Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمعہ 23نومبربمطابق 8 محرم الحرام ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منایاجائے گا


ایم کیوایم کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمعہ 23نومبربمطابق 8 محرم الحرام ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منایاجائے گا
 Posted on: 11/20/2012
ایم کیوایم کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمعہ 23نومبربمطابق 8 محرم الحرام ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منایاجائے گا
بعدنمازجمعہ ملک کے تمام شہروں میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پرامن مظاہرے کئے جائیں گے
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، قائدتحریک الطاف حسین نے ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منانے کے فیصلے کی توثیق کردی
پاکستان کے حق پرست عوام آزمائش کی اس گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔الطاف حسین
کراچی۔۔۔ 20 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمعہ 23نومبربمطابق 8 محرم الحرام ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں بعدنمازجمعہ ملک کے تمام شہروں میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پرامن مظاہرے کئے جائیں گے اورغزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کااظہار کیا جائے گا۔اس بات کافیصلہ آج ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منانے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔ نائن زیروپررابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس بات کابخوبی اندازہ ہے کہ میں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت ، بمباری کے ذریعے معصوم فلسطینی بچے بچیوں کی شہادت اورظلم وبربریت کے خلاف جوآوازحق بلندکی وہ بہت سے لوگو ں کو پسندنہیں آئی اورانہوں نے ایم کیوایم کے خلاف سازشیں شروع کردیں لیکن مجھے کسی کی پرواہ نہیں ہے اور میں غزہ سمیت دنیابھرمیں مظلوم عوام پر ہونے والی یلغار کی مذمت کرتارہوں گا۔ جناب الطا ف حسین نے ’’ یوم یکجہتی مظلومین غزہ ‘‘ منانے کے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان بھرکے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ 8محرم کو بھرپوراندازمیں یوم یکجہتی غزہ منائیں اوراپنے اپنے شہروں میں مظاہرے کر کے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کریں اورانہیں یقین دلائیں کہ پاکستان کے حق پرست عوام آزمائش کی اس گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ 

اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن کسی ظالم وجابر قوت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، الطاف حسین
ماضی میں بھی توپیں اور گولہ بارود حق پرستی کی آواز بند نہیں کراسکے، الطاف حسین
حق پرستانہ نظریہ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی توپنجاب کے غیرت مندعوام بھی ہرگزخاموش نہیں رہیں گے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے خلاف ظلم وجبر کا بازار گرم کیا گیا تو پنجاب کے عوام شدید احتجاج کریں گے، ایم کیوایم فیصل آباد، گجرانوالہ
قائد تحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم فیصل آباداور گجرانوالہ زون کے ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو
لندن:۔۔۔20، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر من گھڑت اور جھوٹے الزامات کے تحت ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا گیا تو پنجاب کے غیرت مندبزرگ، مائیں ، بہنیں، نوجوان اور طلباوطالبات پورے پنجاب کے عوام کو گالی نہیں بننے دیں گے اورایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر پنجاب کے کوچے کوچے میں سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم گجرانوالہ اور فیصل آباد زون کے ذمہ داران وکارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم کو کچلنے اورصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے اربوں روپے خرچ کرکے ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کئے گئے ، مختلف لوگوں کو خرید کر جعلی جماعتیں بنائی گئیں، دہشت گردوں کوایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل کرنے اور ان کے گھربار لوٹنے کے لائسنس دیئے گئے لیکن تمام تر مکروہ سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود ایم کیوایم نہ صرف زندہ رہی بلکہ حق پرستی کا نظریہ کراچی سے نکل کر پاکستان کے کوچے کوچے میں پھیل گیا اور پنجاب سمیت ملک بھرکے غیرت مند عوام اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق اور پاکستان کی محافظ اگرکوئی جماعت ہے تو وہ صرف ایم کیوایم اور اس کے قائد الطاف حسین ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک مرتبہ پھرایم کیوایم کے خلاف وہی کہانیاں دہرائی جارہی ہیں جو 19، جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سے قبل پھیلائی گئی تھیں۔ایک مرتبہ پھراسٹیٹس کو، کے حامی جاگیرداراوروڈیرے ایک دوسرے سے ہاتھ ملاکر یہ طے کررہے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے کراچی میں آپریشن کرکے ایم کیوایم کوختم کردیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر جان لیں کہ اگرکراچی میں آپریشن کرکے حق پرستانہ نظریہ اورایم کیوایم کی آواز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی توپنجاب کے غیرت مندعوام بھی ہرگزخاموش نہیں رہیں گے اوروہ بھی اس ظلم کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے ۔ہم سازشی عناصر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے غریب ومظلوم عوام کے خلاف سازشوں سے باز رہیں اور یاد رکھیں کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں ہے۔وہ دن قریب ہے کہ جب نہتے اورکمزور مگر غیرت مند پنجابی عوام ، اہل پنجاب پر لگائے گئے الزامات کے داغ مٹانے کیلئے میدان عمل میں ہونگے اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔جناب الطاف حسین نے پنجاب بھر کے کارکنان اور حق پرست عوام سے کہاکہ ایم کیوایم کو اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت حاصل ہے ،ماضی میں بھی توپیں اور گولہ بارود حق پرستی کی آواز بند نہیں کراسکے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن کسی ظالم وجابر قوت کے سامنے اپنا سرہرگز نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے کہاکہ وہ اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں، ہمت وحوصلہ سے کام لیں انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم فیصل آباد اور گجرانوالہ زون کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ ایم کیوایم ،غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی محب وطن جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا چاہتی ہے اورقائد تحریک پاکستان اور دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونے والے ہرظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں ، اگر کراچی میں ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ظلم وجبر کا بازار گرم کیا گیا تو پنجاب کے عوام ہرشہر ، قصبے اور گاؤں میں شدید احتجاج کریں گے ۔


