پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے سماء ٹی وی کے کیمرا مین طارق پر تشدد کے واقعہ پررابطہ کمیٹی اظہارمذمت
پیشہ وارانہ فرائض کی ادا ئیگی سے روکنے کیلئے تشدد کاعمل انتہائی افسوسناک اور آزادی صحافت پرحملہ کے مترادف ہے
زخمی ہونے والے کیمراہ مین طارق کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
کراچی۔۔۔14، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں موجود کارکنان کی جانب سے سماء ٹی وی کے کیمرا مین طارق پر تشدد کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیشہ وارانہ فرائض کی ادا ئیگی سے روکنے کیلئے تشدد کاعمل انتہائی افسوسناک اور آزادی صحافت پرحملہ کے مترادف ہے۔ انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سماء ٹی وی کے کیمرا مین طارق پر تشدد کافوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزاد دی جائے ۔ انہوں نے زخمی ہونے والے کیمراہ مین طارق کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