Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کراچی انسٹی ٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز میں جدید ترین لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا


جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کراچی انسٹی ٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز میں جدید ترین لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا
 Posted on: 9/15/2014
جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کراچی انسٹی ٹیوٹ ہارٹ ڈیزیز میں جدید ترین لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا 
لیبا ٹری میں مختلف امراض کی تشخیص کیلئے سستے ٹیسٹ کی سہو لت فر اہم کی گئی ، افتتاح رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیا 
جناب الطاف حسین کے نظریات سچے ، خوبصورت اور حقیقت سے قریب تر ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر جناب الطاف حسین ہزاروں میل دور بیٹھ کر بھی غم زدہ ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سیلاب سے متاثرین کی بھر پور مدد کیلئے ایم کیوایم اور اس کے فلاحٰ ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو جناب الطاف حسین 
متحرک کئے ہوئے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کر اچی ۔۔۔15ستمبر 2014ء 
قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی 61ویں سالگر ہ کے سلسلے میں خدمت خلق فا ؤدیشن کے زیر اہتمام کر اچی انسٹیٹیو ٹ آف ہارٹ دیزیز میں جدید تر ین لیبا ٹری کا افتتا ح کر دیا گیا ہے۔لیبا ٹری کا افتتا ح پیر کے رو ز ایم کیوایم کی ڈپٹی کنو نیر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کیا ۔اس مو قع پر ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو یر ڈاکٹر نصرت ،را بطہ کمیٹی کے رکن امین الحق، ، حق پر ست صوبا ئی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد ،حق پر ست رکن سندھ اسمبلی افتخا ر عالم ،میڈ یکل ایڈ کمیٹی پا کستا ن کے انچارج فاروق جمیل ، میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ شخصیات اور عمائدین شہر بڑی تعداد میں مو جو د تھے ۔لیبا ٹری میں مختلف امراض کی تشخیص کیلئے سستے ٹیسٹ کی سہو لت فر اہم کی گئی جسے افتتاحی تقریب کے شرکا ء نے سراہایا۔ لیباٹری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نوجوانی کی عمر سے ہی خدمت خلق کو اپنا یا ہوا ہے اور سیاست سے قبل انہوں نے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھ کر ثابت کردیا کہ وہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولیات دینے کیلئے جدید ترین لیبارٹری کا قیام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اس سوچ کی کھلی عکاسی کرتا ہے جو غریب ، مستحق، مساکین اور نادار افراد کیلئے ہر لمحہ مدد کا ذریعہ بنی رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو جماعتیں نظریات کی باتیں کرتی ہیں وہ بھی خاندانی سیاست کررہی ہیں لیکن جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جن کے نظریات سچے ، خوبصورت اور حقیقت سے قریب تر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے نظریات اپنے اندر تمام مسالک ، قومیتوں اور مظلوموں کے درد اور تکالیف کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اور جناب الطاف حسین مظلوموں کی تکالیف اور درد کومحسوس کرکے ان کی عملی خدمت کرکے جوخوشیاں حاصل کرتے ہیں وہ دراصل نیکیوں کا ایک سلسلہ ہے جس کی وسعت میں اضافہ ہی اضافہ ہوگا اور کمی کا تصور تک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے بعد سندھ میں سیلاب کی پیشن گوئی ہیں اور جناب الطاف حسین ہزاروں میل دور بیٹھ کر بھی سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر نہ صرف غم زدہ ہیں بلکہ سیلاب سے متاثرین کی بھر پور مدد کیلئے ایم کیوایم اور اس کے فلاحی دارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو متحرک کئے ہوئے ہیں ۔تقریب سے حق پرست صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید ترین لیبارٹری لوگوں کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا تحفہ ہے اور جناب الطاف حسین اسپتالوں ، اسکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں ، ڈسپنسریوں ، میت بس سروس ، ایمبولینس سروس اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تمام ذرائع اور وسائل کا بھر پور ا ور عملی استعمال چاہتے ہیں ۔

9/29/2024 6:25:08 PM