رمشا مسیح کے خلاف جھوٹے مقدمہ کے اخراج پر الطاف حسین کی اہل وطن کو مبارکباد
اللہ تعالیٰ عدالتوں کو ہرمظلوم کے ساتھ انصاف کرنے کی ہمت وجرات عطا فرمائے ، الطاف حسین
لندن: ۔۔۔20، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رمشا مسیح کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام مظلوم پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض عناصر نے رمشا مسیح پر توہین رسالت ؐ کا جھوٹا الزام عائدکیا تھا لیکن آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس جھوٹے مقدمے کو خارج کردیا جواس بات کاثبوت ہے کہ رمشا مسیح پر بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے جھوٹے مقدمے کے اخراج پررمشا مسیح ،ان کے گھروالوں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں اوررمشامسیح کی پیروی کرنے والے وکلاء کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی تمام عدالتوں کو ہرمظلوم کے ساتھ انصاف کرنے کی مزید ہمت وطاقت اور جرات عطا فرمائے ۔ انہوں نے رمشا مسیح کا مقدمہ لڑنے اورمظلوم کا ساتھ دینے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے علاوہ دیگر اکابرین اوررہنماؤں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورانہیں زبردست مبارکباد دی۔

ایک دوسرے کے مسالک اور عقائد کا مکمل احترام کرکے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازش ناکام بناد ی جائے ، الطا ف حسین کی شیعہ و سنی عوام اور علمائے کرام سے اپیل 
مذہب اور مسلک کی بنیاد پر قتل و غارتگری اوراشتعال انگیزی پھیلانے کا عمل اسلامی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے 
محرم الحرام کے دوران اختلافی باتیں کرکے کسی دوسرے کی دل آزادی کا سبب نہ بنا جائے ، اس عمل سے 
فرقہ واریت میں ملوث سازشی عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں 
لندن:۔۔۔20، نومبر2012 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور باالخصوص شیعہ و سنی عوام ایک دوسرے کے مسالک اور عقائد کا کھلے دل سے احترام کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھر باالخصوص صوبہ سندھ کے عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری موجود ہے لیکن بعض سازشی عناصر فرقہ وارانہ قتل و غارتگری کرکے اختلافی امور پیدا کررہے ہیں اور ان کا یہ عمل مکمل طور پر اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذہب اور مسلک کی بنیاد پر قتل و غارتگری اوراشتعال انگیزی پھیلانے کا عمل اسلامی تعلیمات کے صریحاً خلاف ہے لہٰذا میری شیعہ و سنی سمیت تمام مکاتب فکر کے عوام اور علمائے کرام سے اپیل ہے کہ وہ ایم کیوایم کی جانب سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کی جانے والی عملی کاوشوں اور جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں اور اپنے درمیان مکمل طور پر ہم آہنگی ، محبت اوربھائی چارہ برقرار رکھیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام میں اختلافی باتیں کرکے دوسرے کی دل آزاری کا سبب پیدا نہ کیاجائے اس عمل سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش میں ملوث عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی گھناؤنی سازشوں پر عمل کرکے مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور شدید نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ 

