Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فکری نشستیں 500 مکمل ہونے پر سامعین کی قائد تحریک الطاف حسین کو مبارکباد


فکری نشستیں 500 مکمل ہونے پر سامعین کی قائد تحریک الطاف حسین کو مبارکباد
 Posted on: 11/23/2026

ٹک ٹاک پرایم کیوایم کیوایم کے بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی 500فکری نشستیں مکمل 
قائد تحریک الطاف حسین نے 2023ء سے ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی علمی اورفکری تربیت کیلئے فکرانگیز لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا تھا
500 فکری نشستیں مکمل ہونے پر سامعین کی قائد تحریک الطاف حسین کو مبارکباد
موڈریٹرز، تحریکی کارکنان سمیت تمام سامعین سے قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشکر

لندن۔۔۔23، نومبر2026ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ شب ٹک ٹاک پر 500 فکری نشستیں مکمل کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جناب الطاف حسین واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے 1978ء میں اے پی ایم ایس او اورایم کیوایم کے قیام کے بعد سے اپنے تحریکی کارکنان کی فکری تربیت کے لئے فکری نشستوں کا آغازکیا تھا۔ وہ مذہب،سیاسیات، سماجیات، معاشیات، طبیعات، ملکی وبین الاقوامی تاریخ، بین الاقوامی تنازعات، عالمی اداروں کے کردار، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جینیٹک سائنس، علم کی اہمیت اور زندگی کے مختلف موضوعات پر فکرانگیز لیکچرز کے ذریعے اپنے کارکنان کی فکری اورعلمی بنیادوں پر تربیت کرتے چلے آرہے ہیں۔ 2015ء میں جناب الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر لاہورہائی کورٹ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی اور اگست2016ء کے بعد سے جناب الطاف حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرپر آڈیواوروڈیوفکرانگیز لیکچر ز کاسلسلہ جاری رکھا۔
 مئی 2023ء سے جناب الطاف حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کی علمی اورفکری بنیادوں پر تربیت کیلئے فکرانگیز لیکچرز کاسلسلہ شروع کردیا۔ وہ ہرہفتہ تین روز ٹک ٹاک پر براہ راست فکری نشستیں کرتے جن میں اپنے فکری خطاب کے بعد حاظرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے۔
اتوار 22، نومبر2026ء کو انہوں نے ٹک ٹاک پر 500 فکری نشستیں مکمل کرلیں۔ ٹک ٹاک پر جناب الطاف حسین کی 500 فکری نشستیں مکمل ہونے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داروں، کارکنوں، ہمدردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً گفتگو کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی، منظوم خراج تحسین پیش کیا، انکی صحت وعافیت اور درازی عمر کیلئے دعا ئیں بھی کیں۔ 
جناب الطاف حسین نے ٹک ٹاک پر 500 ویں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فکری نشستوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے کارکنان، مختلف سیاسی جماعتوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان سمیت تمام افراد سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کی بدولت ٹک ٹاک پر 500 فکری نشستیں مکمل ہوسکیں جس پر میں ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر اپنے اکاؤنٹ کے موڈیریٹرزکوبھی شاباش اورخراج تحسین پیش کیااور ان کی صحت وسلامتی کیلئے دعا کی۔ 

٭٭٭٭٭



11/23/2026 1:06:19 PM