Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مکافات عمل (KARMA)


مکافات عمل (KARMA)
 Posted on: 10/21/2024

مکافات عمل (KARMA) 21،اکتوبر2024ء ‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️ دنیا کے ہرخطے ،ہرقوم ، قبیلے یا گروہ میں غدّار پیدا ہوتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہرخطے ، ہرقوم، قبیلے یا گروہ میں شامل افراد کی اکثریت غدّار نہیں ہوتی ۔ ہاں البتہ جانتے بوجھتے کسی قوم، قبیلے کے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت یا چند بااثر افراد اپنے مفادات کی خاطر اور اپنی قوت میں اضافہ کرنے کی غرض سے اپنے خطے میں رہنے والے ہرقوم ، قبیلے یاگروہ کے غدّاروں کو اپنے ساتھ ملاکر ایک طرف اپنا فائدہ اُٹھاتے ہیں تو دوسری طرف ان غدّاروں کو مزید قوت پہنچانے اورانہیں ناجائز (Illegitimate) سے جائز (Legitimate)بنانے کا سبب بنتے ہیں ۔جیسا کہ ایم کیوایم کے غدّاروں نے 31،اگست 2016ء کو مجھ سے علیحدگی کااعلان کرکے اپنا ایک الگ گروپ ایم کیوایم پاکستان (MQM-P) کے نام سے بناڈالا۔ مگر سب کچھ جانتے بوجھتے اوراس کے سربراہ جناب عمران خان صاحب نے ایم کیوایم کے ان غدّاروں سے نہ صرف ہاتھ ملایا (جنہوں نے ہمیشہ الطاف حسین کے نام پر ہرعام انتخابات اور لوکل باڈیز الیکشنز تک میں کامیابی حاصل کی ) بلکہ الطاف حسین سے غدّاری کرنے والوں کو اپنی حکومت میں شامل کیااورانہیں وزارتیں تقسیم کیں ۔  قدرت کانظام دیربدیر حرکت میں ضرور آتا ہے سو گزشتہ روز 20 اور21 اکتوبر2024ء کی درمیانی شب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ کے موقع پر PTI کے سات ارکان پارلیمنٹ ، جو عمران خان صاحب کے نام پر ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے لیکن کل انہوں نے اپنے بانی اور جماعت کے فیصلے کے خلاف آئینی ترامیم میں ووٹ دیکر غداری کاارتکاب کیا۔  ایسے ہی ردّعمل کو قدرت کا مکافات عمل (KARMA) کہاجاتا ہے ۔ لہٰذا اب PTI اور ایم کیوایم کا ملکر ایسے غدّاروں کے خلاف سخت اورعملی مزاحمت کرنے میں ہی پاکستا ن کی فلاح اور بقاء ہے ۔  عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر عوام نے ایسے غدّاروں کے خلاف مزاحمتی تحریک کاآغاز نہیں کیاتو سیاسی جماعتوں میں ''غدّار'' بنانے والی فیکٹریاں فوج، ISI اور MI اپنے مفادات کیلئے غدار پیدا کرتی رہیں گے،عوام کے ووٹوں کا سودا کیاجاتا رہے گا، ملک سے جمہوریت اور انسان کے بنیادی حقوق مکمل طورپر ختم کئے جاتے رہیں گے اور ملک پر نامعلوم برسوں تک مکمل آمریت مسلط رہے گی ۔  الطاف حسین 


1/2/2025 8:56:03 AM