Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
نیشنل ایکشن پلان
Posted on: 8/5/2016 1
Views:
3890
گزشتہدنوں لاڑکانہ میں رینجرز جیسے بااثر ادارے کے افسر و جوانوں نے ایک مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، اسکی اطلاع ملتے ہی علاقے کے ایک بااثر شخص نے اپنی زاتی فوج کے ساتھ رینجرز کا گھیراؤ کر لیا، نہ صرف ان اہلکاروں کو مارا پیٹا گیا بلکہ ان کا اسلحہ چهین کر انہیں تھانے میں بند کردیا گیا.
-
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اعلیٰ حکام نے اپنے جوانوں کو حراست سے نکلوایا اور احتجاج کر کے کراچی کا رخ کیا . . . . اس واقعہ نے . . . مجھے . . . بہت کچھ سوچنے پر . . . . مجبور کر دیا ہے.
-
فرض کریں کہ یہ واقعہ لاڑکانہ میں نہیں کراچی میں ہوتا ہے، بہادر رینجرز اہلکار "را ایجنٹس" کے مرکز 90 پر چھاپہ مارتے ہیں، بلکہ رہنے دیں اس سے آگے تو فرض بھی نہیں ہورہا ہے. ......
-
چلیے کسی اور علاقے کو فرض کرتے ہیں، فرض کریں کہ کورنگی کے ایک گھر میں رینجرز چھاپہ مار کر سوئے ہوئے کسی معصوم بیگناہ لڑکے کو گرفتار کر کے لئے جارہی ہوتی اس کے بھائی، باپ، یا محلے میں رہنے والے اس کے دوست رینجرز کا راستہ روکتے، احتجاج یا سوال کرتے کہ ہمارے دوست، بھائی، بیٹے کو کہاں لے جارہے ہو؟
-
فرض کریں کہ رینجرز کے کسی افسر کا بهائی کو مارتا ہاتھ دوسرا بھائی پکڑ لیتا، یا ماں بہن کی گالیاں دیتے سپاہی کو دھکا دے کر پیچھے کردیتا تو ان جوانوں کا ردعمل کیا ہوتا، کیا وہ اس بیگناہ لڑکے کو چھوڑ دیتے؟ کیا وہ وہاں سے واپس آجاتے؟
-
جی نہیں
ایسا ہرگز نہیں ہوتا. ..........
-
ان غیر مسلح جوش میں بھرے بهائی، دوست یا باپ کی ایسی گستاخی ناقابل معافی جرم ہوتی، اس جرم کی پاداش میں ان سب کو بھی انکے بهائی، دوست کے ساتھ ہی موبائل میں دھکیل دیا جاتا، جسمانی تشدد تو بونس ہوتا،
-
اگر صاحب کا وقار زیادہ مجروح ہوتا تو پوائنٹ بلینک رینج پر فائرنگ بھی کی جا سکتی ہے، پورے ملک کا میڈیا، تمام اینکرز اچهل اچهل کر، منہ سے جھاگ نکالتے ہوئے اس ایک سیاسی جماعت کی دھجیاں بکھیر رہے ہوتے جس کے ہمدردوں کے هاتهوں ایک مقدس ادارے کی عزت و وقار کو خطرہ لاحق ہوا تھا.
-
اگر اس دوران
صاحب لوگوں کی فائرنگ کے نتیجے میں
دو چار افراد ہلاک بھی ہو جاتے تو ان کو بھی
دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز یا را ایجنٹ ثابت کردیا جاتا.
"تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا " :'(
-
جو آج لاڑکانہ واقعہ پر ستو پی کے ٹھنڈے کمرے میں سوئے ہوئے ہیں وہ تمام کے تمام اپنی سو فیصدی توانائی اس سیاسی جماعت کے ملک دشمن و دہشت گرد ہونے پر لگا رہے ہوتے.
یہ کیسا مذاق ہے کہ ایک طرف تو آپ ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے بھائی بیٹوں کو لے جائیں اور لاپتہ کردیں، پهر ایک دن کسی ندی نالے سے مسخ شدہ لاش برآمد ہو اور ہم احتجاج بھی نہ کرسکیں.
-
اور دوسری جانب صاحب اختیار آپ کے ہاتھ سے ملزم چهین کر اسکو فرار کروادے، آپ کو اپنے محافظوں کے ہاتھوں پٹوائے، آپ کا اسلحہ چھین کر آپ کو تھانے میں ڈلوائے اور ان سب سے آپ کا وقار بهی نہ مجروح ہو بلکہ آپ پاؤں پٹختے ابو کو بولونگا، کہہ کر واپس آجائیں.
نہ کسی اینکر پرسن کے پیٹ میں درد ہو نہ ہی کوئی احتجاج ہو ، زولفقار مرزا ہو یا اسد کهرل سب آپ کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیں مگر کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا.
-
بهائی صاحب! دہشت گردوں کو پیدا کرنے والے، ان کو پروان چڑھانے والے، ان کے سہولت کار ان کو راہ دکھانے والے کوئی اور نہیں یہ آپ اور آپ کا تعصب ہے یہ قومیتوں کے درمیان روا رکھے جانے والا امتیاز ہے جو معاشرے میں بےچینی کو جنم دیتی ہے.
-
نیشنل ایکشن پلان تو
کب کا دفن ہو چکا اب دیکھنا یہ ہے کہ
اس کے ساتھ اور کیا کیا دفن ہوگا.
پی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج کوکچلنے کے لئے گرفتاریاں،تشدد، شیلنگ اورطاق
...
05 Oct 2024
عوام کوپُرامن احتجاجی مظاہرےسےروکناکھلی فسطائیت ہے.الطاف حسین
...
04 Oct 2024
بانی وقائد الطاف حسین موروثی سیاست کے سخت خلاف ہیں ،ترجمان شعبہ اطلاع
...
04 Oct 2024
پشتون تحفظ موومنٹ کے گرینڈ جرگہ کے خلاف پولیس اورسیکوریٹی فورسزکی ظالم
...
03 Oct 2024
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اوروہاں کے وزیراعلیٰ
...
03 Oct 2024
بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے پاکستان کومشرقِ وسطی کی جنگ میں ملوث ک
...
02 Oct 2024
قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مدت میں مزید 20سال
...
29 Sep 2024
اب ''اقوام متحدہ'' کے وجود کو مزید برقراررکھنے کا کوئی فائدہ نہیں الط
...
28 Sep 2024
فارم 47 کے تحت وجود میں آنے والی موجودہ حکومت ناجائز اور غیرقانونی ہے
...
26 Sep 2024
تمام پشتونوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ قومی غیرت اوراتحاد کامظاہرہ کرتے ہو
...
26 Sep 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us