کارکنان کی گرفتاریوں اورماورائےعدالت قتل کیخلاف ایم کیوایم کی اپیل پرکل بروزجمعہ ملک بھرمیں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
ملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردعوام اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداحتجاج میں شرکت کرینگے
کراچی:۔۔۔17، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروزجمعہ ملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کی فی الفوربازیابی،بغیرشناخت ونمبرپلیٹ ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوارسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرکے ماورائے عدالت قتل کے انتہائی ظالمانہ واقعات کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پرکل بروزجمعہ ملک بھرکے تمام پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان ،ہمدردعوام اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادہاتھوں میں احتجاجی بینرز،پلے کارڈتھام کرشرکت کریں گے ۔