Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے نوجوانوں کو عملی طور پر ملک کے اعلیٰ ایوانوں کا حصہ بنا کر ملک کی سیاست میں منفرد مثال قائم کی ہے، سید حیدر عباس رضوی


الطاف حسین نے نوجوانوں کو عملی طور پر ملک کے اعلیٰ ایوانوں کا حصہ بنا کر ملک کی سیاست میں منفرد مثال قائم کی ہے، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 9/10/2014
الطاف حسین نے نوجوانوں کو عملی طور پر ملک کے اعلیٰ ایوانوں کا حصہ بنا کر ملک کی سیاست میں منفرد مثال قائم کی ہے، سید حیدر عباس رضوی
اے پی ایم ایس او جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں یکساں معیار کی تعلیم کے لئے کوشاں ہے، توصیف اعجاز
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں منعقدہ ’’سالانہ کارنیوال‘‘ کے تیسرے روز طلبہ سے خطاب
کراچی ۔۔۔10ستمبر2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں منعقدہ سالانہ کارنیوال کے تیسرے روز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نوجوانوں کے لئے صرف پرکشش نعرے نہیں لگائے بلکہ ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو عملی طور سے ملک کے اعلیٰ ایوانوں کا حصہ بنایا اور اپنی جماعت میں بھی نوجوانوں کو اہم ذمہ داریوں کا حصہ بنا کر ملک کی سیاست میں منفرد مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے قیام کا مقصد بھی ملک میں نوجوانوں بالخصوص طلبا و طالبات کو بہتر اور یکساں تعلیمی نظام فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے انچارج توصیف اعجاز ، اراکین مرکزی کابینہ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عدنان احمد نے بھی انکے ہمراہ تھے ۔ سالانہ کارنیوال کے تیسرے روزطلبہ اور ملک کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کی نصابی و ہم نصابی سرگر میوں کو سراہا ۔ تقریب سے اے پی ایم ایس او کے انچارج توصیف اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے طلباء کو اپنے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کر نے کی ہمت دی اور آج بھی اے پی ایم ایس او جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں ایک ایسے نظام تعلیم کے لئے کوشاں ہے جہاں ملک میں بسنے والے ہر شہری کو یکساں معیار کی تعلیم میسر آئے۔

9/29/2024 4:21:03 PM