Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
الطاف حسین ۔۔۔ہمارا رہبر (تحریر: سیّد تیمور علی)
Posted on: 9/17/2013
Views:
2866
قائد تحریک الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر تحریر کیا گیا خصوصی مضمون
الطاف حسین ۔۔۔ہمارا رہبر
تحریر: سیّد تیمور علی
انسانی ارتقاء کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ جب جب سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے کوئی جدوجہد سامنے آئی تو اسے مراعات یافتہ اور حکمراں طبقے نے آڑے ہاتھوں لیا اور اس شخصیت کی جس نے اس نقیب کو بلند کیا، اس پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ۔ دنیا کی تاریخ کی طرح پاکستان کی تاریخ بھی اس سوچ سے بچ نہ سکے۔ قیام پاکستان کے بعد بانیانِ پاکستان کی رحلت اور باقی ماندہ قیادت کو غدار اور نہ جانے کیا کیا کہہ کر ٹھکانے لگایاگیا اور اقتدار پر ایک ایسے طبقے نے قبضہ کیا جس کا تحریک پاکستا ن سے دور پرے کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اس کے سبب پاکستان میں جمہوری اور آئینی ارتقاء فروغ نہ پاسکا اور یوں شخصی حکومتوں اور آمریت نے اپنے ڈیرے اس ملک پر سایہ فگن کیے۔ اس اندھیرے کو توڑنے کی بہت سی مساعی کی گئیں لیکن اس میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ اس کے اسباب کا جائزہ لیے بغیر ہم ایک ایسی سوچ زیر بحث لاتے ہیں جس نے اس اندھیرے میں روشنی کی ایسی کرن روشن کی جس نے اس فرسودہ نظام کے اندر دراڑیں ڈالنا شروع کیں او ر بالآخر وہ طبقہ جو بانیانِ پاکستان کے بعد چور راستے سے اقتدار پر قابض ہوا اس کے ایوانوں میں ہلچل مچی اور ان کے برابر ایسے لوگ آنے لگے جو غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ وہ سوچ تھی جس کا راستہ ہر حربہ اور ہتھکنڈہ استعمال کرکے روکنے کی کوشش کی گئی۔ خون بھی بہایا گیا ، پابند سلاسل بھی رکھا گیا اور جلا وطن بھی کیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود اس مردِ آہن نے اپنی جدوجہد کو ترک نہ کیا اور اس راستے پر نتائج کی پروا کیے بغیر چلتا رہا۔
آج بھی استحصالی طبقہ کسی نہ کسی انداز میں اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن تابناک تاریخ کی طرح مظلوم اور متوسط طبقے کے رہبر قائد تحریک الطاف حسین امتحان کی ہر کسوٹی پر پورے اترے۔ اور آج بھی وہ پوری توانائی اور ہمت کے ساتھ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کی حکمرانی کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ اس جدوجہد کے 35برس مکمل ہوچکے ہیں اورقائد تحریک الحمدللہ اپنی ساٹھویں سالگرہ آج منارہے ہیں۔ اگر ان کی کل عمر کا تناسب دیکھا جائے عمر کا 70فیصد سے زائد حصہ اس تابناک جدوجہد میں گزرا ہے اوری ہ تناسب کسی بھی سیاسی لیڈر کی زندگی میں اگر دیکھا جائے تو بہت زیادہ نظر آتا ہے۔ نوجوانی میں انہوں نے اس پر خطر راستے کا انتخاب کیا ہے۔ پورے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس پر وہ جمع ہو کر اپنے نمائندے اعلیٰ ترین ایوانوں میں بھیج سکتے ہیں۔ وہ راستہ فراہم کیا جس پر چل کر ملک سے سماجی ناہمواری کا خاتمہ کرکے انصاف پر مبنی نظام قائم کیاجاسکتا ہے۔ آج ملک میں کرپشن ، بد امنی، دہشت گردی کا دور دورہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ انصاف کی عدم فراہمی ، جرم و سزا کے تصور کی عدم موجودگی، اقرباء پروری اور خاندانی سیاست ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں آج بھی ایم کیو ایم ایک ایسی جماعت ہے جس میں کارکنان کے گھر والے نہ تو اسمبلیوں میں ہیں اور نہ ہی کسی مراعات یافتہ عہدوں پر۔ اس کے برعکس آج تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ، ملک کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانے والوں کا اگر کردار دیکھئے تو وہ بمعہ اہل وعیال پارلیمنٹ کا حصہ ہے اور جو بچ گئے وہ جماعتی ذمہ داریوں پر براجمان ہو کر احکامات جاری کر رہے ہیں۔ جھنڈے لگانے والے ، دریاں بچھانے والے اور نعرے لگانے والے آج بھی اپنے رہنماؤں کے گھروں کے باہر اپنے مسائل کے حل کی راہ تکتے ہیں۔
اس کے برعکس اگر قائد تحریک الطاف حسین کی بنائی ہوئی جماعت ایم کیو ایم کا جائزہ لیں جس کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و سینٹ عوام میں سے ہی ہیں اور وہ عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ کارکنان کی نہ صرف دسترس میں ہیں بلکہ مشکل حالات میں یہ عوامی نمائندے کارکنان ہی نہیں بلکہ عوام کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں۔ اسی بنیاد پر تاریخ کی اس اہم شخصیت کو جس نے 17ستمبر1953ء کو جنم لیا، ہم اپنا رہبر گردانتے ہیں۔ اور آج یہ شخصیت جو ہمارے ہی نہیں بلکہ 98فیصد حقوق سے محروم عوام کے دلوں پر حکمران ہے، اسے ہم دل کی گہرائیوں سے ساٹھویں یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقعے پر یہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد اس منزل کو حاصل کریں گے جس کا تعین قائد تحریک الطاف حسین نے کیا ہے۔
دریائے سندھ پر مزید نہریں نکالنے کامنصوبہ سندھ کوبنجربنانے کامنصوبہ ہ
...
10 Apr 2025
بلاول زرداری نےبلوچوں کودہشت گردقراردیکر پوری بلوچ قوم کی توہین کی ہے
...
05 Apr 2025
اہل پنجاب سے دردمندانہ اپیل : خدارا بلوچستان کے کرب کومحسوس کریں، وفود
...
03 Apr 2025
تحریک کے کارکنان وعوام ایم کیوایم کے بزرگ کارکن اورایم کیوایم انٹرنیشن
...
03 Apr 2025
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین اتوار 6 اپریل کو دریائے سند
...
01 Apr 2025
صحیح اور مثبت فیصلے نہیں کئے گئے تومجھے مستقبل میں بھیانک منظرنظرآرہا
...
01 Apr 2025
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل اوران کے ساتھیوں نے جس د
...
01 Apr 2025
خداراہوش کے ناخن لیجئے، بلوچستان، خیبرپختونخوا ا ورکراچی سمیت ملک بھرم
...
31 Mar 2025
عید الفطرآرہی ہے،ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اورتمام گرفتاربلوچوں کورہا
...
29 Mar 2025
الیکشن کے ذریعے نیا جمہوری سیٹ اپ لایا جائے، اور تمام سیاسی جماعتوں کو
...
26 Mar 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us