Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
میں نے کبھی یہ درس نہیں دیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرکے کسی کی آبادی پر حملہ کرو ۔
Posted on: 12/14/2025
میں نے کبھی یہ درس نہیں دیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرکے کسی کی آبادی پر حملہ کرو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#سانحہ_قصبہ_علیگڑھ1986
ماضی میں کراچی میں علی گڑھ کالونی،قصبہ کالونی اوردیگر مہاجر بستیوں پر پے درپے مسلح حملوں کے المناک واقعات کے بعد میں نے لوگوں سے کہاکہ آپ نے ٹی وی، وی سی آر اورفریج وغیرہ اپنے گھروں میں رکھے ہوئے ہیں لیکن اگر آپ پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو یہ اشیاء کیاآپ کاتحفظ کرسکیں گی؟ جب میں نےکہا کہ ٹی وی، وی سی آر کام نہیں آئے گا، اپنے دفاع کیلئے اسلحہ کے لائسنس بنواؤ اور اسلحہ حاصل کرو تاکہ آپ اپنی بستیوں پر حملوں کی صورت میں اپنادفاع کرسکو لیکن میرے اس بیان کو آج تک منفی انداز میں پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ آج بھی کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کے پاس کوئی ہتھیار نہیں لیکن جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں کی اولادیں جدید ترین اسلحے سے لیس ہوتی ہیں، وڈیروں کی اولادیں مادرپدرآزاد ہوتی ہیں،یہ جسے چاہے کھلے عام قتل کردیتے ہیں، کراچی میں آئے دن ایسےکئی افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں،بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث جاگیرداروں اوروڈیروں کی اولادوں کے خلاف اول تو کوئی مقدمہ درج نہیں کیاجاتا اوراگر مقدمہ درج کرلیاجائے تو مولوی حضرات درمیان میں آکر مقتول کے گھروالوں پر زوردیتے ہیں کہ دیت لے لو اوراپنا منہ بند رکھویہی وجہ ہے کہ قاتل کو اعتراف جرم کے باوجود آج تک سزانہیں دی گئی۔ ان جاگیرداروں اوروڈیرے اوران کی اولادیں اسی طرح اندرون سندھ میں غریب ہاریوں، مزارعین اور کسانوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرتے ہیں، غریب کسان ظالم وڈیروں کے خوف سے ان کے سامنے سرجھکاکر کھڑے رہتے ہیں۔اندرون سندھ میں وڈیرے کسی ماں کے بیٹے کو قتل کردیں،قتل کے عینی شاہدین بھی موجود ہوں اورمقدمہ درج ہوجائے پھربھی مقتول کی سہاگن اوربوڑھے والدین انصاف کے حصول کیلئے روتے روتے ختم ہوجاتے ہیں لیکن انہیں انصاف نہیں ملتا۔ یہی کچھ صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوا ور صوبہ بلوچستان میں بھی ہوتا رہا ہے۔ اس مادرپدرآزاد معاشرے میں جہاں ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو قتل وغارتگری اور غنڈہ گردی کی اجازت ہو وہاں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام اپنی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ کیسے کرسکتے ہیں؟ الطاف حسین نے ٹی وی، وی سی آر بیچ کرلائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرنے کی بات کی تھی، میں نے کبھی یہ درس نہیں دیا کہ لائسنس یافتہ اسلحہ حاصل کرکے کسی کی آبادی پر حملہ کرولیکن آج تک یہ طعنہ دیاجاتا ہے کہ آپ نے اسلحہ خریدنے کی بات کی تھی۔ کوئی جاگیرداروڈیرہ اگر کسی غریب ہاری کسان کی بیٹی کواٹھاکر لے جائے اور اس کی مرضی کے بغیرزبردستی نکاح کرلے تو غریب ہاری کسان کیاکرسکتے ہیں؟ جب وانصاف کے لئے تھانے جاتے ہیں تو انہیں رشوت دینے کیلئے گھرکی قیمتی اشیاء فروخت کرنی پڑتی ہے پھر بھی ان کی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی کیونکہ جاگیردار وڈیرہ تھانے فون کرکے کہہ دیتا ہے کہ اگرایف آئی آر کاٹنا ضروری ہے تو لولی لنگڑی ایف آئی آر کاٹنا۔ آج تک کسی سفاک جاگیرداروڈیرے یاان کی اولادوں کے ہاتھوں غریب کسانوں کی بیٹیوں کی عزتیں پامال کرنے یا قتل کرنے پر سزا نہیں ہوئی اور سفاک قاتل وکٹری کا نشان بناکر انصاف اورقانون کا منہ چڑاتے دیکھے گئے ہیں۔ یہ ملک کاالمیہ ہے،اب عام آدمی انصاف کیلئے کہاں جائے؟جن کے پاس بے پناہ دولت اور طاقت ہے وہ خود کو قانون سے ماوراء سمجھتا ہے اور اس پرقانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 363ویں فکری نشست سے خطاب 13، دسمبر2025ء
12/14/2025 5:17:29 PM
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
سانحہ قصبہ علیگڑھ کے شہداء کو خراج عقیدت
...
14 Dec 2025
ٓٓٓآسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ہونے والا فائرنگ کاواقعہ انتہائی قابل مذمت
...
14 Dec 2025
فیض حمید کے سہولت کاروں، معاونت اور مدد کرنے اوران کے احکامات پر عمل
...
13 Dec 2025
ایم کیوایم کےبانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار پ
...
12 Dec 2025
لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا
...
10 Dec 2025
شہیدوں کے لواحقین کو یادگارشہداء اور شہداء قبرستان جانے تک کی اجازت ن
...
09 Dec 2025
یوم شہدا کے موقع پر ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے خصوصی ترا نہ ”شہیدوں
...
08 Dec 2025
صرف الطاف حسین ہی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کے لئے بھی اپنے بڑے پن کا
...
07 Dec 2025
کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کے پاس دو راستے ہیں کہ وہ عمران خان سے
...
07 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us