قائد تحریک الطاف حسین جیسا رہنما قوم کے لئے اللہ رب العزت کی جانب سے ایک تحفہ ہیں،انجینئر توصیف اعجاز
الطاف حسین دور حاضر کے سب سے بڑے انقلابی رہنما ہے،مزمل قریشی
کراچی (پ ر)
اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کے صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعائیہ تقریب اور صدقہ دیا گیا اس موقع پر انچارج اے پی ایم ایس او انجینئر توصیف اعجاز کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین جیسا رہنما اللہ رب العزت کی جانب سے ہم تمام پاکستانیوں کے لئے ایک تحفہ ہیں جناب الطاف حسین نے نا خود کبھی کسی الیکشن میں حصہ لیا اور نہ کبھی اپنے رشتہ داروں کو ایوانوں میں بھیجا بلکہ اس ملک کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے با شعور تعلیم یافتہ نوجوانوں کواس ملک کے ایوانوں میں بھیجا۔ قائد تحریک الطاف حسین نوجوانوں اور 98فیصدغریب ومتوسط طبقے کے حقیقی انقلابی نظرئیے کے بانی و رہنما ہے اورجناب الطاف حسین آج سے36سال قبل اس نظرئیے کو شہری سندھ کی سطح پر عملی جامعہ پہنا چکے ہیں انجینئر توصیف اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ اللہ رب العزت قائد تحریک جناب الطاف حسین کو صحت و تندرستی اور درازی عمر عطا فرمائے۔دعائیہ تقریب میں شریک حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین دور حاضر کے سب سے بڑے انقلابی رہنما ہے جنہوں نے مصنوعی انقلاب کی باتیں نہیں کی بلکہ عملی طور پر غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو اس ملک کے بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڑیروں کے ساتھ برابر کھڑا کر کے اس کا نمونہ بھی پیش کیا ۔اس دعائیہ تقریب میں انچارج واراکین مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او ،حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیخ عبداللہ سمیت طلباو طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