Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ جنگیں بند کرانے اور تنازعات اورمسائل کوحل کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے


 اقوام متحدہ جنگیں بند کرانے اور تنازعات اورمسائل کوحل کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے
 Posted on: 6/15/2025

اقوام متحدہ جنگیں بند کرانے اور تنازعات اورمسائل کوحل کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے 
 اقوام متحدہ کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے ، سلامتی کونسل ختم کی جائے اورUN کانیا آئین تشکیل دیاجائے


اقوام متحدہ 1945ء میں اپنے قیام کے سے لیکر گزشتہ 80سال میں دنیاکے مختلف ممالک کے مابین ہونے والی کسی بھی جنگ کونہیں رکواسکی ،اقوام متحدہ فلسطین اورکشمیرسمیت دنیا کاکوئی بھی بین الاقوامی تنازعہ حل کرانے میں بھی مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔اس صورتحال کی روشنی میں دنیاکابہت بڑاحلقہ اب اس نتیجے پر پہنچ گیاہے کہ اقوام متحدہ کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے ، سلامتی کونسل ختم کی جائے اوراقوام متحدہ کانیا آئین تشکیل دیاجائے ورنہ پھر اس ادارے کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔
 آج کے جدید دور سے پہلے دنیا میں مختلف سلطنتیں قائم تھیں جواپنی طاقت کے ذریعے اپنے جغرافیوں میں اضافہ کرتی تھیں، آج کے کئی ممالک مختلف سلطنتوں کی کالونی بنے ہوئے تھے ۔مختلف سلطنتیں عروج وزوال کاشکارہوئیں۔ جس کے بعداپنی طاقت کی برتری ثابت کرنے کے لئے جنگ عظیم اول اورجنگ عظیم دوئم ہوئیں جن میں کروڑوں انسان اورمویشی ہلاک ہوئے ۔ شہرکے شہر تباہ وبربادہوئے ، علاقے مٹی کاڈھیربن گئے ۔ دنیا کی طاقتورسلطنتیں لڑ لڑکرکمزورہوچکی تھیں، عسکری اورمعاشی لحاظ سے تباہ ہوچکی تھیں ۔جس کے بعدانہوں نے طے کیاکہ اب ایساعالمی ادارہ بنایاجائے جوسلطنتوں اور طاقتورممالک کے درمیان جنگوں کوبند کرائے اورممالک کے مابین تنازعات کوبات چیت کے ذریعے حل کرے ۔ لہٰذااکتوبر1945 ء میں اقوام متحدہ قائم کی گئی ۔ اقوام متحدہ کوقائم ہوئے 80سال ہوچکے ہیں۔ ان 80برسوں میں دنیا میں جہاں جہاں بھی جنگیں ہوئیں، کیااقوام متحدہ وہ جنگیں بند کرانے میں کامیاب ہوسکی؟
فلسطینی اوراسرائیلی 80 سال سے زائد عرصہ سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ آج تک ان کامسئلہ حل نہیں کراسکی۔اقوام متحدہ نے 1948میں اسرائیل کوتودنیا کی ایک آزاد اورخودمختار ریاست کے طورپر تسلیم کرلیالیکن فلسطین کوآج تک ایک آزاد ریاست کادرجہ نہیں دیا گیا۔ اقوام متحدہ کوایمانداری سے فیصلہ کرتے ہوئے چاہیے تھاکہ ایک طرف اسرائیل کوآزادریاست بنایا تھا تو دوسری طرف فلسطین کوبھی آزاد ریاست کے طورپرڈکلیئرکرتے لیکن ایساعملاً نہیں ہوا۔ اس کامطلب یہ ہے کہ یہیں سے اقوام متحدہ کے وجود کے مقصد کی خلاف ورزی ہوگئی اور اقوام متحدہ کاوجود یہاں سے فیل ہوگیا 
 1948میں اسرائیل کی ریاست وجود میں آنے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل جارحیت کی جاتی رہی اورجو ظلم مقبوضہ غزہ میں کیا جارہا ہے، کیاUN اسے ختم کرانے میں کامیاب ہوسکی؟
