Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کاحکم سراسر غیرجمہوری ہے،رابطہ کمیٹی


صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کاحکم سراسر غیرجمہوری ہے،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/30/2012
سابق بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
اندرکمار گجرال کے انتقال سے بھارت ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا ہے، جناب الطاف حسین 
لندن :۔۔۔30، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق بھارتی وزیر اعظم اندر کمار گجرال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اندر کمار گجرال نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو ستانہ تعلقا ت میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کی خدمات کو دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ یادر رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اندرکمار گجرال کے انتقاال سے بھارت ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا ہے انکے انتقال سے جو خلاء پیدا ہواا سے پُر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے تمام سوگوار لواحقین اور بھارت کے عوام سے سے دلی ہمددری کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔

صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کاحکم سراسر غیرجمہوری ہے،رابطہ کمیٹی 
کراچی سے زیادہ خراب صورتحال بلوچستان اورخیبرپختونخوا ہ کی ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات اورخودکش حملے روزکامعمول ہیں
جج کی جانب سے اس قسم کے ریمارکس کہ ’’کراچی کی حلقہ بندیاں اس طرح کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہ ہو‘‘
کراچی کے باشعور عوام کے مینڈیٹ کی کھلی توہین ہیں 
کراچی بدامنی عمل درآمدکیس میں سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کے ایک جج صاحب کے ریمارکس کافوری نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی۔۔30؍نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وفاقی حکومت اورچیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری سمیت سپریم کورٹ کے دیگر غیر جانبدار و غیرتعصب ججزسے مطالبہ کیاہے کہ کراچی بدامنی عمل درآمدکیس میں سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کے ایک جج صاحب کے ریمارکس کہ ’’کراچی کی حلقہ بندیاں اس طرح کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہ ہو‘‘کافوری نوٹس لیں۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اعلیٰ عدالت کے جج صاحب کے ریمارکس پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے قطعی غیر آئینی،غیر جمہوری ،متعصبانہ اور کراچی کے عوام کی طرف سے دیے جانے والے مینڈیٹ کی کھلی توہین کے مترادف قرار دیا ہے اور کہاہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ کی جانب سے کسی ایک جماعت کی جمہوری طریقوں سے حاصل کی گئی اکثریت کواجارہ داری سے تعبیر کرنا سراسر غیرجمہوری ، غیر آئینی ہی نہیں بلکہ آمرانہ اورمتعصبانہ بھی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آزادانتخابات کاتقاضہ ہوتا ہے کہ عوام اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے کسی بھی حلقے میں کسی بھی جماعت کو اپنامینڈیٹ دیں۔ ملک بھر میں کسی نہ کسی شہرمیں کسی نہ کسی پارٹی کووہاں کے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اگرکراچی کے بارے میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے یہ ریمارکس درست اور جائز تصور کئے جائیں تو پھرپورے ملک کیلئے ایسا اقدام کیوں اختیارنہیں کیاگیااور وہاں بھی حلقہ بندیاں اس طرح کرائی جائیں کہ وہاں بھی کسی ایک جماعت کی اکثریت اور اجارہ داری نہ ہو؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پوری دنیامیں مردم شماری کے بعد ہی آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں اورپاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے کہ حلقہ بندیاں بغیر مردم شماری کرائے نہیں کی جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے مخصوص بینچ کی جانب سے ملک بھرمیں مردم شماری کرائے بغیر صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کاحکم سراسر غیرجمہوری ہے جس سے کراچی کے عوام میں احساس محرومی جنم لے گا۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ اگر سپریم کورٹ کے Observations کا جوازبدامنی ہے توحقیقت تو یہ ہے کہ کراچی سے زیادہ خراب صورتحال بلوچستان کی ہے کہ جہاں آدھے سے زیادہ صوبے میں پاکستان کا جھنڈا تک نہیں لہرایاجاسکتا جبکہ کراچی میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ۔اسی طرح پوراخیبرپختونخوا ہ دہشتگردی کی شدید لپیٹ میں ہے جہاں خودکش حملے اور دھماکے روز کا معمول بن چکے ہیں اوروہاں اسکولوں،مساجد، امام بارگاہوں، مزارات ،دیگرعبادت گاہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیوں اور سرکاری عمارتوں کو بموں سے اڑا دیا جاتا ہے توپھر وہاں ایسے ریمارکس کیوں نہیں جاری کئے گئے اور صرف کراچی کے بارے میں ہی ایسے متعصبانہ ریمارکس کیوں دیئے گئے؟ ۔

ڈاکٹر شاہد حسن، ان کی اہلیہ اور نذر عباس اور ان کی صاحبزادی کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
سیریل قتل کی وارداتیں شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے 
کراچی: ۔۔۔30، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے سچل میں ڈاکٹر شاہد حسن ، ان کی اہلیہ اور شہید ملت روڈ پر نذر عباس اور انکی صاحبزادی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سیریل قتل کی اس سفاکانہ واردتوں کو شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شاہد حسن، ان کی اہلیہ اور نذر عباس اور ان کی صاحبزادی کے قتل کی وارداتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد حسن ،ان کی اہلیہ اورنذر عباس کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)

ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹریونٹ کمیٹی کے رکن محمد یامین کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔30، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Bکی کمیٹی کے رکن محمد یامین کی المناک شہادت پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)

محمد یامین کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزاد ی جائے،رابطہ کمیٹی
شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی :۔۔۔30، نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائر نگ سے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Bکی کمیٹی کے رکن محمد یامین کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کا امن غارت کرنے کی گھناؤنی سازش قر اردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گر دعناصر ایک سو چے سمجھے منصوبے کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کرکے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان و ذمہ داران کی ٹارکٹ کلنگ کے واقعات ان کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سند ھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ محمد یامین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزاد ی جائے ۔ 

ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ ٹاؤن یوسی 7کی کمیٹی کے رکن غلام صدیق کے انتقا ل پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔30، نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ ٹاؤن یوسی7کی کمیٹی کے رکن غلام صدیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ ٹاؤن یوسی 7کی کمیٹی کے رکن غلام صدیق اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کے کارکن محمد فیاض کی صاحبزادی مہوش عمر کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔


12/22/2024 12:16:10 PM