Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم کے دوران امن وامان برقرارکھنے پرسیکوریٹی اداروں کے ایک ایک افسر اورسپاہی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، الطاف حسین


محرم کے دوران امن وامان برقرارکھنے پرسیکوریٹی اداروں کے ایک ایک افسر اورسپاہی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
 Posted on: 11/25/2012
محرم کے دوران امن وامان برقرارکھنے پرسیکوریٹی اداروں کے ایک ایک افسر اورسپاہی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
مسلح افواج ، آئی ایس آئی سمیت تمام صوبائی ووفاقی سیکوریٹی ادارے اورانٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور 
دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک بھر میں امن عامہ کی صورتحال کو سنبھالا
امن وامان کیلئے مؤثرکردارادا کرنے پر صدرمملکت ، وزیراعظم ، گورنر سندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کو خراج تحسین 
وزیرداخلہ رحمان ملک نے سائنٹیفک بنیادوں پردہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، الطاف حسین
عزاداران حسین ؑ کو طبی امداد فراہم کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان 
بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورمیڈیاکو خراج تحسین
لندن۔۔۔25، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پورے ملک میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے، دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے محنت ولگن سے مؤثرعملی اقدامات کرنے پر حکومت، مسلح افواج ،آئی ایس آئی سمیت تمام وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کی اطلاعات سے ملک بھر کے عوام گہری تشویش کا شکار تھے تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختلف مقامات پر نہ صرف بموں کو ناکارہ بنایا بلکہ دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ،آئی ایس آئی سمیت وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک بھر میں امن عامہ کی صورتحال کوجس طرح سنبھالااور دن رات محنت ولگن سے جس طرح اپنے فرائض انجام دیئے اس پر میں ان تمام اداروں کے افسران سے لیکر ایک ایک سپاہی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے مؤثرکردارادا کرنے پر صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑھ کر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے شدیدعلالت کے باوجود جس طرح سائنٹیفک بنیادوں پردہشت گردی کی روک تھام، قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے کاوشیں کرنے،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر پانی وشربت کی سبیلیں لگانے او رعزاداران حسین ؑ کو طبی امداد فراہم کرنے پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان بالخصوص ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بھی دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی۔جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کیلئے ایم کیوایم سے تعاون کرنے پرتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،ذاکرین، خطیبوں،مشائخ عظام اور عوام سے بھی دلی تشکر کااظہار کیا۔جناب الطاف حسین نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے مثبت کردار کی تعریف کی اورانہیں شاباش پیش کی۔

یوم عاشور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوغلہ میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکہ پر الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت 
دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک کے درمیان نفرتوں کوجنم دیکر اسے فرقہ واریت کی آگ میں تبدیل کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں 
یوم عاشور پر ماتمی جلوس میں بم دھماکہ تمام مسالک کے ماننے والوں کیلئے ناقابل برداشت ہے اور وہ اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں 
الطاف حسین کی دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔25، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوغلہ میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسو س کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس میں بم دھماکہ کرنے والے سفاک دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک کے درمیان نفرتوں کو جنم دینا چاہتے ہیں اور ان نفرتوں کو فرقہ واریت کی آگ میں تبدیل کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ مسلم امہ کیلئے احترام کا مہینہ ہے اور یوم عاشور پر ماتمی جلوس میں بم دھماکہ تمام مسالک کے ماننے والوں کیلئے نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ وہ اس کی شدید اور پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے تمام مسالک کے ماننے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیوں پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے ۔ انہوں نے ماتمی جلوس میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیرد اخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوغلہ میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور یوم عاشور پر ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات کو مزید فول پروف اور ٹھوس بنایاجائے ۔ 

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین پالیمنٹرین کی شرکت 
مرکزی ماتمی جلوس میں رابطہ کمیٹی کی علمائے کرام اور شیعہ انجمنو کے عہدیداران سے ملاقات ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
جلوس کی گزرگاہوں پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپس میں زخمی عزاداران حسین کو طبی امداد فراہم کی گئی 
ایم کیوایم کے سیکٹروں کی جانب سے شربت اورپانی کی سبیلوں سے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عزداران حسین میں شربت اور پانی تقسیم کیا 
علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران کا جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی کیمپ ، شربت و پانی کی سبیلیں لگانے اور امن و امان 
کیلئے کردار ادا کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو خراج تحسین 
کراچی ۔۔۔25، نومبر2012ء 
یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسینؓ کے جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین نے شرکت کی اور جلوس کے ساتھ ساتھ رہے ۔مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس قائم کئے گئے تھے جبکہ ایم کیوایم کے مختلف سیکٹروں کی جانب سے شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورجلوس کی گزر گاہوں پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزر گا ہ پر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤندیشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے ماتمی جلوس میں شریک علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران کو آگاہ کیا جس پر علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ایم کیوایم کی جانب سے جلوسوں میں طبی کیمپ لگانے ، شربت اور پانی کی سبیلوں کے قیام اور امن و امان سمیت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کردار کو سراہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزر گاہ پر لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں زخمی عزاداران حسین کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ شربت اور پانی کی سبیلوں پر جاکر عزداران حسینؓ کو شربت بھی تقسیم کیا ۔ اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی موجود تھیں جو جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں جبکہ طبی کیمپوں میں موجود ایمبولینسیں شدید زخمی عزاداران حسین کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کے فرائض انجام دیتی رہیں ۔ مرکزی ماتمی جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضا ہارون ، ڈاکٹر صغیر ، سیف یار خان اورسلیم تاجک ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ ایم کیوایم کے ہزاروں رضا کار بھی شریک تھے ۔ 

