Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
18مارچ : ایک سنگ میل... تحریر:کوثر علی صدیقی
Posted on: 3/18/2015
Views:
1785
تاریخ حقائق بیان کرنے کا وہ ذریعہ ہے جس کی بنیاد پر ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ کس شخص نے کیا کارہائے سر انجام دیئے آیا اُس نے سچائی کا راستہ اختیار کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کی یا ظلم و جبر کی تاریخ رقم کرکے رہتی دنیا تک کلنک کا داغ اپنے ماتھے پر لگوالیاایسے ہی سانحات و واقعات کی تاریخ جب ہر سال ہمارے سامنے آتی ہے تو وہ تمام سانحات اور ان سے وابستہ لوگ ہمارے ذہن میں گردش کرنے لگتے ہیں کیونکہ وہ لوگ یا تو ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشان بن جاتے ہیں یا آنے والی نئی نسلوں کے لئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں ۔کسی نے خوب کہا ہے کہ اچھے لوگ یاد آتے نہیں بلکہ اذہان و قلوب میں نقش ہوکر ہر لمحہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک عظیم شخصیت کے بارے میں لکھنے کی میں بساط بھر کوشش کر رہا ہوں جس کی شخصیت دیگر تمام سیاستدانوں کے برعکس ہے جس نے خود ایک تاریخ رقم کی ۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ انکی جدو جہد کے کیا اسباب تھے اور کیوں انکی جہد مسلسل جاری ہے۔اس عظیم شخصیت نے کراچی کی شہری آبادی سے اپنی تحریک کا آغاز اپنی نو عمری سے کیا جب جامعہ کراچی میں تعلیم کی غرض سے انہوں نے قدم رکھا تو وہاں مختلف اقوام کے جھنڈے اور پوسٹر ز آویزاں تھے جنہیں دیکھ کر اُنہیں یہ احساس ہوا کہ آخر میں کون ہوں ؟ میری شناخت کیا ہے ؟ اس سوال نے ان کی راتوں کی نیندیں اُڑادیں اور پھر اسی سوچ و تفکر کے نتیجے میں انہوں نے اپنی قوم کی شناخت کا بیڑا اُٹھایا اور طلبہ تنظیم کی بنیاد APMSOکے نام سے ڈالی لیکن اسٹیبلمنٹ اور ان کے آلہ کاروں نے اپنی سیاسی دوکان بند ہوتے دیکھ کر انکی راہ میں روکاوٹیں ڈالنی شروع کردیں اور انہیں شدید ظلم و جبر کا نشانہ بنا یا گیا یہاں تک کہ مادر علمی میں ان کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ایسی دگرگوں حالات میں اُس عظیم شخصیت نے تحریک چلانے اور اُردو بولنے والوں کی شناخت اور رہنمائی کا مصمم ارادہ کرلیا۔در اصل ظلم و جبر اور استحصال ہی کی بنیاد پر تحریکیں جنم لیا کرتی ہیں جہاں بھی انسانیت کو پامال کیا جائے گا اور ان کے حقوق کو غصب کیا جائے گا تو انسانی فطرت ہے کہ وہ ایسی لاقانونیت کے خلاف صف آرا ء ہو کر اس سے نجات کی تدبیریں تلاش کرتی ہے اور یہ تدبیر ہی وہ بنیاد بنتی ہے جو رہنمائی کی صورت میں اُس قوم کو میسر آتا ہے جو معصوم اقوام کا نجات دہندہ بن کر ظلم و جبر سے نبرد آزما ہو کر قوم کی یکجہتی کا باعث بن کر اپنی قوم کوایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے جدو جہد کی طرف مائل کرتا ہے اسی طرح عوام اپنے مسیحا کو اپنا متفقہ قائد مان کر اس کے شانہ بشانہ جدوجہد اور قربانیوں کی راہ پر چل نکلتے ہیں اور یہ جدوجہد ہی انقلاب کا باعث بنتا ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی قوم کا استحصال کیا گیا ہے تو اس کے منفی نتائج ہی برآمد ہوئے ہیں جنہیں مؤرخ نے قلم بند کیا ہے جس کے مطالعے سے ہمیں آگاہی ہوتی ہے کہ ماضی میں کن اقوام کے ساتھ ظلم و ستم کیا گیا اور اس کے کیا اثرات برآمد ہوئے ہیں جو ایک حقیقت ہے۔ سچائی پر مبنی یہ داستان الم آنے والی نسلوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ شعور بھی فراہم کرتی ہے اور یہ سوچ بھی کہ آخر ان داستانوں کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے ۔ 