Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60سالگرہ ؍مجموعی خبر


 Posted on: 9/17/2013
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60سالگرہ ؍مجموعی خبر
کراچی ۔۔۔17،ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 17ستمبر2013ء کو’یومِ امن‘‘کے طورپر پورے جوش و جذبے سے منائی گئی اس سلسلے میںآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں سالگرہ کے اجتماعات منعقدکیے گئے جن سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فون کے ذریعے انتہائی اہم اورفکرانگز خطاب کیا جناب الطاف حسین کاخطاب کراچی سمیت 35سے زائدشہروں میں بیک وقت سماعت کیاگیاجبکہ انٹرونکس میڈیاکے ذریعے پوری دنیامیں براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوا۔جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے ’’یومِ امن‘‘کا مرکزی اجتماع عزیز آباد کے تاریخی جناح گراؤنڈمیں منعقدہوا،اس موقع پرایم کیوایم کی جانب سے رنگارنگ ورائٹی پروگرام کابھی اہتمام کیاگیاتھاجوالاالصبح تک جاری رہااورجس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اورگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے شرکاء کومحظوظ کیا،جناح گراؤنڈمیں منعقدہ جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کی پروقارتقریب اورورائٹی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلی،مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جنہوں نے سفیدلباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور جوہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر اورایم کیوایم کے پرچم تھانے انتہائی پرعزم وپرجوش دکھائی دے رہے تھے اوران کی جانب سے وقفے وقفے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے وراس سلسلے میں نہ صرف جناح گراؤنڈبلکہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل، خورشیدبیگم سیکرٹریٹ اور قرب وجوارسمیت شہربھرمیں تمام عمارتوں،چوراہوں اور شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجایاگیاتھاجبکہ وسیع وعریض جناح گراؤنڈکوپنڈال کادرجہ دیکراس میں رنگ برنگی اسپاٹ لائٹوں سے مزّین انتہائی خوبصورت اسٹیج تعمیرکیاگیا۔اسٹیج کے عقب میں ڈیجیٹل اسکرین لگائی گئی تھی جبکہ اسٹیج کے سامنے شرکاء کی نشستوں کیلئے ہزاروں لگائی گئی تھی۔اسٹیج پرایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال،اراکین رابطہ کمیٹی براجماں تھے ۔60سالگرہ کی مبارکبادپیش کرنے کیلئے آنے والے کارکنان اورحق پرست عوام کی بھاری تعدادمیںآمدکے باعث جناح گراؤنڈ میں جگہ کم پڑگئی جس کے باعث عوام کی بری تعدادنے جناح گراؤنڈکے اطراف گھڑے ہوکر جناب الطاف حسین کاخطاب سنا۔ٹھیک6بجے تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا،سالگرہ کی تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی محترمہ نسرین جلیل،نثارپنہور،یوسف شاہوانی اوردیگرذمہ داران نے بھی مختصراًخطاب کیا اور جناب الطاف حسین اورپنڈال میں موجودایک ایک کارکنان کوجناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ مبارکباددی۔تقریب میں ایم کیوایم ویڈیوسیکشن کی جانب سے’’علم سب کیلئے‘‘عنوان سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیاگیاجسے شرکاء نے زبردست انداز میں سراہا اور تالیاں بجاکرکرداروں کی حوصلہ افزائی کی۔پنڈال میں سوشل میدیا،میڈیکل ایڈکمیٹی اورلٹریچرکمیٹی سمیت ایڈکمیٹی کی جانب سے خصوصی کیمپس لگائے گئے تھے۔ٹھیک7بجکر 30 منٹ پراسٹیج سے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرپنڈال میں موجودشرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کاپرتپاک استقبال کیا،اس موقع پرایم کیوایم مشہورترانہ ’’ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔ الطاف حسین‘‘بجایاگیاجس پرتمام شرکاء نے ایک آوازہوکرترانے کاساتھ دیا۔ٹیلی فون پرجناب الطاف حسین کی آمدکے موقع پرسفیدپرندے اورلال،ہرے ،سفیدغبارے فضاء میں چھوڑے گئے۔جناب الطاف حسین نے سب کواپنی سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ60 سالگرہ کا آج کادن تحریک سلامتی اورخوشحالی کی علامت ثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ آج سب شرکاء نے سفیدلباس زیب تن کیاہواہے اورسفیدرنگ امن کی علامت ہے ماضی کی تلخ باتوں کوچھوڑکرہم امن کی بات کریں۔

12/21/2024 6:58:48 PM