کراچی کے ساحلی علاقوں سے مینگروز کے درخت کاٹ کر سمندری طوفان کی راہ ہموار کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
مینگروز کے درخت کاٹنے میں ملوث عناصر سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں ، درختوں کی کٹائی میں ملوث تمام افراد کے 
خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے 
کراچی :۔۔۔20،نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے ساحلی علاقوں سے مینگروز کے درخت کاٹنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہے اور ان درختوں کی کٹائی کے باعث پاکستان کے سمندر ی طوفان کے خطرے والے ممالک میں 16ویں نمبر پر پہنچنے پر گہری تشویش کااظہا رکیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے ساحلی علاقوں سے جو عناصر مینگروز کے درخت کاٹنے میں ملوث ہیں وہ سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں ، ان کے اس مجرمانہ عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ سمندری طوفان سے بھی کراچی اور اس کے شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انسپکٹر جنرل فاریسٹ پاکستان محمود ناصر اور دیگر ماہرین کی جانب سے بھی مینگروز کے درختوں کوکاٹنے کے عمل کو سمندری طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا گیا ہے اوران کی جانب سے واضح کہا گیا کہ مینگروز کے درختوں کی کٹائی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ساحلی علاقوں سے مینگروز کے درخت کاٹ کر سمندر ی طوفان کی راہ ہموار کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، درخت کاٹنے کاعمل فی الفور رکوا کر دوبارہ سے مینگروز کے درخت لگانے کا انتظام کیاجائے اور درختوں کی کٹائی میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

یہ 92ء نہیں بلکہ 2012ء ہے ، کراچی میں بدترین آپریشن کے اوچھے اور سازشی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سوچنے
والوں کی سوچ حب الوطنی پر مشتمل نہیں ہوسکتی ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں کا کراچی میں ریاستی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات کو نظر اندازکرنا اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ
ایم کیوایم کی پیٹ میں چھرا گھوپننے کی ناپاک منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے
کراچی کے عوام، تاجر ، صنعتکار اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری ، دہشت گردی اور قتل و غارتگری میں ملوث افراد کا خاتمہ چاہتے ہیں
لیکن ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ظلم ، تشدد اور بربریت کا نشانہ بننے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں
کراچی :۔۔۔20، نومبر2012ء 
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ جو ریاستی قوتیں ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کے طرز کے آپریشن کی منصوبہ بندی کررہی ہیں اور کراچی میں بد ترین آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہیں وہ جان لیں کہ یہ 92ء نہیں بلکہ 2012ء ہے اور ایسے اوچھے ، بد ترین اورسازشی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سوچنے والوں کی سوچ حب الوطنی پر مشتمل ہرگز نہیں ہوسکتی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں قتل و غارتگری ، فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں ،بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان کے پیچھے کونسے دہشت گرد ملوث ہیں انہیں سب جانتے ہیں لیکن یہ بات معنی خیز ہے کہ جمہوریت کے دعویدار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ایسی باتیں کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کراچی اور اس کے عوام کو مشق ستم بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور یہ ریاستی آپریشن دراصل جرائم پیشہ عناصر اور فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں صرف کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرار داد منظور کی جارہی ہے تو دوسری جانب ایک وفاقی وزیر آپریشن کی دھمکیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں اور تیسری جانب اسٹیٹس کو کی حامی ملک کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما بھی تمام تر اختلافات بھلا کر ریاستی آپریشن کi ہموارکرکے دکھائی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کی ہمدردی میں مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کو عوام کل بھی پہچانتے تھے اور آج بھی ان کے چہروں سے ایک مرتبہ پھر نقاب الٹ چکا ہے اور وہ کراچی دشمنی میں کھل کر سامنے آچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، اسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور اسٹیٹس کو کی حامی قوتوں کا کراچی میں ریاستی آپریشن پر ایم کیوایم کے تحفظات کو نظر اندازکرنا اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ایم کیوایم کی پیٹ میں چھرا گھوپنے کی ناپاک منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ڈاکوؤں ، اغواء برائے تاوان میں ملوث افراد 72بڑی مچھلیوں کے خلاف آپریشن کا ڈرامہ رچا کر اس کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ دیا گیا تھا اور اس کے پندرہ ہزار سے زائد کارکنوں کو بیددردی سے شہید کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آج بھی جو سیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی میں ریاستی آپریشن کی حمایت کررہی ہیں وہ کراچی کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے برخلاف ہے، کراچی کے عوام، تاجر ، صنعتکار اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری ، دہشت گردی اور قتل و غارتگری میں ملوث افراد کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ظلم ، تشدد اور بربریت کا نشانہ بننے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی عوام نے ایم کیوایم کے ہاتھوں میں سونپی ہے اور ایم کیوایم کے تحفظات کو نظر انداز کرکے نہ تو مفاہمت کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں بھی سازشی قوتیں ایم کیوایم کو صفہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرچکی ہیں لیکن حق آنے اور باطل مٹ جانے کیلئے ہے انشاء اللہ حق پرستی کی کٹھن راہ میں آنے والی رکاٹوں کا کارکنان ماضی کی طر ح سامنا کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر تیار ہیں ۔ 

