Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسیننے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کی اطلاعات پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے اللہ تعالیٰ اوراس کے پیارے رسول اکرم ؐ کا واسطہ دیکر پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی عارضی طورپر فی الفور رہائی کے لئے اپنااثرورسوخ استعمال کریں۔

 Posted on: 2/14/2026

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین جواپنی علالت کے باعث علاج کے سلسلے میں لندن کے ایک مقامی اسپتال میں گزشتہ دوہفتوں سے زیرعلاج ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کی اطلاعات پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے اللہ تعالیٰ اوراس کے پیارے رسول اکرم ؐ  کا واسطہ دیکر پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی عارضی طورپر فی الفور رہائی کے لئے اپنااثرورسوخ استعمال کریں۔ بصورت دیگرعمران خان کے وکلاء اور ان کے خاندان والوں کی مرضی کے مطابق ان کے پسندیدہ اورمتفقہ اسپتال میں علاج کے لئے بلاکسی تاخیر جیل سے فی الفور منتقل کیا جائے۔ 
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کے بیانات کی بھی سخت مذمت کی ہے جنہوں نے عمران خان کواپنی آنکھیں عطیہ کرنے کاعندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کوآنکھوں کے عطیے کی نہیں بلکہ کسی اچھے اسپتال میں آنکھوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے جورہنماعمران خان کے لئے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کے دعوے کررہے ہیں انہیں اگرعمران خان سے اتنی ہی محبت ہے تووہ عمران خان کی رہائی اورفوری علاج کے لئے میدان عمل میں آکر عملی احتجاج کرکے دکھائیں؟
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایسے بیانات دینے والے رہنما پی ٹی آئی کے معصوم کارکنوں کے جذبات مجروح کرنے کے مسلسل مرتکب ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان ایسے لیڈروں کی”اصل معاملے سے توجہ ہٹاؤ پالیسی“ پر ہرگز توجہ نہ دیں اورایسے لیڈروں سے رابطہ نہ رکھیں۔ 

2/20/2026 3:00:01 PM