18 مارچ 1984 کا دن ایک ایسا ہی تاریخ ساز دن ہے جب قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی بنیاد ڈالی اور ملک کے ۹۸ فیصد مظلوم عوام کے لئے تحریک کا آغاز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے کراچی سے لیکر اندرون سند ھ اور پھر سارے ملک میں پھیل چکی ہے اور وقت کے تقاضوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایم کیو ایم ہی ملک کے مظلوم عوام کی واحد جماعت ہے جہاں کسی بھی قسم کی کوئی تفرق نہیں ہے یہی وہ تحریک ہے جو ملک کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کا یوم تا سیس ملک کے ۹۸ فیصد عوام کے لئے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے جب قائد تحریک کا متعارف کر ایا گیا نظریہ آج اپنی آب و تاب کے ساتھ ملک کے گوشے گوشے میں عوام کی رہنمائی کر رہا ہے کہ ایم کیو ایم ہی وہ عوامی جماعت ہے جو ملک کو فرقہ واریت، تعصب ، لسانیت، دہشت گردی، لوٹ گھسوٹ ، کرپشن اور لاقانونیت سے نجات دلا سکتی ہے۔ اب محب وطن عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام تعصب سے بالا تر ہو کر ایم کیو ایم کے قائد کے مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں ۔جو قومیں تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتیں اُنکا نام و نشان تک مٹ جایا کرتا ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ طوفان کے آنے سے پہلے بچنے کی تدابیر کرلی جائے ملک کے حالات بہت تیزی سے پستی کی جانب جارہے ہیں جو کسی بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔عوام کے پاس اب بھی وقت ہے کہ ملک کو بحران سے بچانے کے لئے حق پرست مخلص رہنماکو اس ملک کی باگ دوڑ دلانے میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں کیونکہ ترقی کا انحصار مخلص قیادت پر ہوا کرتا ہے افسوس کہ قیام پاکستان کے چند برسوں کے بعد سے اب تک ملک کو مخلص قیادت میسر نہیں آئی جسکی بنیادی وجہ فرسودہ نظام کے حامیوں کا اقتدار پر قابض رہنا ہے جس کے معترف اس ملک کے تقریبا تمام کالم نگار، شعراء،تجزیہ نگار، ادیب اور اینکر پرسن حضرات ہیں اور سب ہی اس بات کا برملا اظہار کرتے ہیں کہ ملک میں مخلص قیادت کی ضرورت ہے اور اس بات سے اب سب واقف ہوچکے ہیں کہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی نمائندہ جماعت اگر کوئی ہے تو وہ متحدہ قومی موؤمنٹ ہے۔18 مارچ کا دن ہم سے یہ تقاضہ کر رہا ہے کہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے ہمیں متحد ہو نا ہوگا ہمارا متحد ہونا ہی ملک کی سلامتی کا ضامن ثابت ہو گا ۔آئیے ! ہم سب مل کر ایم کیو ایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر یہ عہد وفا کریں اور یہ مصمم ارادہ کریں کہ اس ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے اسی میں ملک و ملت کی کامیابی کار از پنہاں ہے۔
Guest Mr.Altaf Hussain Leader & Founder MQM Exclusive With Tauseef Sid
...
16 Dec 2024
ALTAF HUSSAIN CALLS FOR REFLECTION ON EAST PAKISTAN TRAGEDY: URGES MIL
...
16 Dec 2024
GENERAL FAIZ HAMEED JUST A BAIT; IMRAN KHAN IS THE TARGET- Altaf Huss
...
10 Dec 2024
Live Transmission on 9th December 2024 Youm e Shohada
...
09 Dec 2024
Important video briefing of Muttahida Qaumi Movement Coordination Comm
...
07 Dec 2024
Historical speech of Mr Altaf Hussain on13th Foundation Day of MQM hel
...
16 Nov 2024
پشتون تحفظ موومنٹ کےسربراہ منظور پشتین کے خلاف PTM کے شہیدکارکنان کے ق
...
14 Nov 2024
Important video briefing of Muttahida Qaumi Movement Coordination Comm
...
14 Nov 2024
پاکستان میں جمہوریت کی بقا، انصاف کے نظام اور عدلیہ کی آزادی کے لئے عم
...
13 Nov 2024
دنیا کا پہلااورانوکھاملک”پاکستان “
...
12 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us