Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت اور پاکستان بھر میں خود کش دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘منایاگیااس سلسلے میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے


ایم کیوایم کے زیرا ہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت اور پاکستان بھر میں خود کش دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘منایاگیااس سلسلے میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے
 Posted on: 11/23/2012
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت اور پاکستان بھر میں خود کش دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘منایاگیااس سلسلے میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے
مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآبادسے متصل مدنی مسجدکے سامنے منعقدہوا
احتجاجی مظاہروں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی 
جارحیت کے خلاف مذمتی کلمات اور نعرے درج تھے 
اقوا م متحدہ اسرائیل کو فلسطین پر ظلم سے نہیں روکتی تو الطاف حسین مسلم امہ پر ظلم کے خلاف اور ان میں بیداری 
کیلئے عالمگیر تحریک چلائیں گے، وسیم آفتاب 
کراچی ۔۔۔23، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت اور پاکستان بھر میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘منایاگیااس موقع پرپرامن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایم کیوایم کے زونز،سیکٹر اور یونٹوں کے تحت نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر بھی پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس سلسلے کا مرکزی پرامن احتجاجی مظاہرہ اور دعائیہ اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد سے متصل مدنی مسجد پر کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، بچوں ، بچیوں ، علمائے کرام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت اورپاکستان میں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں میں بے گناہ افرادکی شہادتوں کے خلاف مذمتی کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ پرامن احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پرامن احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاکہ آج کے احتجاجی مظاہروں سے ثابت ہوگیا ہے کہ جناب الطاف حسین پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ ہیں ، وہ شخص جو غیر مذاہب پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا ہے اور ڈرتا نہیں ہے وہ مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کیسے خاموش رہ سکتا ہے ۔؟ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کانظریہ مسلم امہ کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ، ہم مظلوم فلسطینیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مشکل کی گھڑی میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ، اگر مظلوم فلسطینیوں پر ظلم اور ان کا قتل عام بند نہیں ہوا تو وہ دن آنے والا ہے جب پاکستان کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آواز پر اسرائیل کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اگر مسلمانوں پر ظلم اور ان کا قتل عام بند نہیں کراسکتی تو اقوام متحدہ کے قیام کا کوئی جواز نہیں رہتا اگر اقوام متحدہ کو تمام مسلمان ممالک کے لئے قابل قبول بننا ہے تو اسے اپنے رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی اور اسرائیل کو فلسطین پر ظلم سے روکنا ہوگا ۔انہوں نے حالیہ دنوں میں ملک میں ہونے والے بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو متحد ہو کر ایک مرتبہ فیصلہ کرنا ہوگا اور روز روز مرنے کے بجائے بارود کی جیکٹ پہن کرعوام پر جبری طور پر نظریہ تھوپنے کی اجازت نہیں دینی ہوگی کیونکہ دھماکے مساجد ، مندر ، کلیسا ، امام بارگاہوں میں ہوں یہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے اور اب ہمیں یکجا ہو کر ملک سے فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ملک بھر میں بم دھماکوں کی کارروائیاں ناکام بنانے پر پولیس اوررینجرز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔بعدازاں متحدہ بین المسلمین فورم کے صدرمولاناتنویرالحق تھانوی نے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے،اسرائیلی حملوں میں شہیدہونیوالے مظلوم فلسطینیوں کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی ،پاکستان کی بقاء وسلامتی اوراستحکام ، ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے اورخودکش حملوں اوردہشت گردی کے واقعات میں جان بحق افرادکی مغفرت اورقائدتحریک کی درازی عمرصحت و تندرستی کیلئے خشوع وخصوغ کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائیں۔ دریں اثناء مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی کی طرح حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ ، سانگھڑ ، ٹنڈو الہیار ، گھوٹکی ، جامشورو ، کنڈھکوٹ ، عمر کوٹ ، ٹھٹھہ ، بدین ، نوشہرو فیروز ، بدین لاڑکانہ ، خیر پور شکار پور ، دادو ، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور ، جیکب آباد ، صوبہ پنجاب میں روالپنڈی ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، گجرانوالہ ، بلوچستان میں کوئٹہ نصیر آباد ، خیبر پختونخواہ میں پشاور کے علاوہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میر پور میں ایم کیوایم کے دفاتر پر امن احتجاجی مظاہرے اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا
جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت اور بم دھماکوں کے خلاف شدید بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ 

