Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد کی سانحہ کارساز کے مقتولین عمران عارف اور آمنہ عارف کے گھرجاکر سوگوارلواحقین سے ملاقات


ایم کیوایم کے وفد کی سانحہ کارساز کے مقتولین عمران عارف اور آمنہ عارف کے گھرجاکر سوگوارلواحقین سے ملاقات
 Posted on: 8/23/2024
ایم کیوایم کے وفد کی سانحہ کارساز کے مقتولین عمران عارف اور آمنہ عارف کے گھرجاکر سوگوارلواحقین سے ملاقات 
الطاف حسین کے تعزیتی پیغام سے ہمیں بہت ہمت اورحوصلہ ملاہے ، سوگوارلواحقین
متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیاجائے ، ایم کیوایم ارکان

لندن۔۔۔23، اگست2024ئ
 ایم کیوایم کے سینئر اراکین اور الیکشن 2024ء میں ایم کیوایم کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ایک وفد نے گزشتہ روز کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور ان کی صاحبزادی آمنہ عارف کے گھرجاکر مقتولین کے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اور انہیں بانی وقائد جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔وفد میں جوہر عابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، الطاف مینگل، محمد کامران اور دیگر سینئراراکین شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے ارکان کچھ دیر تک سوگوارلواحقین کے ساتھ رہے اور انہوںنے مقتولین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر مقتول عمران عارف کے بھائی اورصاحبزادے نے ایم کیوایم کے وفد کی آمد اور جناب الطاف حسین کے تعزیتی پیغام پر دلی تشکر کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے تعزیتی پیغام سے انہیں بہت ہمت اورحوصلہ ملاہے ، ہم جناب الطاف حسین سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، جناب الطاف حسین نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ ان کی جانب سے ہمارے حق میں آوازبلند کرنے سے ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔ اس موقع پر عمران عارف کے بھائی امتیاز عارف اور صاحبزادے اسامہ عارف سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی ایم کیوایم اس سانحہ پر آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ کو فوری انصاف دیا جائے ۔ انہوںنے قانونی کارروائی کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اپنے ہرممکن تعاو ن کا یقین دلایا۔
٭٭٭٭٭


1/14/2025 7:55:24 PM