Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج تقریباً پورا ملک انتہائی طو فانی بارشوں اور شدید سیلاب کی زد میں ہے ، الطاف حسین


آج تقریباً پورا ملک انتہائی طو فانی بارشوں اور شدید سیلاب کی زد میں ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 9/13/2014
آج تقریباً پورا ملک انتہائی طو فانی بارشوں اور شدید سیلاب کی زد میں ہے ، الطاف حسین 
66برسوں میں ایسے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جن سے سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکا جاسکتا، الطاف حسین
اگر جگہ جگہ چھوٹے ڈیم بنا دیے جاتے تو آج ہزاروں انسان، معصوم بچے ، بچیاں موت کےمنہ میں جانے سے بچ جائیں، الطاف حسین
لاکھوں افراد کوروزگار ملتا ، معیار زندگی بلند ہوتا ، زرعی پیداروار بڑھتی اور ملکی معیشت بہتر ہوتی ، الطاف حسین 
وقت آگیا ہے کہ قومی مفادات میں بر وقت فیصلے کر لئے جائیں جن سے قومی یکجہتی کو بھی نقصان نہ ہو اور ملک ٹھوس بنیادوں پر ترقی کر سکے،الطاف حسین
پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدرد عوام اور مخیر حضرات خدارا گھروں سے نکلیں اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔۔۔13ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اس وقت تقریباً پورا ملک ہی انتہائی طو فانی بارشوں اور شدید ترین سیلاب کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ملک کے قیام کے 66سال بعد بھی کسی حکومت نے ایسے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جن سے سیلاب کی ان تباہ کاریوں کو روکا جاسکتا تھاان کی وجہ سے ہر سال بڑے پیمانے پر قیمتی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ آج اگر ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کیا جاتا اور جگہ جگہ چھوٹے کئی ڈیم بنا دیے جاتے تو نہ صرف ہزاروں انسان، معصوم بچے ، بچیاں موت کے منہ میں جانے سے بچ جا تیں اور ان کے گھر سیلاب سے محفوظ رہتے بلکہ اس سے لاکھوں افراد کوروزگار ملتا ان کا معیار زندگی بلند ہوتا ، زرعی پیداروار بڑھتی اور ملکی معیشت بہتر ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے بر وقت فیصلے کر لئے جائیں جن سے قومی یکجہتی کو بھی نقصان نہ ہو اور ملک بھی ٹھوس بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔جناب الطاف حسین نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدرد عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ خدارا گھروں سے نکلیں اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں ۔
آخر میں جناب الطاف حسین نے سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوا لے افراد کی مغفرت کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

9/29/2024 6:21:00 PM