ایران اسرائیل حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے جہاں ایک طرف ایران کی تنصیبات اور شہری مراکز پر بمباری ہورہی ہے وہیں اس جنگ میں دہشت گردی کی وارداتوں کاعنصر بھی شامل ہوگیا ہے۔ایران میں کاربم دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ایرانی فوج کے کئی اعلیٰ کمانڈراوراہم شخصیات بھی جاں بحق ہو چکی ہیں ۔انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران میں نہ صرف محفوظ بنکربنالئے ہیں جہاں سے ایران کے اندرحملے کئے جارہے ہیں بلکہ ایرانی سیکوریٹی فورسز اور دیگر اداروں کے اہم لوگوں کوبھی خریدلیا ہے جواندرسے اپنے ملک کونقصان پہنچارہے ہیں۔
میں ایران کے صدراور اعلیٰ حکومتی حکام سے اپیل کرتاہوں کہ اگروہ ایران کے عوام کو ان حملوں سے بچانا چاہتے ہیں اور اپنے ملک کواندرسے کئے جانے والے حملوں اوراہم شخصیات کے قتل کے واقعات کو روکناچاہتے ہیں توانہیں اپنے اندر کے غداروں کوپکڑنا ہوگا،اپنی سیکوریٹی ایجنسیوں کی صفوں کوکالی بھیڑوں سے پاک کرناہوگا۔ میں ان سے اپیل کرتاہوں کہ اپنی تمام سیکوریٹی ایجنسیوں کی اسکریننگ کیجئے اوران کوری شفل کیجئے ۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب
15جون 2025ئ