میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر دلی تعزیت وافسوس کا اظہارکرتا ہوں۔ مرحومہ نے اپنے بیٹے کے سفاکانہ قتل پر انصاف کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور وہ اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود انصاف کے حصول کے لئے سپریم کورٹ کے چکر لگاتی رہیں لیکن انہیں انصاف نہ مل سکا اور وہ آج دنیا سے چلی گئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ وہ ارشد شریف کی والدہ مرحومہ کی روح کے لئے آسانیاں پیدا کرے، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور ان کے تمام رشتہ داروں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا بھی کرتا ہوں کہ وہ ارشد شریف شہید کےقتل کی تحقیقات کو منظر عام پر لانے اورانصاف ہونے کے اسباب پیدا کرے تاکہ شہید کی والدہ مرحومہ کی روح کوسکون حاصل ہوسکے ۔
الطاف حسین