاء کے لئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کوصحت وتندرستی کے ساتھ لمبی عمرعطافرمائے۔ آپ کوتمام پریشانیوں سے نجات عطاکرے اورہماری جدوجہد کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنارفرمائے۔
1/15/2025 12:10:25 AM
تعصب کیا ہوتاہے؟ کیااپنی قوم سے محبت کرنا اوراپنی قومیتی شناخت اورثقا
...
11 Jan 2025
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر صاحب! سربراہانِ مسلح افواج ! کور
...
09 Jan 2025
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں اورچھاپے قابل مذمت ہیں ۔
...
09 Jan 2025
تین معطل کارکنان کی رکنیت بحیثیت کارکن بحال کردی ۔
...
07 Jan 2025
مفتیانِ کرام، علمائیکرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کے علما متفقہ فتوی
...
07 Jan 2025
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us