Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی میڈیامیں تحریر، تقریر اوربیانات کی نشرواشاعت کے خلاف غیرآئینی پابندی کے مقدمہ کی سماعت بدھ 23 اپریل 2025ء کو کرے گا


 لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی میڈیامیں تحریر، تقریر اوربیانات کی نشرواشاعت کے خلاف غیرآئینی پابندی کے مقدمہ کی سماعت بدھ 23  اپریل 2025ء کو کرے گا
 Posted on: 4/21/2025

لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی میڈیامیں تحریر، تقریر اوربیانات کی نشرواشاعت کے خلاف غیرآئینی پابندی کے مقدمہ کی سماعت بدھ 23  اپریل 2025ء کو کرے گا

 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین پرعائد پابندی کے خلاف دائرآئینی درخواست کی پیروی کے لئے وکلاء کا چاررکنی پینل تشکیل دیدیا
وکلاء کے پینل میں لیگل ایڈکمیٹی کے جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، شکیل زئی ایڈوکیٹ اوررحمت رحمانی ایڈوکیٹ شامل ہیں

لندن… 21  اپریل 2025ئ
لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی میڈیامیں تحریر، تقریر اوربیانات کی نشرواشاعت پر غیرآئینی پابندی کے خلاف مقدمہ کی سماعت بدھ 23  اپریل 2025ء کو کرے گا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین پرعائد اس پابندی کے خلاف دائرآئینی درخواست کی پیروی کے لئے وکلاء کا چاررکنی پینل تشکیل دیدیاہے جس میں ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، شکیل زئی ایڈوکیٹ اوررحمت رحمانی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ 19مارچ 2025ء کو لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس محترمہ عالیہ نیلم کی سربراہی میں   تین رکنی بینچ نے اس مقدمہ کی سماعت کے لئے جناب الطاف حسین کے وکیل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔اس مقدمہ کی سماعت بروزبدھ مورخہ23 ،اپریل کو لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس محترمہ عالیہ نیلم، جسٹس طارق ندیم اورجسٹس فاروق حیدرپر مشتمل لار جربینچ کرے گا۔ہائیکورٹ نے مقدمہ کی سماعت میں معاونت کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان منصوراعوان اورپنجاب کے ایڈوکیٹ جنرل کوبھی طلب کیاہے۔ 
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرکی روشنی میں وکلاء کے ساتھ تفصیلی اجلاس کیا اور طے کیاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین پر غیرآئینی پابندی کے خلاف پٹیشن کی بھرپور پیروی کی جائے۔ اس مقصد کے لئے وکلاء کا ایک چاررکنی پینل تشکیل دیاگیاجس میں جوہرعابدایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، شکیل زئی ایڈوکیٹ اوررحمت رحمانی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔بانی وقائدجناب الطاف حسین نے وکلاء کے اس پینل کی منظوری دی ۔ جس کے بعد جناب الطاف
 حسین کی جانب سے پیروی کے لئے ان وکلاء کے نام تازہ وکالت نامہ جاری کیاگیا ۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین پر عائد غیرآئینی پابندی کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی تیاری کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اور وکلاء کے کئی اجلاس ہوچکے ہیں۔ 
یادرہے کہ 2015ء میں لاہور کے آفتاب احمدورک ایڈوکیٹ، عبداللہ ملک اوردیگرکی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تقاریرپر پابندی عائد کرنے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں مختلف پٹیشنز دائر کی گئی تھیںجس پر اگست 2015ء میں لاہورجسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں قائم رتین رکنی لارجربینچ نے جناب الطاف حسین کے بیانات، تقاریراور تصاویر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نشر یاشائع کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔اس وقت جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اس پابندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھااورجناب الطاف حسین کی پیروی سپریم کورٹ بار کی سابق صدراور انسانی حقوق کی ممتازرہنمامحترمہ عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ نے کی تھی 



4/23/2025 9:02:19 PM