واقعہ کربلا حق اور سچ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے،الطاف حسین
حضرت امام حسینؓ نے حق کی خاطر سر کٹانا قبول کرلیا لیکن باطل پرست ظالم و جابر قوتوں کے آگے سر خم نہیں کیا
یوم عاشورکے موقع پرجناب الطاف حسین کاخصوصی پیغام
لندن:۔۔۔24، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ ، اہل بیتؓ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں حق کی راہ میں لازوال قربانیاں دیکر صبر و استقامت ، عزم و ہمت ، ایثار و قربانی اور ثابت قدمی کی ایسی مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک حق پرستی کے علمبرداروں کیلئے مشعل راہ بنی رہے گی ۔ انہوں نے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھر پور عملی کردار ادا کریں اور سیدالشہداء حضرت امام حسین کےؓ راستے پرعمل پیراہوکرملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی،بھائی چارگی اور قیام امن کیلئے کوشاں ہوجائیں، کسی بھی واقعہ پرہرگز مشتعل نہ ہوں۔یوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ واقعہ کربلا حق اور سچ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے اور نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ ، اہل بیت اور ان کے رفقاء نے حق کی خاطر سر کٹانا قبول کرلیا لیکن باطل پرست ظالم و جابر قوتوں کے آگے سر خم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا دنیابھر میں راہ حق پرچلنے والے تمام حق پرستوں کیلئے مشعل راہ ہے اور یہ پیغام ہے کہ حق کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت سے سچی محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات اور زریں اصولوں کی پیروی کی جائے۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح اپنے بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنا دیں۔
دہشت گرداتحاد بین المسلمین کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں ، الطاف حسین
ڈیرہ اسماعیل خان بنوں چونگی میں ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے پر اظہار مذمت
لندن:۔۔۔24، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنو ں چونگی میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو بم دھماکوں اور دہشت گرکا نشانہ بنانے والے عناصر نہ صرف ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں بلکہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد بین المسلمین کے قیام کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام احترام کا مہینہ ہے اور اس مہینہ کا تقدس پامال کرنے والوں کا کسی مذہب اور مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا اور ایسے سفاک دہشت گردوں کا مذہب اور مسلک دہشت گردی ، بربریت اور انسانیت کا قتل ہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر ہرگز اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے قائم رکھ کر گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔ انہوں نے بنوں چونگی بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسن نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ ڈیر اسماعیل خان کے علاقے بنوں چونگی میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے قریب بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اور محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔
اردیشر کاوس جی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
مرحوم کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار
لندن :۔۔۔24نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے معروف کالم نگار اردیشر کا وس جی کے انتقال پر گہرے رنج غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات پر انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مرحوم کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
بنوں میں انڈس ہائی وے پر اسپینہ کے مقام پر ٹریفک حاڈثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔24، نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنوں میں انڈس ہائی وے پر اسپینہ کے مقام پر ٹریفک حاڈثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے و زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)
غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے کارکنان،نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کی شرکت
لندن:۔۔۔24 ، نومبر2012ء
غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آج متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منائے جانے والے ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ کے سلسلے میں آج ایم کیو ایم یوکے کی جانب سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین میں لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدرد نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد اشفاق، سلیم شہزاد، یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی ، ان پر مظالم بندکرنے ،مظلوم فلسطینی عورتوں بچوں کوبچانے ،جنگ کی مخالفت، امن کی حمایت اوردہشت گردی کے خلاف متحدہونے اورمظلوموں کا ساتھ دینے کے حوالے سے مختلف کلمات درج تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بعض ایسے پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے جن پر بمباری سے متاثرہ فلسطینی عورتوں اوربچوں کی تصاویر بھی لگی ہوئی تھیں۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج محمداشفاق نے کہاکہ ایم کیوایم دنیابھرمیں مظلوموں کی حمایت کرتی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین نے ہرموقع پر ہرمظلوم کیلئے آوازبلندکی ہے ،غز ہ کے فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری کی گئی تواس پر بھی پاکستان میں سب سے پہلے قائدتحریک الطاف حسین ہی نے صدائے احتجاج بلندکی اورعالمی ضمیرکوبیدار کیا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزادنے کہاکہ ہمارامظاہرہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کرکے کھلی جارحیت کی گئی ہے ، یہ سلسلہ بندہوناچاہیے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کوبھی زندہ رہنے اورآزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کاحق دیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداروں کو بھی اپناکرداراداکرناچاہیے ۔
