Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اور دیگر 16 کارکنو ں کوکراچی پریس کلب پر مظاہرے کے مقدمے میں باعزت بری کردیا


جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اور دیگر 16 کارکنو ں کوکراچی پریس کلب پر مظاہرے کے مقدمے میں باعزت بری کردیا
 Posted on: 2/22/2023

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اور دیگر 16 کارکنو ں کوکراچی پریس کلب پر مظاہرے کے مقدمے میں باعزت بری کردیا

کراچی…22  فروری 2023ئ
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اورایم کیوایم کے دیگر 16 کارکنو ں کوکراچی پریس کلب پر مظاہرے کے مقدمے میں باعزت بری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 14اگست 2022ء کونثارپہنور، مومن خان مومن ایم کیوایم کے کارکنان کے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے قومی پرچم اوربینرزلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے تاکہ جشن آزاد ی پر اپنے جذبات کااظہارکرسکیں تاہم پریس کلب پہنچتے ہی وہاں پہلے سے موجودپولیس نے ان پر دھاوا بول کرگرفتاریاں شروع کردیں اور نثار پہنور اور 16 دیگر کارکنوںکوگرفتارکرلیا گیا۔ گرفتارشدگان میںنثارپہنور کے ساتھ ساتھ محمدعمران خان، عبدالوہاب، علیم، ناصراحمدصدیقی، محبوب عالم، حسیب الٰہی، وسیم، فیصل مغل، رئیس، نجم، دانیال ، ناصرشاہ جی ، واسق فاروقی، ثاقب، گیرک اور ارمان بنگش شامل تھے۔تمام کارکنوںپرہنگامہ آرائی اور شرپسندی کامقدمہ قائم کیاگیاتھا۔ نثارپہنور اور تمام کارکنوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ محمد امین راشدی کی عدالت میں چھ ماہ سے مقدمہ چل رہاتھا۔ فاضل عدالت نے آج تمام کارکنوںکواس مقدمے سے باعزت طورپربری کردیا۔ اس مقدمے میں ایم کیوایم کے کارکنوںکی پیروی امرحسیب پنہور ایڈوکیٹ اورجمال نذیر پہنور ایڈوکیٹ نے کی۔ مقدمے سے باعزت بری ہونے پر  نثارپہنور اوربری ہونے والے کارکنوںنے وکٹری کے نشان بنائے اورایک دوسرے کو مبارکبادپیش کی۔اس موقع پرموجود کارکنوںنے نثار پہنور اورتمام کارکنوںکومبارکبادپیش کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نثارپہنوراور کارکنوں کو ان کی بریت پر مبارکبادپیش کی ہے اوران کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔ 
٭٭٭٭٭



4/25/2024 10:07:03 AM