آج جارحیت سے متاثرہ بچوں کا عالمی دن منایاجارہاہے۔ یقینا پوری دنیا کے بچے تحفظ ،توجہ اورزندگی کی تمام بنیادی سہولتوں کے حقدار ہیں۔ لیکن یہ المیہ ہے کہ مقبوضہ غزہ کے ہزاروں بچے اسرائیلی بمباری کانشانہ بن کرشہیدہوچکے ہیں، ہزاروں زخمی ہوکرموت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں جبکہ غزہ کے لاکھوں بچے آج خوراک، پانی اوردوائیوں کوترس رہے ہیں۔ وہ امداد کے لئے ادھرادھربھاگ رہے ہیں لیکن اس حالت میں بھی ان پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے اور ر وزانہ درجنوں بچے شہید ہورہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں خوراک، پانی ادویات ، امن وسکون اورتحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت غزہ کے بچوں کوہے۔ آج جارحیت سے متاثرہ بچوں کا عالمی دن تومنایا جارہاہے لیکن افسوس کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں کے لئے عالمی سطح پرکوئی متفقہ آواز بلند نہیں ہورہی ہے ۔
میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس اورپوری پوری عالمی برادری سے انسانیت کے نام پر اپیل کرتاہوںکہ خداراغزہ پراسرائیلی بمباری بندکرائی جائے اوروہاںکے مظلوم فلسطینیوں خصوصاً بچوں کو خوراک، پانی ،ادویات کی فراہمی اورجانوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے جائیں۔
الطاف حسین
جارحیت سے متاثرہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
4 جون 2025ئ