Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ (ہیوسٹن چیپڑ) کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت کے خلاف پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پُر امن احتجاجی مظاہرہ


 متحدہ قومی موومنٹ امریکہ (ہیوسٹن چیپڑ) کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت کے خلاف پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پُر امن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/16/2024

متحدہ قومی موومنٹ امریکہ (ہیوسٹن چیپڑ) کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت کے خلاف پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پُر امن احتجاجی مظاہرہ


——————————-
ہیوسٹن (ٹیکساس) 16 اگست 2024ء

ایم کیو ایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر اہتمام ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گزشتہ دنوں سینڑل جیل کراچی میں اسیر ایم کیوایم کے سینئر کارکن نعیم اختر اور دیگر کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر شدید احتجاج کیا گیا

اس احتجاجی مظاہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن سید عاطف شمیم نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں پر ہونے والے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے
پچھلےکچھ عرصے میں جیلوں میں اسیر ساتھیوں کو باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ساتھ تواتر سے ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے نعیم اختر پانچ سال سے جھوٹے مقدمات میں جیل میں اسیر تھے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جا رہا تھا اور عدالتی حکم کے باوجود انہیں علاج ومعالجے کی سہولت سے محروم رکھا گیا جس کے باعث ہو جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے

نعیم اختر شہید کی شہادت سے پہلے بھی 14 سےزائد اسیر کارکنان کوجیلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے
ہم ارباب اختیار ،حکومت سندھ وفاقی حکومت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے نعیم اختر شہید کے ساتھ ان تمام شہادتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں * ساتھ ساتھ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں مہاجروں کی واحد متفقہ قیادت بانی و قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر و تصویر پر عائد غیر قانونی و غیر انسانی بندش کو فوری ختم کیا جائے۔ *

انچارج ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر فواد احمد نے کہا کہ مہاجروں کو بھی پاکستانی سمجھا جائے یہ جو بھی خون ناحق بہایا جا رہا ہے جلد یا بدیر اس کا حساب ارباب اختیار کو دینا ہوگا

جوائنٹ انچارج انجنئیر عاصم رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن بے ضمیروں نے مہاجر نظریے کا سودا کیا قوم ان بے ضمیروں کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی

رکن چیپٹر کمیٹی محمد برہان نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا نظریہ آج ہر مظلوم کے دل کی آواز ہے

سنئیر رُکن نصیر الدین نے کہا تحریک کے شُہدا کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا۔

بُزرگ ہمدرد سید احسن رضا نے کہا ریاست ہوش کے ناخن لے ان شہادتوں کی شفاف تحقیقات کرانے اور ایم کیو ایم کے اسیر و لاپتہ کارکنان کو فی الفور بازیاب اور رہا کیا جائے۔

سنئیر رُکن شہزاد بھائ (حافظ جی) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام و کارکنان اور دنیا بھر کے لوگ جانتے ہے کہ ایم کیو ایم ےبانی اور قائد صرف جناب الطاف حُسین ہے اور کوئ نہیں

اس احتجاجی مظاہرے کے موقع پر کارکنان کےساتھ ہمدردوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شدید گرمی کے باوجود شرکت کی، کارکنان نے نعیم اختر شہید و دیگر شہداء کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لئے شدید نعرے بازی کی اور اس کے ساتھ ساتھ شرکاء نے #JusticeForNaeemAkhtar کے پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے۔

پاکستانی قونصل جنرل کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی طرف سے ایک احتجاجی یاداشت بھی پیش کی جس میں ان شہادتوں کی تحقیقات، ایم کیو ایم اور قائد ایم کیو ایم کی تحریر تصویر تقریر پر پر عائد غیر قانونی غیر آئینی پابندی، سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں پر مشتمل نکات شامل تھے۔
---










8/24/2024 7:18:43 PM