Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈین اسلامک اسٹڈیز جامعہ کراچی شکیل اوج صاحب کی شہادت اے پی ایم ایس او کا اظہار افسوس


 Posted on: 9/18/2013
ڈین اسلامک اسٹڈیز جامعہ کراچی شکیل اوج صاحب کی شہادت اے پی ایم ایس او کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔(پ ر)
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے انچارج و اراکین مرکزی کابینہ نے ڈین اسلامک اسٹڈیز جامعہ کراچی شکیل اوج صاحب کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاجنہیںآج صبح بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیافائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انچارج واراکین مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام کسی بھی قوم کی تعمیر میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں مگر قابل افسوس بات ہے کہ ہمارے ملک میں جہاں ایک عام شہری محفوظ نہیں ہے وہیں دوسری جانب اساتذہ و طلبا ء جیسے معزز و محترم طبقے کے ساتھ بھی اس قسم کے واقعات رونماں ہوتے رہتے ہیں جو کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی میں ڈاکٹرز ،انجینئرز،اساتذہ کرام اور پروفیشنل لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ایسا لگتا ہے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے حکومت مکمل طور پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انھوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں اساتذہ اوردیگر پروفیشنل لوگوں کے ساتھ تواتر سے جاری ان واقعات کا فی الفور نوٹس لیکر ان واقعات میں ملوث درندہ صفت افراد کو عبرت ناک سزا دیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی بیخ کنی کی جاسکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داران و کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکے درجات کو بلند فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

12/27/2024 1:50:41 PM