تمام مکاتب فکرکے عوام ہمہ وقت الطاف حسین اورایم کیوایم کے ساتھ ہیں،علمائے کرام
ملک بھرمیں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کیلئے گھناؤنی سازش جاری ہے،رابطہ کمیٹی
علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،قیام امن اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے اپنامثالی کرداراداکریں،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔۔۔24؍نومبر، 2012ء
محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے ،شہرمیں امن وامان کے قیام اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے رابطہ کمیٹی،حق پرست اراکین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شعیب احمدبخاری،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمدنے حق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران کے ہمراہ معروف عالم دین شاہ تراب الحق قادری ، مفتی نعیم،علامہ طالب جوھری اورعلامہ شہنشاہ حسین نقوی سے علٰیحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں اورمحرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،امن وامان اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ایم کیوایم کے وفودمیں حق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب، متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدواراکین بھی شامل تھے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امام بارگاہوں کے باہراورماتمی جلوسوں میں بم دھماکوں اورخودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوران واقعات میں شہیدہونیوالے بیگناہوں کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصرسوچی سجھی سازش کے تحت شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کرائے گئے اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیاجبکہ محرم الحرام کے دوران بم دھماکوں اورخودکش حملے کرکے شہرمیں بدترین دہشت گردی کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے۔انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ 9اور10محرم الحرام کے دوران شہرمیں قیام امن کیلئے اپنامثالی کردارادا کریں اورفرقہ وارایت کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم کاساتھ دیں۔اس موقع پرعلمائے کرام نے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،قیام امن اوربھائی چارگی کیلئے ایم کیوایم کے کوششوں اور قائدتحریک الطا ف حسین کے کردارکوسراہااوراس کی تعریف کی۔انہوں نے وفد کے ارکان کو یقین دلایاکہ وہ ہمہ وقت ایم کیوایم اورقائدتحریک الطا ف حسین کے ساتھ ہیں اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ دریں اثناء ملک کے دیگرشہروں میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیٹوکونسل کے اراکین ، زونل انچارجزواراکین زونل کمیٹی،ڈسٹرکٹ وٹاؤن کمیٹیوں کے ذمہ داران پرمشتمل وفود نے بھی محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،قیام امن اوربھائی چارگی کے فروغ کیلئے امام بارگاہوں اورانجمنوں کے نمائندوں سے ملاقات کیں اورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کا پیغام پہنچایا۔
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن امجد علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔24نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ گلستان مزدور کے کارکن امجد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سو گواران کو صبر جمیل عطا کرے(آمین) دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ گلستان مزدور کے کارکن امجد علی ،پنجابی ،سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن یونٹ 12کے کارکن کی ہمشیرہ محترمہ نائلہ کے انتقا ل پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین اور منتخب نمائندوں کے ہمراہ
رضویہ اور نشرپارک کی امام بار گاہوں کادورہ، مجالس میں شرکت
کراچی :۔۔۔24، نومبر 2012ء
محرم الحرام میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل اور ڈاکٹر صغیر احمد نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین اور منتخب نمائندوں کے ہمراہ رضویہ اور نشرپارک کی امام بار گاہوں کادورہ کرکے مجالس میں شرکت کی ،مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین نے انجمنوں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کراچی سمیت ملک بھرمیں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کررہی ہے تاکہ ملک سے مذہبی انتہاپسندی کا خاتمہ کیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ صورتحال میں ملک کو درپیش فرقہ وارانہ فسادات نے بری طرح متاثرکرکے رکھا دیا ہے ،جس کی وجہ سے نہ صرف کراچی بلکہ پورا پاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا عنصر تیزی پروان چڑھ رہا ہے ،جسے ختم کرنے کیلئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ملکرتمام آپسی اختلا فا ت کو بالائے طاق رکھ کر فرقہ وارایت جیسے مسئلے کا مستقل حل تلا ش کرنا ہوگا ۔اس موقع پر انجمنوں کے عہدیداران نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اور اس کے قائد جناب الطاف حسین نے مذہبی رواداری کے قیام اور بھائی چارگی کے پیغا م کے فروغ کو اپنامشن بنایا ہواہے جسے نہ صرف ہم بلکہ تمام مکاتب فکر کے ماننے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ حالات میں ضرورت اس چیز کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے ماننے والے آپس میں باہمی اتحاد کا مظاہر ہ کریں اور اپنے اتحاد کے ذریعے فرقہ وارانہ سازشوں سے ملک کوچھٹکارا دلوائیں۔ اس موقع پر انہوں نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے قائد جناب الطاف حسین کی کوشیش قابل تحسین ہیں۔ بعدازں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کراچی تنظیمی کے اراکین اور منتخب نمائندو ں کے ہمراہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر قائم کی جانیوالے سبیلوں دورہ کرکے عزادارا ن حسین سے ملاقاتیں کیں۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا انچولی امام بارگاہ کادورہ، مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں
ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے ،اراکین رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔24، نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رضاہارون ، افتخار اکبر رندھاوا ، وسیم آفتاب نے انچولی امام بارگاہ کادور کیا اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرکے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کاپیغام پہنچایا ۔اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے انجمنوں کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے اور اس کی ترویج کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت فرقہ واریت کا سامنا ہے جس کے خاتمے کیلئے ایم کیوایم سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں ملکر ملک سے انتہا ء پسندی کا جڑ سے خاتمہ کردیں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہمیشہ یہ ہی پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے درمیان امن وآشتی اور بھائی چارگی کو عام کریں ۔ اس موقع پر انجمنوں کے عہدیداران نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر و برداشت کا درس دیتا ہے اس مہینے کے طفیل ہمیں ان شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے حق و سچ کی خاطر اپنا سر کٹا نا تو گوار سمجھا لیکن باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ بعدازا ں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ انچولی میں قائم کی جانیوالی سبیلوں کادور ہ کیا اور وہاں پر موجود منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیر یت دریافت کی ۔
قائد تحریک الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے عوام کو متحدکیا، محمد شریف
ایم کیو ایم حیدرآبادکے زونل انچارج واراکین کمیٹی کی مولاعلی قدم گاہ پر انجمن حیدری کے زیر اہتمام مجالس میں شرکت
حیدر آبا د :۔۔۔۔24نومبر2012ء
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مذہبی روادای اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرا رکھنے کے سلسلے میں متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمدشریف واراکین کمیٹی نے مولاعلی قدم گاہ پر انجمن حیدری کے زیر اہتمام ہونے والی مجالس میں شرکت کی اور محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے قائد تحریک کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر انجمن حیدری کے صدر نوازعلی بھٹو اور دیگر عہدیداران بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی قیادت میں ایم کیو ایم نے ہمیشہ تمام مسالک و فقہوں اور مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو پروان چڑھایا ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام بالخصوص شیعہ و سنی عوام کو متحدکیا اور ایک دوسرے کے مسالک اور عقائد کا کھلے دل سے احترام کرنے کا درس دیا ۔انہوں نے کہاکہ اتحاد امت کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور مذہبی رواداری کو فروغ ملے ۔انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ ملک میں تمام مسالک کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو قائم کیا لیکن بعض سازشی عناصر فرقہ وارانہ قتل و غارتگری برپا کر کے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکانے کی گھناؤنی سازش میں مصروف رہتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ قائدتحریک اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے درمیان مکمل طور پر ہم آہنگی ،محبت و بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے اور اتحاد امت میں کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ہمیں صرف اور صرف اتحاد مسلم امہ کو مزید مستحکم کرنے اور مسلم امہ کے خلاف سازشی عناصروں کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے سوگواران سے اظہار تعزیت
حیدر آبا د :۔۔ ۔۔۔24 نومبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کےاراکین نے اپنے تعزیتی بیان میں ایکسپریس حیدرآباد کے بیورو چیف جنید خانزادہ کی والدہ اور سیکٹر A- کے سیکٹر ممبر منصور احمد کے بھائی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
اسپتال انتظامیہ یوم عاشورکے دن بہتر انتظام کرے تاکہ عزاداروں کو ایمر جنسی کی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو، اکرم عادل
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل کا یوم عاشورکے حوالے سے حیدرآباد سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں
واقع بلڈ بینک سمیت دیگر شعبوں اور ایمرجنسی کی صورتحال کے حوالے سے انتظامات کا جائز ہ بھی لیا
حیدرآباد: ۔۔۔24نومبر2012ء
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے یوم عاشورکے حوالے سے حیدرآباد سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں واقع بلڈ بینک سمیت دیگر شعبے اور ایمرجنسی کی صورتحال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال خالد قریشی اور دیگر ڈاکٹرز و پیر ا میڈیکل اسٹاف بھی موجودتھے ۔اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے اور عوامی خدمت میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسپتال انتظامیہ یوم عاشورکے دن بہتر سے بہتر انتظام کرے تاکہ عزاداروں اور ماتمی جلوسوں میں شرکاء کو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کرنا ہی ہماری اور آپ کی ذمہ دارای ہے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی ہوگی ۔
جناب الطاف حُسین کی جدوجہد کا مقصد معاشرے میں برابری کی بنیاد پر انسانی حقوق کی بلاامتیاز فراہمی ہے۔ فرید احمد خان
