Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین میں بھاری مقدار میں امدادی سامان کی تقسیم جاری


خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین میں بھاری مقدار میں امدادی سامان کی تقسیم جاری
 Posted on: 9/15/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین میں بھاری مقدار میں امدادی سامان کی تقسیم جاری
جناب الطاف حسین کی جانب سے جھنگ میں سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپوں کے امدادی سامان کی تقسیم
اگر ملک بھر میں بلدیاتی نظام بحال کر دیا جائے تو سیلاب زدگان کے تمام مسائل حل ہو جائینگے، سیف یار خان 
خدمت خلق فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل وزبان متاثرین سیلاب کی امدد کررہی ہے ، اسلم آفریدی 
جھنگ۔۔۔۔15،ستمبر ،2014
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کی جانب ضلع جھنگ کے متاثرہ دیہاتوں میں سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان ،خشک غذائی اجناس اور پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں تقسیم کیا گیا ۔ غذائی اجناس میں آٹا ، چاول ،مختلف اقسام کی دالیں ، گھی ، تیل ، شکر ، چائے کی پتی اور خشک دودھ پر مشتمل راشن بیگ شامل تھے جو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان ، اسلم خان آفریدی ،ارکان صوبائی تنظیمی کمیٹی ریاض احمد ، جمیل اختر ،ایم کیو ایم اپر پنجاب کے صدر حاجی عتیق عباسی،سینئر نائب صدر شہاب امیر، ارکان اپر پنجاب کمیٹی ندیم خان اور ضلع جھنھ کے صدر رانا کلیم و اراکین کمیٹی نے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیئے اور متاثرین سے مکمل ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی سیف یا ر خان اور اسلم آفرید ی نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین جو کہیں تو کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں اور کہیں خیموں ، اسکولوں اور کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے لیکن اگر آج ملک بھر میں بلدیاتی نمائندے ہوتے تو وہ اپنے اپنے علاقوں میں متاثرین کی خبر گیری کرتے اور ان مصیبت زدہ لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے اور انکی دادرسی کیلئے خدمات انجام دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہے اور یہ غیر معمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کا تقاضا کررہی ہے، اسی لیے اگر ملک بھر میں بلدیاتی نظام بحال کر دیا جائے تو سیلاب زدگان کے تمام مسائل جلد ازجلد حل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہا کہ آج جب تمام سیاسی جماعتیں سیاست میں مصروف ہیں واحد ایم کیو ایم ہے جو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق رنگ ، نسل و زبان متاثرین سیلاب کی امداد کررہی ہے اور انہیں اشیاء خورد نوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء فراہم کر رہی ہے ۔ 


9/29/2024 6:23:23 PM