ایم
کیوایم کے لاپتا کارکنان کی بازیابی ،ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوارسادہ لباس
اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اور دوران
حراست انہیں ماورائے عدالت قتل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف متحدہ
قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعے کے روز ملک بھرمیں ذمہ داران وکارکنان
اورہمدردعوام کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