سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کے لواحقین کو آئین و قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔ الطاف حسین
|
Posted on: 8/23/2024
|
سانحہ کراچی کے ذمہ داروں کے لواحقین کو آئین و قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔ الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23،اگست2024ء
میں،گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کارساز میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار باپ اوربیٹی عمران عارف اور آمنہ عارف کے جاں بحق ہونے پر مجھے دلی افسوس کااظہارکرتا ہوں اورمقتولین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتاہوں۔
میں ،مقتولین کے غمزدہ لواحقین کویقین دلاتا ہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت
کے تمام کارکنان ان کےساتھ ہیں اوران کےغم میں برابر کے شریک ہیں ۔
میں دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ ، جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور آمنہ عارف کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرےاور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین ثمہ آمین)
میں،ارباب اختیار اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتاہوںکہ سانحہ کارساز کے متاثرہ خاندان کو آئین وقانون کے مطابق انصاف فراہم کیاجائےاورسانحہ کارساز میں عمران عارف اوران کی صاحبزادی آمنہ عارف کوگاڑی کے نیچے کچل کرہلاک کرنے والے کسی بھی فرد کے ساتھ ہرگز رعایت نہ برتی جائے ۔
|
1/14/2025 7:59:55 PM
|
|