محرم الحرام میں جو عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا سبوتاژ کررہے ہیں وہ حق کے نہیں باطل پرست قوتوں کے پیروکار ہیں ، غلام حسین چانڈیو ،مفتی فاروق عثمانی اور مزمل حسین 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ امن کو قائم رکھنے کو اولین ترجیح دی ہے، نثار احمد پنہور 
کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثا ر پنہور کی علمائے کرام اور انکے رفقاء سے ملاقاتیں 
کراچی ۔۔۔20، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثا ر احمد پنہور نے محرم الحرا م میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں مہران ٹاؤن میں واقع امام بار گاہ الحسینی کے متولی غلام حسین چانٖڈیو، دارالعلوم عثمانیہ کے مہتمم و جمعیت علمائے اسلام کراچی ڈویژن کے جنر ل سیکرٹری مفتی فاروق عثمانی اور بھٹائی کالونی میں واقع امام بار گا ہ موسیٰ کاظم کے متولی مزمل حسین اور ان کے انکے رفقاء سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کیلئے اپنا ہرممکن مثبت کردار ادا کرنے اور تعاون کی اپیل کی ۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین معین الدین احمد ، گل محمد مینگل اور ابراہیم حیدر ی کے انچارج بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ و سنی سمیت مسلم امہ کے تمام مسالک کے عوام اور علمائے کرام میں کوئی اختلاف نہیں ہے اورمحرم الحرام میں مسلک کی بنیاد پر جو عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ء کو سبوتاژ کررہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہے ہیں وہ حق کے نہیں باطل پرست قوتوں کے پیر وکار ہیں ۔ انہوں نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو تمام مسالک کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے جناب الطا ف حسین کے کردار کے مداح ہیں ۔ علمائے کرام نے شیعہ و سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ کا احترام اور آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں اور اپنے درمیان سازشی عناصر پر کڑی نگاہیں رکھیں ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت و تندرستی کیلئے دعا ئیں بھی کیں ۔اس موقع پر نثار پنہور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ من کو قائم رکھنے کو اولین ترجیح دی ہے ۔کچھ عناصر کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہ رہے ہیں ۔لیکن ہمیں اپنے باہمی اتحاد سے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے عناصر پر نظر رکھنی ہوگی ۔ 

ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔20نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم راولپنڈی زون یوسی واہ کینٹ کے کارکن منصور صدیقی کے بھائی مسرت حسین راشد ، محمود آباد سیکٹر یوسی 2کے کارکن محمد دین کی صاحبزاد ی فیضا محمد دین ، ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ پنجاب کالونی کے کارکن اعجاز سبزواری کی والدہ محترمہ زبید ہ خاتون ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 109کے کارکن عامر مصطفی کے صاحبزادے سیدہ امینہ بشریٰ ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن تیموریہ پرویز کے والد محمود پرویزاور ایم کیوایم اسپیچ کمیٹی کے کارکن نزاکت علی کے والد یونس علی خان کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)