 
 
 
 
ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر سے برآمد ہونے والے یوم عاشور کے جلوسوں کی 
گزر گاہوں پر سینکڑوں طبی کیمپس لگائے گئے ، ہزاروں عزاداران حسین کو طبی امداد فراہم کی گئی 
ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹروں کی جانب سے شربت اور پانی کی سبیلوں کا انعقاد کیا گیا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا 
کراچی ۔۔۔25،نومبر2012ء 
یوم عاشور کے موقع پر کراچی سے نکلنے والے ماتمی ، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤندیشن کی جانب سے سینکڑوں طبی کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹروں کی جانب سے شربت اور پانی کی سبیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ یہ طبی کیمپس ، شربت اور پانی کی سبیلیں لانڈھی سے برآمد ہونے والے یوم عاشور کے جلوس کی گزرگا ہ پر 44Cایریا بلال آباد اور گوشت مارکیٹ لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں میں لگائے گئے ، ملیر سے برآمد ہونے والے جلوس کیلئے ان کیمپوں کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیارہ ، FN، ایریا ، حیدری مینشن ، حسینی سفارت خانہ ، RCDگراؤنڈ ، بی ایریا نزد KKFآفس کے مقام پر کیا گیا تھا ، شاہ فیصل سے نکلنے والے ماتمی جلوس و تعزیئے کے جلوس کیلئے شاہ فیصل کالونی نمبر 1، آخری چورنگی اور شاہ فیصل نمبر 5میں لگائے گئے ، اسکیم 33سے نکلنے والے ماتمی اور تعزیئے کے جلوسوں کیلئے طبی کیمپ اور شربت و پانی کی سبیلوں کا انعقاد امام بارگاہ عباس ٹاؤن ، امام بارگاہ نیو رضویہ سوسائٹی نزد سفورہ گوٹھ ، امام بارگاہ سادات امروہی نزد سعدی ٹاؤن میں کیا گیا ، پی آئی بی کالونی اور لائینز ایریا کے جلوسوں کیلئے مرکزی کیمپ نمائش پر لگایا تھا ، محمود آباد سے برآمد ہونے والے جلوس کے سلسلے میں امام بارگاہ محمود آباد نمبر 4میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ، برنس روڈ میں یہ کیمپ ایم اے جناح روڈ پر واقع اللہ والی مارکیٹ پر لگایا گیا ، رنچھوڑ لائن میں ایم اے جناح روڈ دلپسند سوئٹس ، قصبہ علی گڑھ میں سیکٹر ساڑھے آٹھ شہنائی شادی ہال ، سیکٹر 13ٹاؤن میرج ہال اور امام بارگاہ حیدری ، اورنگی ٹاؤن میں جوہر چوک ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16، گلشن بہار ، نیو کراچی میں مسلم کمرشل بینک سیکٹر5G، نیو کراچی میڈیکل سینٹر سیکٹر 11-F، بن حسن نزد بلال کالونی پولیس اسٹیشن سیکٹر5-E، نارتھ ناظم آباد میں امام بارگاہ ب العلم نزد 5اسٹار چورنگی اور امام زین العابدین 14/Bشادمان ٹاؤن نزد فرنیچر مارکیٹ ، ناظم آباد گلبہار میں جعفریہ امام بارگاہ ، امام بارگاہ معصومیہ حسن کالونی ، رضویہ امام بارگاہ زین العابدین اسپتال ، لیاقت آباد میں ڈاکخانہ چورنگی جبکہ فیڈرل بی ایریا میں امام بارگاہ عائشہ منزل بلاک 6، بوتراب امام بارگاہ اور المحسن ہال بلاک 16میں طبی کیمپس ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ۔ طبی کیمپوں پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے نے ہزاروں زخمی عزاداران حسین کو طبی امداد فراہم کیں۔ اس موقع
پر جلوسوں کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی موجود تھیں ۔ 
 
 
 