میرپورخاص:۔۔۔۔۔24نومبر ، 2012ء
قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے ہمیشہ مذہبی روا داری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کا درس دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام چیرمین شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ ضیاء الحسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر زونل ممبر ڈاکٹر ظفر کمالی اورشاہد عباسی بھی اُنکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آپس میں پیار ومحبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کرکے ہی معاشرے میں پیار ومحبت کی فضاء کو قائم کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حُسین کی جدوجہد کا بنیادی مقصد معاشرے میں بغیر کسی مذہبی ، لسانی تفریق کے تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر انسانی حقوق کی فراہمی ہے۔ مگر جو لوگ ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق غصب کرکے اس ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بن گئے ہیں وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ملک میں غریب اور مظلوم عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کھڑے ہوں لہذا وہ مختلف سازشیں کرکے کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی عقیدے کے نام اور کبھی لسانیت کو بنیاد پر غریب عوام کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ مگر قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو پیار ومحبت کا پیغام دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تمام مذاہب ، عقائد اور زبان سے تعلق رکھنے والوں کے لیئے ایم کیوایم ایک سایہ دار درخت ہے جہاں سے وہ اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے قائدتحریک الطاف حُسین کی جانب سے امن وامان اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کے حوالے سے کی جانی والی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
انسا نیت سے محبت ،احکا مِ خدا وندی کی پیر وی اوربز ر گا نِ دین کے نقشِ قدم پر چل کر بڑے سے بڑا معرکہ سر کیا جاسکتا ہے۔
جنا ب الطا ف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین ،مذہبی ہم آہنگی ،اخوت و بھائی چا رگی کا درس دیا ، اشفاق منگی اور محمد قطب الدین
سکھر:۔۔۔۔24نومبر، 2012ء
قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین کی ہدا یت پر متحد ہ قو می موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتمام نو محر م الحر ام کے سلسلے میں یو سی 21روہڑی میں میں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کر نے کیلئے میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جس میں سینکڑوں عزا دا روں کو طبی امداد مہیا کی گئی کیمپ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان را بطہ کمیٹی کے رکن اشفا ق منگی ، سکھر زون کے زونل انچا رج محمد قطب الد ین ،زونل ممبر نصرت عز یز، حا جی نو رمحمد ،ڈاکٹر ز ،خد مت خلق فا ؤ نڈیشن کے رضا کاروں اور میڈیکل ایڈ کے کارکنان نے اپنی خدما ت انجا م دیں ،متحدہ قومی مومنٹ پا کستان را بطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی اور زونل انچا رج محمد قطب الدین نے خد مت خلق فا ؤ نڈ یشن کے رضا کا روں کے سا تھ جلو س کے راستوں کا دورہ کیا اس مو قع پر را بطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی اور زونل انچا رج محمد قطب الدین نے منتظمین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قا ئد تحریک نے ملک اور خصوصاً کر اچی میں شیعہ سنی سمیت تما م مسا لک میں بھائی چا رے کی فضا قا ئم کی اور شیعہ سنی فسادات ختم کر انے میں قا ئد تحریک نے بہت اہم کر دار اداکیا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ انسا نیت سے محبت ،احکا مِ خدا وندی کی پیر وی اوربز ر گا نِ دین کے نقشِ قدم پر چل کر ہی انسان بڑ ے سے بڑا معرکہ سر کر سکتا ہے جس کی زندہ مثال اصحابِ حسین نے پیش کی اورقا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین ،مذہبی ہم آہنگی ،اخوت و بھائی چا رگی کا درس دیا ہے حضرت امام حسین سے سچی محبت اور عقیدت کا تقا ضہ ہے کہ ہم ان کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہو ں۔
عزادارن اور ماتمی جلوس کے شرکا کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ چوک بازار میں لگایا جائیگا، علی عمران سہروردی
ملتان:۔۔۔۔۔24نومبر، 2012ء
شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں اور اس مہینے میں فرقہ وارین پھیلانے والے عناصر ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ باہمی اخوات اور بھائی چارہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس کے لئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ملتان زون کے ترجمان علی عمران سہروردی نے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی امسال بھی ایم کیو ایم ملتان زون میں شامل جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں 10محرم الحرام کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایات پر ماتمی جلوسوں کی مرکزی گزرگاہوں پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ایم کیو ایم کارکنان اور رضاکار عزادار حسین کو طبی سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ملتازن زون کا مرکزی میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ملتان کمیٹی کے تحت چوک بازار اندرون شہر میں لگایا جائیگا جہاں جلوس کے شرکاء کیلئے دودھ کی سبیل اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ قائد تحریک کی عملی کاوشوں سے محرم الحرام اور دیگر مذہبی ایام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ جبکہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی میں اضافہ ممکن ہوا ہے اور تمام مسالک و عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کا احترام کرتے اور قائد تحریک کی تعلیمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
*****