Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی تقریر میڈیا پر نشرکرنے پرعائد پابندی کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میںدائرپٹیشن کی سماعت ایک روز قبل اچانک تین ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی


ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی تقریر میڈیا  پر نشرکرنے پرعائد پابندی کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میںدائرپٹیشن کی سماعت ایک روز قبل اچانک تین ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی
 Posted on: 2/27/2023
ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی تقریر میڈیا
 پر نشرکرنے پرعائد پابندی کے خلاف سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میںدائرپٹیشن کی سماعت ایک روز قبل اچانک تین ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی
آئینی پٹیشن کی سماعت چھ ماہ بعد منگل کوہونے والی تھی 
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اگلی سماعت کیلئے 23مئی کی تاریخ مقررکی گئی ہے

لندن … 27  فروری 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تقریروبیانات میڈیا پر نشرکرنے پرعائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میںدائر آئینی درخواست کی سماعت ایک روز قبل اچانک 23مئی 2023ء تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نثارپہنورنے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تحریروتقریر کی میڈیا پر نشرو اشاعت پرغیرآئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف 27اگست 2022 کوسندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی تھی جس کانمبر Const.P (D) 4997/2022 Karachi ہے۔ اس پٹیشن کی  کی سماعت 30اگست کوہونی تھی لیکن اس سے ایک روز قبل ہی 29اگست کی شب نثارپہنور کو رینجرز نے کراچی کے علاقے سعدی ٹان میں ان کے گھرسے گرفتار کرلیاتھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے ۔ نثارپنہور کو 42دن کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کے بعد 10اکتوبر کو رہاکیاگیا تھا۔نثارپہنور کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کی سماعت منگل 28فروری کو ہوناتھی لیکن مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل ہی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نثار پہنور کے وکیل خالدممتاز ایڈوکیٹ کو بتایا گیا کہ اس پٹیشن کی سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پٹیشن کی آئندہ سماعت کیلئے منگل 23مئی 2023ء کی تاریخ دی گئی ہے ۔ ہائیکورٹ کی جانب سے اس آئینی پٹیشن کی سماعت کوئی مناسب جواز بتائے بغیر اچانک تین ماہ کیلئے ملتوی کئے جانے پر ایم کیوایم کے کارکنان ہی نہیں بلکہ وکلاء برادری اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے افرادکی جانب سے بھی حیرت اورشدید افسوس کااظہارکیاجارہاہے۔ 


4/26/2024 6:22:28 PM