Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کے اس طر ح کھلے عام قتل ہونے کاسلسلہ نہ روکا گیا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے،جناب الطاف حسین


معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کے اس طر ح کھلے عام قتل ہونے کاسلسلہ نہ روکا گیا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے،جناب الطاف حسین
 Posted on: 11/22/2012
معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کے اس طر ح کھلے عام قتل ہونے کاسلسلہ نہ روکا گیا
تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے،جناب الطاف حسین
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو نہ صرف گرفتار کریں بلکہ پورے ملک سے ان کا قلع قمع کر یں 
تمام عز داران کی انجمنیں، ماتمی انجمنیں و دیگر جلسے جلوس نکالنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی حفاظت آپ کے
اصول کے تحت اپنے اپنے جلوسوں کی حفاظت کا انتظام و بندوبست خود کریں 
لندن:۔۔۔22، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈھوک سیداں مصریال روڈ امام بارگاہ راولپنڈی میں عزاداران کے جلوس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سینکڑوں عز اداران کے شہیدو زخمی ہونے کی شدید الفاظ مذمت کر تے ہوئے حکومت اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متوجہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر معصوم عز اداران اور معصوم بے گناہ لوگوں کا قتل عام اسی طرح کھلے عام ہونے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو دہشت گردی کی یہ آگ پورے ملک میں بھڑک سکتی ہے اور معاملات اس نہج پر پہنچ سکتے ہیں جہاں انہیں روکنے والا کوئی نہ ہوگا ۔ اس وقت نہ کوئی ریاست ہوگی نہ ریاستی اداروں کا کوئی عمل دخل ہوگا اور دہشت گردی کا یہ سیلاب پورے ملک کو جہنم بنا کر خا کستر کر دیگا لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو نہ صرف فی الفور گرفتار کریں بلکہ پورے ملک سے ان کا قلع قمع کر یں ،اسی میں پاکستان کی بقاء و سلامتی مضمر ہے بصورت دیگر ہم سب کے پاس پاکستان کی مکمل تباہی کے سوگ میں ماتم اور رونے کے علاوہ کچھ بھی نہیں بچے گا ۔ الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھرکہا کہ جلوس عزاداری کا ، ماتمی ، سیاسی ،یا پھر مذہبی ہر صورت میں جلسہ و،جلوس کے منتظمین کو تمام تر حفاظتی انتظامات وبند دبست خود کرنا چاہیے لہذا تمام عز داران ، ماتمی انجمنیں و دیگر جلسے جلوس نکالنے والی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی حفاظت آپ کے اصول کے تحت اپنے اپنے جلوسوں کی حفاظت کا انتظام و بندوبست خود کریں اور کسی بھی لمحہ غفلت کا مظاہر ہ نہ کریں اور ہوشیار و چوکس رہ کر شر پسندوں پر کڑی نظررکھیں ۔ انہوں نے ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے ان حملوں کے خلاف میدان عمل میںآکر عملی جدوجہد کریں اور بھرپور اتحاد کامظاہر ہ کر تے ہوئے پاکستان کو تباہ ہونے سے بچالیں آخر میں جناب الطاف حسین نے کراچی اور راولپنڈی میں شہید ہونے والے عز اداران کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کاایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کادورہ ، رابطہ کمیٹی سے ملاقات 
گورنرپنجاب سے ملاقات میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج محمداشفاق،
رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور، طارق جاوید، انیس ایڈوکیٹ ،سلیم شہزاداورطارق میر بھی موجودتھے
پاکستان کوآج دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور طرح طرح کے چیلنجزدرپیش ہیں ۔گورنرپنجاب لطیف کھوسہ 
چیلنجز سے نمٹنے اورملک کومضبوط ومستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت کومستحکم کیاجائے۔ لطیف کھوسہ 
جمہوریت کے استحکام ،مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کردارقابل تعریف ہے۔لطیف کھوسہ 
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں پاکستان کودہشت گردی ،انتہاپسندی اورفرقہ واریت سے نجات دلانے کیلئے اپنا کرداراداکریں ۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔22 نومبر2012ء
گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کادورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ گورنرپنجاب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچے توایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ان کاخیرمقدم کیا۔ لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجدشمس الحسن اورکمیونٹی ویلفیئرآفیسر بلخ شیر کھوسہ بھی گورنرپنجاب کے ہمراہ تھے ۔گورنرپنجاب سے ملاقات میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج محمداشفاق، رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور، طارق جاوید، انیس ایڈوکیٹ ،سلیم شہزاداورطارق میر بھی موجودتھے۔اس موقع پر گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوآج دہشت گردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور طرح طرح کے چیلنجزدرپیش ہیں لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے ۔ان چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے اورملک کومضبوط ومستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جمہوریت کومستحکم کیاجائے کیونکہ جمہوریت اورجمہوریت کے استحکام ہی میں ملک کااستحکام مضمرہے۔گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام ،مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں ایم کیوایم کی کوششوں اورجناب الطاف حسین کے کردارکوسراہا۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گورنرپنجاب سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اس وقت پاکستان کومذہبی انتہاپسندی ،دہشت گردی او رفرقہ واریت کاسب سے بڑاچیلنج درپیش ہے اور ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو پاکستان کودہشت گردی ،انتہاپسندی اورفرقہ واریت سے نجات دلانے کیلئے اپنااپناکرداراداکرناچاہیے اوراس مقصدکیلئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناچاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وفدکی بے نظیر اسپتال راولپنڈی میں ڈھوک سیداں کے جلوس پرخودکش بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگواران سے اظہار تعزیت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہارتعزیت
راولپنڈی ۔۔۔۔۔22نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن زاہد ملک ، ایم کیو ایم راولپنڈی زون کے انچارج ملک منیر انجم و دیگر ذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے وفد نے گزشتہ شب ڈھوک سیداں راولپنڈی میں محرم الحرام کے سلسلے میں نکالے گئے ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بینظیر اسپتال راولپنڈی جاکرخودکش دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انکی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء وفد نے ڈھوک سیداں کی ایک ہی گلی میں دھماکے کے نتیجے میں شہیدہونیوانے گیارہ شہدا کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قائد تحریک سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکن آپکے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) ۔انہوں نے گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ عزاداران اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ، شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دی جائیں اور موثر انتظامی امور بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام میں مکمل امن و امان قائم کیا جائے۔

