Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیل میں اسیرکارکن نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


جیل میں اسیرکارکن نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/12/2024
جیل میں اسیرکارکن نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
نعیم اختر کو پانچ برسوںسے جیل میں شدیدذہنی وجسمانی اذیتوں کا نشانہ بنایاگیا
میڈم جج نے نعیم اختر کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں سو ل اسپتال میں داخل کرانے کا حکم دیا تھا
 جیل انتظامیہ نے جج کے حکم کے باوجود نعیم اخترکو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم نہیں کیں
 انسانی حقوق کی تنظیمیں نعیم اخترکے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں
لندن۔۔۔12، اگست2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینٹرل جیل کراچی میںاسیر ایم کیوایم کے سینئر وفاپرست کارکن نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔ 
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 8 برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا بدترین سلسلہ جاری ہے ،اس دوران ایک جانب کئی برسوں سے لاپتہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں اور دوسری جانب جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں اسیر بے گناہ کارکنان کو بھی ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے سینئروفاپرست کارکن اور ایم کیوایم شعبہ خواتین کی رکن محترمہ ارم حنیف کے شوہر نعیم اختر عرف نعیم پتی کو 22، مارچ2019ء کو رینجرز نے گرفتارکیاتھا ،رینجرز کی غیرقانونی حراست میں نعیم اخترکو بدترین تشددکانشانہ بنایاجاتارہا اورپھر ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے سینٹرل جیل کراچی بھیج دیاگیاجہاں وہ گزشتہ پانچ برسوں سے اسیری کی کربناک زندگی گزاررہے تھے۔ان برسوں کے دوران نعیم اخترکو جیل میں بھی شدید ذہنی وجسمانی اذیتیں دی جاتی رہیں جس کے نتیجے میں وہ شدید علیل ہوگئے لیکن جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نعیم اخترکو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے صاف انکارکردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 23،جولائی 2024ء کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر10 کی خاتون جج میڈم امینہ نذیرانصاری نے نعیم اختر کی حالت دیکھتے ہوئے جیل انتظامیہ کوحکم دیا تھا کہ ملزم کوعلاج ومعالجے کی غرض سے فوری سول اسپتال میں داخل کرایاجائے لیکن جیل انتظامیہ نے جج کے حکم کے باوجود نعیم اخترکو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم نہیں کیں جس کے باعث ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اور وہ آج بروز پیر مورخہ 12، اگست2024ء کو جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق ِ حقیقی سے جاملے ۔(انا للہ وانا الیہ راجعون)
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جیل میں اسیر ملزمان کی صحت وزندگی کویقینی بنانا عدالت کی ذمہ داری ہے اس کے باوجودجیل میں اسیرایم کیوایم کے کئی کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے اورآج جیل میں اسیر ایم کیوایم کے ایک اور سینئر کارکن کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نعیم اختر کا ماورائے عدالت قتل ، مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے اوراس ماورائے عدالت قتل پر انسانیت پسند سیاسی ومذہبی جماعتوں اور انسانی حقوق کو بھرپورصدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ جیل میں اسیر نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور اس المناک واقعہ کے ذمہ دار عناصر کو آئین وقانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ملکی اوربین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموںسے بھی اپیل کی کہ وہ جیل میں اسیرکارکن نعیم اخترکے ماورائے عدالت قتل کافوری نوٹس 
لیں اوراس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ جیل میں اسیر ملزمان کی صحت وزندگیوں کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے نعیم اختر شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے شہیدوں کامقدس لہوہرگز رائیگاں نہیں جائے گااور شہیدوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک سے ظلم وجبرکے نظام کاخاتمہ ضرور ہوگا۔ 
رابطہ کمیٹی نے نعیم اختر شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، نعیم اخترشہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ،سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور سفاک قاتلوں اوران کے حواریوں پر اپنا عذاب نازل فرمائے ۔ (آمین)
٭٭٭٭٭


12/21/2024 7:11:06 PM