متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد شہرکے مختلف مقامات پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ کے
سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی دیوقامت تصویر پرد ستخط مہم اور پیغامات کے حوالے سے کیمپ لگائے گئے۔ اس سلسلے میں کوہ نور چوک، پوسٹ آفس مارکیٹ ایریا، فقیر کاپڑ اور جویریہ سینٹر لطیف آباد نمبر 08میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اور کیمپوں پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے حق پرست عوام اور کارکنان کے پیغام درج کرنے کیلئے پیغام رجسٹر رکھا گیا ۔کیمپوں پر ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں آکر دستخط کئے اور اپنے پیغام درج کئے۔ ان تمام کیمپوں کا