Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے
Posted on: 7/2/2025 1
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
@OfficialDGISPR
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 27، جون2025ء کونشرہونے والے بی بی سی کے انٹرویومیں بےشرمی ،بےغیرتی اورجھوٹ کی انتہاء کردی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ'' فوج کو سیاست میں مداخلت نہ کریں، فوج نہ تو سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، نہ اس کا سیاست سے کوئی تعلق ہے '' اس سے بڑا جھوٹ اور کیاہوگا ؟ اگر فوج سیاست میں حصہ نہیں لیتی تو بتایاجائے کہ جنرل ایوب خان ، جنرل یحییٰ خان ، جنرل ضیاء الحق ، جنرل پرویز مشرف، جنرل راحیل شریف اورجنرل قمر باجوہ کہاں سے آئے تھے؟ احمدشریف چوہدری نے فرمایاکہ فوج صرف ریاست سے بات کرتی ہے اور ریاست وہ ہوتی ہے جو حکومت ہوتی ہے اور پاکستان میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ہے ، جوحکومت کہتی ہے ہم وہ کرتے ہیں اورفوج اپنی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی ۔ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر ریاست کے معنی سمجھتے ہیں؟ وہ حکومت کوریاست کیسے کہہ سکتے ہیں؟ کیاانہوں نے عوام کو جاہل سمجھ رکھاہے۔ آج امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ہے ، اس سے قبل جوبائیڈن کی حکومت تھی ،حکومت تو بدلتی رہتی ہے جبکہ ریاست قائم رہتی ہے۔ کاذب احمد شریف چوہدری جواب دیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو فوج نے قید میں ڈالا ہوا ہے یا حکومت نے ؟ کیاکسی حکومت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ رکھنے والے عمران خان کو قیدمیں ڈالتی؟ یعنی احمدشریف چوہدری کہہ رہےہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بےگناہ پشتونوں پر جو ڈرون حملے ہورہے ہیں اور جو پختونوں کا قتل عام ہورہا ہے وہ فوج KPK کی حکومت کے کہنے پر کررہی ہے ۔ افسوس صدافسوس کہ آج پوری پی ٹی آئی جرنیلوں کے آگے سجدہ ریز ہے ۔ 2025ء میں ڈرون حملوں کے خلاف تمام پشتونوں کو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرلینا چاہیے تھا کیونکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا ہے کہ ہم نے پشتونوں پر جو ڈرون حملے کیے وہ KPK کی حکومت کے کہنے پر کیے جبکہ عمران خان نے ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کی اوراسی اصول پسندی کی وجہ سے وہ جیل میںاسیری کاٹ رہے ہیں۔ ڈ ی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے ایک سوال پر جواب دیاکہ یہ انڈیا کاپروپیگنڈہ ہے ، فوج لوگوں کو جبری طورپر اٹھانے کے سخت خلاف ہے،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوج نے ایک کمیشن بنایاہوا ہے اور بلوچستان کے عوام فوج کے ساتھ ہیں، بتایاجائے کہ اس کمیشن نے کتنے گمشدہ لوگوں کو بازیاب کرایاہے ؟ جس فوج کا ترجمان اتنا سفید جھوٹ بولے اس فوج پر ، ایسی فوج کو زندہ باد کہنے والوں پر لعنت ہے۔ بلوچ عوام ہرگز فوج کے ساتھ نہیں ہیں اور بلوچستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان کی فوج نے بلوچستان پر قبضہ کیاہواہے ۔ مظلوم پشتونوں کوفوج کے مظالم کاشکار بلوچوں اورمہاجروں سے سبق سیکھنا چاہیے ، حق پرستی کی جدوجہد میں ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان ماورائے عدالت قتل کردیے گئے لیکن ہم آج بھی جدوجہد کررہے ہیں ، نہتے مہاجر عوام فوج سے نہیں لڑسکتے لیکن جب ہمارے پاس طاقت آئی ، میں اپنے بھائی ، بھتیجے اور بہنوئی سمیت ہزاروں شہیدساتھیوں کے قاتلوں کوآئین اورقانون کے تحت سزا دلواؤں گا اورسفاک قاتلوں کو ہرگز معاف نہیں کروں گا۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 278 ویں فکری نشست سے خطاب 28، جون 2025
7/23/2025 7:41:49 AM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us