Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

22 اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


22  اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 8/21/2024
22  اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 نظریہ کے خالق اوربانی تحریک جناب الطاف حسین سے عہدِ وفا کی تجدید کی جائیگی

لندن … 21  اگست 2024ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ 22  اگست یومِ عزم ِ وفاکے طورپرمنایاجائے گا اور اپنے کاذ، اپنے نظریہ اورنظریہ کے خالق اوربانی تحریک جناب الطاف حسین سے عہدِ وفا کی تجدید کی جائے گی۔ یومِ عزم ِ وفا کے موقع پر اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 22  اگست ظلم وجبر کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کادن ہے اورآزمائش کے وقت میں اپنی تحریک،اپنے قائد اورقوم کے ساتھ کھڑے ہونے کادن ہے ۔ 22  اگست 2016ء کوتحریک کے بیشتر لوگوں نے اپنے ظرف وضمیر کاسودا کیا، اپنے نظریہ ، اپنی تحریک اورشہیدوں کے لہو کا سودا کیا اوراپنے قائداورقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپالیکن ایسے وقت میں تحریک کے باوفااورباضمیر کارکنوں، ماؤں بہنوں اور بزرگوںاوربچوںنے اپنی تحریک اورقائد کے ساتھ اپنے عہداوراپنی وفا کو نبھایا اور اپنے عہدپر قائم رہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک کے تمام سچے وفاپرست ساتھی اپنے عہدپر قائم رہیںگے اور اپنے قائدجناب الطاف حسین کی قیاد ت میں تحریک کے مشن ومقصد کے حصول کے لئے اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے۔ 



8/24/2024 9:17:29 PM