 
 
 
 
 
 
پاکستان پھرمیں مسافربسوں،اسکول بسوں،رکشہ۔ٹیکسی ودیگر سواری میں غیرمعیاری اوربوسیدہ سی این جی سیلنڈرزکے استعمال پر رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تشویش
متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کے باعث کراچی سمیت پورے ملک میں
پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی سیلنڈر کے استعمال سے خوفناک حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے
مسافراوراسکول کی بسوں میں غیرمعیاری اورناقص سی این جی سلینڈرکے استعمال کافی الفورنوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔۔۔23نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان پھرمیں مسافربسوں،اسکول بسوں،رکشہ۔ٹیکسی ودیگر سواری میں غیرمعیاری اوربوسیدہ سی این جی سیلنڈرزکے استعمال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی میں مسافراوراسکول بسوں میں غیرمعیاری اوربوسیدہ سلینڈرزکے استعمال کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی کے باعث کراچی سمیت پورے ملک میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سی این جی سیلنڈر کے استعمال سے خوفناک حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیاہے جبکہ گزشتہ روزسی این جی اسٹیشن پرمسافربسوں میں نصب غیرمعیاری سیلنڈرپھٹنے سے ہونیوالے خوفناک دھماکے میں دوافرادجاں بحق اورمتعددمسافرزخمی ہوچکے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہری بسوں میں غیرمعیاری سلینڈرکے استعمال سے شدیدخوف زدہ ہیں اوردوران سفرعدم تحفظ کاشکارہیں جبکہ دوسری جانب متعلقہ محکمے کی جانب سے سی این جی سلینڈرکی جانچ پڑتال کیلئے فٹنیس اسٹیکرجاری کرنے کامنصوبہ بغیرکسی وجہ کے سردخانے کی نذرکردیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزراء برائے ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیاکہ مسافربسوں،اسکول بسوں،رکشہ۔ٹیکسی ودیگر سواری میں غیرمعیاری اورناقص سلینڈرکے استعمال کافی الفورنوٹس لیاجائے،متعلقہ محکمے کے ذمہ دارعناصرکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اورکراچی کے شہریوں کودوران سفر جان ومال کاہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے۔

رابطہ کمیٹی کے اراکین ،کراچی تنظیمی کمیٹی ،عوامی نمائندوں کا کراچی کی مختلف امام بارگاہوں کے دورہ 
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
جناب الطاف حسین کی مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کوششیں پر خراج تحسین پیش
کراچی۔۔۔23نومبر2012ء
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذہبی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، کراچی تنظیمی کمیٹی ،منتخب نمائندوں اورسیکٹرز ویونٹوں کے ذمہ داران کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیااورمذہبی رواداری و امن وامان کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران مختلف علمائے کرام نے شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارتگری کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور اسکے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے مختلف علمائے کرام کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تمام مسالک و فقہوں کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں بلاتفریق مسلک و فقہہ اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد وبھائی چار ے کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ دریں اثناء ملک بھر میں ایم کیوایم کے سینٹرل ایگزیکٹوکے ارکان، زون، سیکٹرز، یونٹوں اور ذمہ داران کے مختلف امام بار گاہوں میں شیعہ عالم دین اور انجمنوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔محرم الحرام میں امن و امان، بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔

ایکسپر یس حیدر آبادکے بیورو چیف جیند خانزادہ کی والدہ محترمہ بلقیس بانوکے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی :۔۔۔23،نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایکسپریس حیدر آباد کے بیورو چیف جیند خانزادہ کی والدہ محترمہ بلقیس بانوکے نتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

12/22/2024 11:44:29 AM