Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پرالطاف حسین کا پیغام


اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پرالطاف حسین کا پیغام
 Posted on: 6/11/2025

اے پی ایم ایس او کے 47ویں یوم تاسیس پرالطاف حسین کا پیغام 
………………………………

11جون ایک عزم کا نام ہے ۔ 
11جون ایک شجاعت کا نام ہے ۔ 
11جون ایک سچائی کا نام ہے ۔ 
11جون ایک حقانیت کا نام ہے ۔ 
11جون ایک عزم وحوصلے کا نام ہے ۔ 
11جون ایک بہادری کا نام ہے ۔ 
11جون قربانی کا نام ہے ۔ 
11جون کمزوروں پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف برسرپیکارہونے کا نام ہے ۔ 
11جون محروم ومظلوم قوم کے اجتماعی حقوق کے لئے اپنے آپ کوقربان کرنے کا نام ہے ۔ 
11جون قوم کی ایک ایک ماں، بہن،بیٹی کی عزت کرنے کا نام ہے ۔ 
11جون اپنے بزرگوں اوراساتذہ کااحترام کرنے کا نام ہے ۔ 
11جون سب سے بڑھ کر اپنی تحریک، اپنے نظریہ اوراپنے کاذ سے وفاداری کا نام ہے ۔ 

میں APMSO کے 47ویں یوم تاسیس پرقوم کی ایک ایک ماں، ایک ایک بہن ، ایک ایک بیٹی، ایک ایک بزرگ، ایک ایک نوجوان، ایک ایک بچے اورخاص طورپر اے پی ایم ایس او کے کارکنوں سمیت تحریک کے تمام کارکنوں کودل کی گہرائیوں سے یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتاہوں۔ 
میں رابطہ کمیٹی کے ایک ایک رکن اوراوورسیز یونٹوں کے تمام کارکنوں اور سب سے بڑھ کرپاکستان میں تمام ترنامساعد حالات اورمصائب ومشکلات کے باوجود تحریک کاکام کرنے والے اپنے گمنام اورثابت قدم کارکنوں کی دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ 
میں تحریک کے تمام اسیرساتھیوں اورلاپتہ ساتھیوں کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں جوبرسوں سے قیدوبند کی اذیتیں اورمصیبتیں برداشت کررہے ہیں اورپھر بھی ثابت قدم ہیں۔ 
میں آج کے دن تحریک کے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے شہیدساتھیوں کے مقدس لہو کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔

الطاف حسین
(APMSO کے 47ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب)
11جون 2025



6/13/2025 2:11:28 AM