Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پوزیٹوریزنکال سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں کہ دونوں ملک دوبارہ مذاکرات کی میزپرآئیں، مذاکرات کامیاب ہوں اور مستقل جنگ بندی ہوجائے۔


جنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پوزیٹوریزنکال سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں کہ دونوں ملک دوبارہ مذاکرات کی میزپرآئیں، مذاکرات کامیاب ہوں اور مستقل جنگ بندی ہوجائے۔
 Posted on: 4/20/2026

آبنائے ہرمزکے دوبارہ بند ہونے،امریکی ناکہ بندی اورایرانی جہازپرامریکی قبضے کے بعدامریکہ اورایران کے درمیان مذاکرات غیریقینی صورتحال کا شکارہوگئے ہیں، امریکہ اورایران میں مذاکرات کادوسرا راؤنڈ ہوتا ہے یانہیں، کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ دونوں جانب سے بیانات کی جنگ جاری ہے اورجنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پوزیٹوریزنکال سکتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں کہ دونوں ملک دوبارہ مذاکرات کی میزپرآئیں، مذاکرات کامیاب ہوں اور مستقل جنگ بندی ہوجائے۔ 
خطے میں مسلط کردہ اس جنگ میں گزشتہ 51 دنوں میں بہت خون بہہ چکا ہے، ہزاورں نوجوان، بزرگ، عورتیں اوربچے شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے جن میں بہت سے عمربھر کے لئے معذور ہوگئے ہیں۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ جب جنگوں میں بچوں کے ماں باپ مارے جاتے ہیں توان کے یتیم بچوں کا کیا مستقبل ہوتاہے اورجو بچے مارے جاتے ہیں ان کے ماں باپ  کے دلوں پر کیا گزرتی ہے، ان کے جذبات کیا ہوتے ہیں، دونوں جانب سے سب کوایک ہی جیسا دکھ اورتکلیف ہوتی ہے،کسی ایک مذہب کے مارے جانے والے افراد ان کے لواحقین کوجتنے پیارے ہوتے ہیں اتنے ہی پیارے دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے لئے ہوتے ہیں۔ جنگوں میں لہوکے بہنے، معصوم انسانوں کی ہلاکتوں اوربمباری سے ہونے والی تباہی دیکھ کر انسانیت سے محبت کرنے والے ہرفرد کا دل دکھتا ہے۔ لہٰذا انسانوں کاخون بہانے کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور امن اورانسانیت کی فلاح وبہبود کی بات کی جانی چاہیے۔
 
الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 398ویں فکری نشست سے خطاب 
19  اپریل 2026ء


4/20/2026 10:56:51 AM