بلاول زرداری ایک طرف سخت جمہوریت پسندبنتے ہیں، وہ 26 ویں اور27 ویں آئینی ترمیم منظورکرانے کے لئے پیش پیش تھے،انہوں نے اس ترمیم کے لئے حق میں سب سے زیادہ بیانات دیے تھے،28 ویں ترمیم کے حوالے سے بھی بلاول زرداری خاموش تھے لیکن جیسے ہی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک میں نئے صوبے بنانے کی تجویز پیش کی تب بھی بلاول زرداری اورپیپلزپارٹی کے دیگررہنماؤں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا میں صوبے بننے چاہئیں لیکن سندھ میں صوبے بنانے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اوراب صوبوں کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی باتیں ہورہی ہیں توبلاول زرداری نے اشتعال انگیززبان استعمال کرنا شروع کردی ہے اورکراچی پریس کلب میں تقریرکرتے ہوئے انہوں نے کھلم کھلا دھمکیاں دی ہیں کہ ” اگر سندھ میں تقسیم کی گئی توکراچی میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی، پھرحیدرآباد، سکھر، میرپورخاص میں بھی خون بہے گا “۔میں بلاول زرداری سے پوچھتا ہوں کہ تم یہ دھمکی کسے دے رہے ہو؟کیا ملک میں 12 صوبوں کی تجویزمہاجروں نے پیش کی ہے؟ کیا ملک کاسسٹم کولیپس ہونے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ کیا صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی بات مہاجروں نے کی ہے؟ اگر وفاقی حکومت اور طاقتور ادارے ملک کے آئین میں 26ویں اور27 ویں آئینی ترمیم کریں توبلاول اس کے سب سے بڑی حمایتی بلکہ اس کے علامہ بن جاتے ہیں لیکن جب 28 ویں ترمیم لانے اور صوبوں کے قیام کی بات آئی ہے توآپ نے کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں خون کی ندیاں بہانے کی بات کیوں کی؟ آپ کسے مارو گے؟ کس کے خون سے ہولی کھیلوگے؟ پیپلزپارٹی نے ذوالفقارعلی بھٹو کے زمانے میں بھی لسانی فساد کے نام پر مہاجروں کا قتل عام کیا، راولپنڈی میں بینظیربھٹوکا قتل ہوا توآپ نے27 ،28 اور29 دسمبر2007ء کوتین روز تک کراچی میں مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلی، ہزاروں گاڑیاں، دکانیں، بینک، فیکٹریاں اورشہریوں کی املاک کوآگ لگائی، ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کیں، ہمیں وہ سب یاد ہے، ہم نے بہت صبر کیا اوراس ظلم وبربریت کامعاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، لیکن آج صوبوں کے معاملے پر ایک بارپھربلاول زرداری نے کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار میں خون بہانے کی بات کی ہے، تم کس کے خون کی ندیاں بہاؤگے؟ صوبے بنانے اورریفرنڈم کرانے کا فیصلہ حکومت کرے، اس پر عمل درآمد حکومت اورطاقتورادارے کریں اورتم اس کی سزا مہاجروں کودو، مہاجراب اس غنڈہ گردی کوقبول نہیں کریں گے۔
میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص اورٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروں میں رہنے والے مہاجروں سے کہتا ہوں کہ بلاول زرداری نے سڑکوں پر آپ کے خون کی ندیاں بہانے کی دھمکی دی ہے،میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کوچاہے اپنے گھرکی کوئی قیمتی چیز ہی کیوں نہ بیچنی پڑے، آپ وہ بیچیں، اسلحہ کے لائسنس بنوائیں اوراپنے تحفظ کے لئے اورجودھمکی بلاول نے دی ہے اس دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ مائیں،بہنیں بیٹیاں بھی اسلحہ کے لائسنس بنوائیں، ہرمہاجرکوچاہیے کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ حاصل کرے۔پیپلزپارٹی نے مہاجروں کابہت خون بہالیا، بہت ہوچکا، میں نوجوانوں، جین زی، ہر فرد کوکہتا ہوں کہ اپنے تحفظ اور بلاول زرداری کی دھمکی کامقابلہ کرنے کی تیاری شروع کردیں۔ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ زورکتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
بلاول زرداری نے کراچی، حیدرآباد اوردیگرشہروں میں خون بہانے کی جودھمکی دی ہے اس پریہاں کاہر پشتون، پنجابی، بلوچ اوردیگرہرمظلوم اب مہاجروں کے ساتھ کھڑاہوگا، پنجابی، پختون، بلوچ اورحق پرست سندھی بھی مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کوبڑی حد تک سمجھ چکے ہیں، اب پیپلزپارٹی نے ڈاکوؤں جیسی اپنی روایتی قتل وغارتگری کاعمل کیااورمہاجروں پرچڑھائی کی توپنجابی، پختون، بلوچ حق پرست سندھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے اوروہ بھی اپنے مہاجر بھائیوں کی مدد کوآئیں گے اوران کے ساتھ ہوں گے۔
اگر بلاول زرداری میں اخلاقی جرات ہوتی تو جنہوں نے صوبوں کے قیام کا منصوبہ بنایا، جنہوں نے اس پر ریفرنڈم کرانے کی بات کی ہے وہ ان سے لڑنے کی بات کرتا، مہاجروں کاخون بہانے کی دھمکیاں کیوں دے رہاہے؟
میں پوچھتاہوں کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اس پر جواب دیں کہ وہ بلاول زرداری کی دھمکیوں پر اب تک کیوں خاموش ہیں۔
میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر، تمام کورکمانڈرزاورآپریشنل کمانڈرزسے کہتاہوں کہ اگرآپ ملک کی بہتری کے لئے کچھ کرناچاہتے ہیں اورمہاجرعوام اس کی سپورٹ کررہے ہیں تومہاجروں کی حفاظت کون کرے گا؟ آپ مجھ پراورمیری ایم کیوایم پر عائد ہرقسم کی غیراعلانیہ پابندی ختم کریں اورایم کیوایم سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے۔
میں ایم کیوایم کے تمام سینئرساتھیوں سے کہتا ہوں کہ وہ بلاول کی کھلی دھمکی پر اپنی ذمہ داری کوسمجھیں، قوم انہیں پکاررہی ہے،چھوٹی موٹی باتیں ایک طرف رکھیں اورتحریک میں واپس آئیں۔ تمام وفاپرست ساتھی اس معاملے پر میدان عمل میں آئیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر ہنگامی خطاب
17 نومبر2026ء