Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے غریب عوام کے حالات بہتر ہوں گے، رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا


 Posted on: 9/16/2013
ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے غریب عوام کے حالات بہتر ہوں گے، رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا
جناب الطاف حسین کی انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کی تشکیل کی تجویز ملک کی بقاء سلامتی کے لئے ضروری ہے،
ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے انتظامی نظام کا مطالعہ کرکے پاکستان کے جمہوری نظام کی خامیاں دور کرنی ہوں گی، رکن ایم کیوایم رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھا وا
لاہور۔۔۔16ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے 20نئے صوبوں سے متعلق جناب الطاف حسین کے بیان کی تائید کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کو ملک میں ترقی ،خوشحالی اور معاشی و سماجی مسائل کے حل کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ انتطامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملک کی اشد ضرورت ہے اور اس عمل سے ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے غریب و محروم عوام کے حالات بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ صوبے ہونے سے ملک کمزور نہیں ہو ا کرتے بلکہ مضبوط ہوتے ہیں اورقائد تحریک الطاف حسین نے انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کی تشکیل کی جو تجویز دی ہے وہ اس وقت ملک کی بقاء سلامتی کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام کے مسائل حل کرنے و مشکلات دور کرنے کیلئے ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ اور جمہوری ممالک کے انتظام کا مطالعہ کرنا ہوگا اور ان ممالک کے ترقی یافتہ نظام سے اپنے ملک کے جمہوری نظام کا موازنہ کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے نظام کی خامیوں کو دور کرکے عوام کی شکایات کو بر وقت حل کر سکیں ۔ 
*****

12/27/2024 12:15:24 PM