تمام تر مظالم اور سازشوں کے باوجود جناب الطاف حسین کا فلسفہ ملک کے طول و عرض میں پھیل رہاہے ،خالد مقبول صدیقی
دنیا کی کوئی طاقت اب ایم کیو ایم کی مقبولیت اور انقلابی سوچ کو آگے بڑہنے سے نہیں روک سکتی ہے ،مزمل قریشی
ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام حق پر ست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے اعزاز میں عشائیہ سے اظہارِ خیال
نیویارک : ۔۔۔22نومبر 2012ء 
متحدہ قومی مو ومنٹ نیویارک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں نارتھ امریکہ کے نگران ا علی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مرکزی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ارشد حسین ، نیویارک یونٹ ، ایڈوائزری کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان ، سمیت بڑی تعداد میں نیویارک میں مقیم پاکستانی برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔اس موقع پر عشائیہ کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فلسفہ ملک کے کونے کونے میں پھیل رہاہے اور اس انقلاب کے نتیجے میں قوم کی مایوسی کے دن ضرور دور ہونگے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب قوم کی سوچ میں مثبت تبدیلی آیئگی ۔انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر عشائیہ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مز مل قریشی نے کہاکہ ملک کے باشعور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں کون کون سی کا لعدم تنظیموں کے دہشت گرد شیعہ و سنیوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور دھماکے کر رہے ہیں اور سازشی عناصر ان دہشت گرد گروپوں کا نام لینے کے بجائے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بدترین آپریشن کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف 1992ء کے طرز کا آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ایم کیو ایم کے مشن و مقصد کو ناکام بنایا جاسکے اور ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کوکچل دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوکچلنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ آج ایم کیو ایم صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا تعلق غریب و متوسط طبقے سے ہے اور اس کے چاہنے والوں نے ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے اب وہ وقت دور نہیں کہ ملک میں آنے والے انقلاب کو کسی بھی سازش کے تحت روکا جاسکے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ قوم اب باشعور ہو چکی ہے اور اب پاکستان کے طو ل و عرض میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا پیغام پھیل چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہماری قوم ظالم و جابر جاگیرداروں ، وڈیروں ، نوابوں اور کرپٹ حکمرانوں کے بنائے گئے فرسودہ نظام سے نجات پائے گی۔ایم کیو ایم کی اسی مقبولیت کو دیکھ کر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارندے ایک بار پھر قوم کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں وہ شائد بھول گئے ہیں کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم پر اس قسم کے الزامت لگائے گئے اور قوم نے دیکھا کہ ظلم و جبر کے آگے ایم کیو ایم کی قیادت نے نہ تو ہتھیا ر ڈالے اور نہ ہی اپنے مقصد سے پیچھے ہٹے اور اس کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ سیٹیں لیکر ثابت کردیا کہ نیک مقصد ہو اور قائد کا عزم مضبوط ہو تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں فنا نہیں کر سکتی۔ 

ایم کیوایم حیدر آباد زون کے کارکن مرزا راشد بیگ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔22، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدر آباد زون سیکٹرآئی یونٹ 7-Bکے کارکن مرزا راشد بیگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔(آمین)

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کانوید احمد سے اظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔22،نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ ایجویئر یونٹ کے رکن نوید احمد کے برادر نسبتی محمد عثمان کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر و اراکین آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی نوید احمدسے ان کے برادر نسبتی محمد عثمان کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
کراچی:۔۔۔۔22، نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدر آباد زون سیکٹرآئی یونٹ 7-Bکے کارکن مرزا راشد بیگ ،ایم کیوایم پختون آرگنائز نگ کمیٹی لانڈھی سیکٹر یونٹ 5کے کارکن نوید احمد کی والدہ محترمہ تسلیم بی بی ،پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کورنگی ٹاؤن یونٹ 3کے کارکن آصف حسین کے والد عابد حسین ،شکار پور یونٹ ای کے انچارج نور محمد سومرو کی ہمشیرہ ،ٹنڈو الہ یار زو ن یونٹ 3-Bکے کارکن رجب علی عباسی کے والد نواز خان کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن یونٹ 12کی کمیٹی کے رکن رضوان ٖغوری کی والدہ محترمہ جوزمین کے انتقال پر بھی دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کیا ہے ۔
*****

12/22/2024 11:08:20 AM