تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطلوب زیدی اورعمیرخسرو کو ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کرلیاگیا
فیصلے کااعلان بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے محبان پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا۔
سی ای سی میں مزید ارکان کوشامل کیاجائے گا۔ الطاف حسین
لندن … 30 جون 2025ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی تنظیم نوکرتے ہوئے تحریک کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی، مطلوب زیدی اورعمیرخسرو کو سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کااعلان جناب الطا ف حسین نے اتوارکومحبان پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا۔ واضح رہے کہ کفیل صدیقی محبان پاکستان کے سابق آرگنائزر ہیں، مطلوب زیدی کافی عرصہ سے ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر کے فرائض انجام دے رے ہیں جبکہ عمیرخسرو کراچی میں سیکٹر کمیٹی اور مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پر فائزرہ چکے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اعلان کیا کہ تنظیم نوکے سلسلے میں سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں مزید ارکان کوبھی شامل کیاجائے گا۔
٭٭٭٭٭