Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام کارکنوں اورعوام کونیاسال مبارک ہو۔ قائدتحریک الطاف حسین


 Posted on: 1/1/2021 1
تمام کارکنوں اورعوام کونیاسال مبارک ہو۔ قائدتحریک الطاف حسین
اللہ تعالیٰ پوری دنیاکوکوروناوائرس کی وباء سے نجات دلائے ،دنیابھرمیں جتنے لوگ بھی
 کورونا وائرس یاکسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں اللہ انہیں مکمل صحت عطافرمائے،
اللہ تعالیٰ سب پر اپنارحم وکرم فرمائے ،ہر ایک کو صحت و سلامتی اور خوشحال زندگی عطا فرمائے
 اللہ اس نئے سال میں تمام مظلوموں کو ان کے مقصدمیں کامیابی عطافرمائے
لندن …  31  دسمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردو ں سمیت تمام عوام کونئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ سال نوکے آغازپر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ میں تمام کارکنوں اورعوام کوسال 2021ء کی مبارکباد پیش کرتاہوں اوراللہ تعالیٰ سے دعاکرتاہوں کہ وہ ہماری جدوجہدکوکا میاب بنائے، ایم کیو ایم کے تمام شہدا کی روحوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے، اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم اورمہربانی سے ہمارے تمام لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی اور تمام گرفتارساتھیوں کی رہائی کوممکن بنائے جو مختلف جیلوں میں قید ہیں ۔ انہوںنے دعاکی کہ اللہ اس نئے سال میں تمام مظلوموں کو فتح اور ان کے مقصدمیں کامیابی عطافرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، ہم پر اپنی مہربانی اور برکات کی بارش کر دے، اللہ تعالیٰ پوری دنیاکوکوروناوائرس کی وباء سے نجات دلائے اوردنیابھرمیں جتنے لوگ بھی کورونا وائرس یاکسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں انہیں مکمل صحت اورتندرستی عطافرمائے،سب پر اپنارحم وکرم فرمائے اورہر ایک کو صحت و سلامتی اور خوشحال زندگی عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ تحریک کے شہیدوں کے ساتھ ساتھ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔انہوں نے دعاکی کہ جو لوگ اب بھی خواب غفلت کاشکار ہیں اللہ تعالیٰ ان میں بیداری پیداکرے ، انہیں استقامت دے تاکہ وہ بھی حق کی جدوجہدکاحصہ بنیں۔انہوں نے ایک بار پھردعاکی کہ نیا سال تمام کارکنوں، ان کے خاندانوں ، دوستوں اور ہم سب کیلئے مبارک ہو۔  آمین ثمہ آمین 
 


4/17/2024 7:53:22 PM