 
یوم عاشورکے موقع پر کراچ کی طرح ملک بھر میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ماتمی ، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوسوں کی گزرگاہوں
پر ہزاروں طبی کیمپس قائم کئے گئے اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں  
عزادارای اور ماتمی جلوسوں میں حق پرست اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم کے زونل انچارجز و اراکین ، سیکٹر کمیٹیوں کے اراکین کی شرکت 
کراچی ۔۔۔25، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے مرکزی ماتمی ، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کراچی سمیت اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طبی کیمپس قائم کئے گئے اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ یو م عاشور کے جلسوں میں حق پرست اراکین اسمبلی ،زونل اور سیکٹرز کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی اور جلوسوں کے اختتام تک ساتھ رہے ۔تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے طبی کیمپوں اور شربت و پانی کی سبیلوں کا انعقاد اسٹیشن روڈ باالمقابل حبیب بینک ، میر پور خاص زون کے تحت مین بازار سبزی منڈی چوک اور محمد ی چوک ڈگری ، سکھر زون کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک نزد محمد ہوٹل اور یوسی 7سکھر ، نوابشاہ زون کی جانب سے ڈیسنٹ چوک موہنی بازار اور پراٹھا چوک مارکیٹ روڈ ، سانگھڑ زون کے تحت نزد علی پیلس ٹنڈو آدم اور سبیل چوک سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار زون کے تحت موج دریا روڈ نزد راحب فقیر محلہ اور ٹنڈو الہیار ، جامشورو زون کے تحت لیاقت روڈ کوٹر ی سٹی مین بازار اور کربلا گراؤنڈ سہون شریف ، عمر کوٹ زون کے تحت موتی چوک ، ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام رکشہ اسٹاپ اور ماموں لاڈو چوک ، بدین زون کے تحت قاضی واہ چوک اور پریس کلب گولارچی ، خیر پور زون کے زیر اہتمام امام بارگاہ زین العابدین پیر جوگوٹھ اور حیدری امام بارگاہ جانوری گوٹھ ، نوشہرو فیروز زون کے تحت حسین امام بارگاہ نوشہرو فیروز اور سندھی اسکول مورو ، دادو زون کے تحت مختیار کار روڈ نزد پی ٹی سی ایل آفس اور مین روڈ پریس کلب ناتھن شاہ ، لاڑکانہ زون کے تحت بندر روڈ اور سٹی رتو ڈیرو ، قمبر شہداد کوٹ زون کے زیر اہتمام ٹی ایم اے آفس اور پولیس اسٹیشن نصیر آباد ، شکار پور زون کے تحت اللہ والا چوک ، کشمور زون کے تحت بھٹائی چوک کندھ کوٹ اور نادر آفس ، جیکب آباد زون کے زیر اہتمام پیر بخاری مسجد روڈ ، صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم لاہور زون کے تحت رنگ مہر چوک داتا گنج بخش ٹاؤن ، گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک ، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے تحت شہاب پورہ روڈ ، ملتان زون کے تحت حسین آگاہی اورچو ک بازار ، مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ کے تحت کمیٹی چوک ، ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کے تحت گھنٹہ گھر چوک ، خانیوال ڈسٹرکٹ کے زیرا ہتمام یوسف پارک ، ساہیوال ڈسٹرکٹ کے تحت داؤد چوک ، راولپنڈی زون کے زیر اہتمام میں بازار اٹک سٹی ، چکوال ڈسٹرکٹ کے تحت سرپاک جہلم روڈ ، میانوالی ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام بلو خیل روڈ ، جہلم ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام ٹالیاں والا روڈ ، خوشاب ڈسٹرکٹ کے تحت تھانہ چوک اور خوشاب سٹی ، فیصل آباد زون کے زیرا ہتمام امام بارگاہ چوک ، علامہ اقبال کالونی اور اقبال ٹاؤن ، ایم کیوایم بلوچستان کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون کی جانب سے کوٹلی امام حسین بارگاہ اور پہاڑ پور ، ایبٹ آباد زون کے تحت جناح چوک ، مانسہر ہ زون کے زیرا ہتمام کالج روڈ ، ہری پور زون کے تحت MCBمین بازار اور دیامر استور زون کے تحت کلب علی چوک ،ایم کیوایم خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام کوئٹہ زون اور نصیر آباد زون ،ایم کیوایم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مظفر آباد زون نے سپر مارکیٹ، چناری اور ہٹیاں بالا ، میر پور زون کے تحت اکبر روڈ اور مرکزی امام بارگاہ لوٹلی، بلتستان زون کے تحت چہچل امام بارگاہ ، خان خواہ محلہ ، امام بارگاہ بازار اور گلگت زون کے زیر اہتمام گنجا حشن اور ہنرہ نگر میں ماتمی ، عزاداری ، ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی کیمپس قائم کئے گئے اور شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ۔ 
*****

12/22/2024 11:16:30 AM