ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پنہور اور انور خان ترین کو ان کی رہائی پر فون کرکے مبارکباد پیش کی۔ نثارپہنور اور انور خان ترین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں ساتھیوں نے جس جرات و ہمت، عزم وحوصلے اور ثابت قدمی سے اپنی جبری گمشدگی کے عرصے کوبرداشت کیا وہ دیگر تحریکی ساتھیوں کےلئے ایک مثال ہے کہ وہ بھی آپ کی طرح جرات وہمت، عزم و حوصلہ اور بہادری کے ساتھ ایسی آزمائش کا سامنا کریں اور تحریکی جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے خود کومیدانِ عمل میں آنے کے لئے تیار کریں۔
جناب الطا ف حسین نے نثارپہنور اور انور خان ترین کی رہائی پر ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کے گھروالوں نے بھی اس عرصے میں تمام ترذہنی کرب و اذیت برداشت کرتے ہوئےجس صبر وحوصلے کا مظاہرہ کیااس پر میں انہیں بھی مبارکباد اورخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کے گھر والوں کا صبروحوصلہ تمام ساتھیوں کے اہل خانہ کےلئے بھی ایک مثال ہے۔
الطاف حسین
12 دسمبر 2025ء