کیا اقوام متحدہ کسی بھی ملک کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کوبرقراررکھنے کے لئے بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی ایک تنازعے کاکوئی فیصلہ کرانے میں کامیاب ہوئی؟ 
کیااقوم متحدہ 1947ء سے لیکر آج تک کشمیر کے تنازعے کوحل کراسکی؟
عراق میں صدام حسین کی حکومت وہاں کے عوام کامعاملہ تھا لیکن امریکہ نے طاقت کے بل پر صدام حسین کی حکومت ختم کرکے عراق پر قبضہ کیا لیکن کیااقوام متحدہ عراق پر وہ قبضہ ختم کراسکی؟
لیبیا میں بھی معمرقذافی کی حکومت کے خلاف ایک جعلی احتجاج شروع کرکے اس کی حکومت ختم کرادی گئی، معمرقذافی کو قتل کروادیا گیا،وہاں جوکچھ کیا گیا، کیا UN اسے رکواسکی؟
کیا اقوام متحدہ سوویت یونین اورامریکہ کے درمیان ہونے والی افغان وار کورکوانے میں کوئی مثبت کردار اداکرسکا؟ کیا اقوام متحدہ روس اوریوکرین جنگ بند کراسکا؟
 امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ بار بار یہ کہتے رہے کہ وہ صدربنتے ہی روس اوریوکرین جنگ بندکرادیں گے ، کیاوہ یہ جنگ بند کراسکے ؟
کیاامریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اوراقوام متحدہ مل کرروس اوریوکرین کی جنگ بندکراسکے؟
کیااقوام متحدہ غزہ میں جاری بمباری بند کرانے میں کامیاب ہوسکا؟
کیااقوام متحدہ اسرائیل اورایران جنگ بند کراسکا؟
 پے درپے ناکامیوں کے بعد دنیاکاایک حلقہ اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ یاتو اقوام متحدہ کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے اور سیکوریٹی کونسل ختم کی جائے اوراقوام متحدہ کانیا منشور بنایا جائے ورنہ اقوام متحدہ کاوجود ہی بے معنی ہے ۔ جس اسپتال میں کسی زخمی کی جان بچانے کے لئے مرہم پٹی کرنے کاسامان ہو، وہاں علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہوں، وہاں کسی قسم کی کوئی دوائی نہ ہو توایسے اسپتال میں جانے سے کیافائدہ ؟ اسی طرح جو United Nations کاجوادارہ ہے جب وہ جنگیں بند نہ کراسکے اورتنازعات حل نہ کراسکے تواس ادارے کا کیا فائدہ ؟ 
 اسی لئے اب دنیا میں ایک بہت بڑاحلقہ یہ سوچنے پرمجبورہورہاہے ، ابھی ان کا مطالبہ سامنے نہیں آیاہے کہ لیکن اس حلقے کاخیال ہے کہ جنگیں بند کرانے اورتنازعات کوحل کرانے کے سلسلے میںاقوام متحدہ  ایک useless یا بے کارادارہ ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہUNO دنیا کے  ممالک کے مابین جنگیں بند کرانے اور تنازعات اورمسائل کوحل کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے لہٰذاجو ادارہ جنگیں بند کرانے اور تنازعات کوحل کرانے میں مکمل طورپرناکام ہوتوپھر ایسے بڑے ادارے کی ضرورت کیا ہے؟ یا تواس ادارے کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے، سلامتی کونسل ختم کی جائے اوراقوام متحدہ کانیا آئین بنایاجائے ورنہ موجودہ شکل میں یواین او کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔   

الطاف حسین
(لندن میںAPMSOکے 47  ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب)
14جون 2025ئ



6/19/2025 1:45:50 AM