کوئی ظالم و جابر کسی صورت بھی حق پرست عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جد ا نہیں کرسکتا 
پاکستان کے معاشی حب کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرنے والے ملک و قوم کی تباہی چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایم کیو ایم حیدر آباد زون کے انچارج و اراکین زونل کمیٹی کا مشترکہ بیان میں اظہار خیال
حیدرآباد۔۔۔20 نومبر2012 ء
کوئی ظالم و جابر کسی صورت بھی حق پرست عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جد ا نہیں کرسکتا ، ماضی میں بھی ظالموں اور سازشیوں نے حق پرست عوام پر شب خون مارا مگر انہیں حق پرستی کی ترویج سے نہیں روک سکے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے ایم کیو ایم کی کوششوں کو روکنے کیلئے باطل قوتیں ایک بار پھر سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو دہشت گردی و مذہبی انتہاء پسندی سمیت کئی حل طلب مسائل کا سامنا ہے جن کے خاتمے کیلئے موثر و فوری اقدامات کرنے کے بجائے بعض ارباب اختیار کراچی میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کرنے والے ملک و قوم کی تباہی چاہتے ہیں جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کراچی کی حق پرست عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی ریاستی آپریشنوں کا سامنا کیا اور اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی اور اب بھی وہ ہر قسم کے ظلم و جابر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں ظلم و جبر کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھے کہ ایم کیوایم اب صرف کراچی اور حیدرآباد کی جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جماعت ہے اور ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی کسی بھی اقدام کے خلاف ملک بھر کے عوام اٹھ کھڑے ہونگے اور اپنے اتحاد و اتفاق سے ظالموں اور جابروں کو انکی سازشوں سمیت ختم کردیں گے۔ 


جناب الطاف حسین نے تمام مکا تب فکر کے مابین جو پیار ومحبت قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، سید وسیم حسین 
ایم کیو ایم حیدرآباد کے وفد نے قدیم امام بارگاہ ٹنڈوغفور شاہ جہانیاں اور امام بارگاہ دادن شاہ میں جاکر وہاں کے عہدید اران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی امن و آتشی کا پیغام پہنچایا
حیدرآباد۔۔۔20 نومبر2012ء
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا بر قرار رکھنے کی کوششوں کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جا نب سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں حیدرآباد زون کے رکن زونل کمیٹی افتخار قائم خانی اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین اور سیکٹرقاسم آباد کے ذمہ داران نے قدیم امام بارگاہ ٹنڈوغفور شاہ جہانیاں میں جبکہ اراکین زونل کمیٹی راشد ممتاز ،رسول بخش میمن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وسیم حسین نے امام بارگاہ دان شاہ جاکر وہاں کے عہدید اران سے ملاقات کیں اور انہیں قائد تحریک کا پیغام پہنچایا۔ سید وسیم حسین نے کہا کہ محرم الحرام کا تقدس و احترام بے حد فضیلت واہمیت کا حامل ہے تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنے عقائد کے مطابق اس ماہ مقدس کو نہایت عقیدت واحترام و مذہبی جوش وجذبے سے مناتے ہیں اور اس موقع پر تمام مکا تب فکر کے مابین ہم آہنگی کو قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ملک بھر میں تمام مکا تب فکر کے مابین مثالی پیار ومحبت کی فضاء قائم کی ۔ امام بارگاہ کے عہدیداران نے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی کو ششوں کی تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متحدہ قو می موومنٹ کا منشور ہے، کسی اور جماعت نے کبھی غریب و مظلوم عوام کے 
مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا، زبیر احمد کا لطیف آباد میں ا پنے مختص فنڈسے تعمیر اکبر ی محبوب گراؤنڈ 
و مختلف علاقوں میں سیوریج کی لائنوں و سٹرکوں کے کاموں کے معائنے کے دوران اظہار خیال
حیدرآباد۔۔۔20 نومبر2012ء
عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متحدہ قو می موومنٹ کا منشور ہے اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہارحق پرست صوبائی وزیر زبیر احمدنے لطیف آباد میں ا پنے فنڈسے تعمیر ہونے والے اکبر ی محبوب گراؤنڈ اور مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں و سڑکوں کے کاموں کا معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ ، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ علاقے کے معززین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نہ تو ماضی میں اقتدار میں آکراپنے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا تھا اور نہ ہی آج عوامی مسائل کو فراموش کیا ہے انہوں کہا کہ ایم کیو ایم کا اقتدار میں شراکت کا واحد مقصد ہی عوام کے مسائل کو حل کرانا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ہے انہوں نے کہاکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اقتدار کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک واحد رہنما ہیں جنھوں نے اس طرز سیاست کے خلاف نہ صرف آوازبلند کی بلکہ غریب و متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ۔انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر حق پرست نمائندے عوام کو انکے جائز حقوق انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں۔ 
قا ئد تحر یک جناب الطاف حسین جو اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تقلید اور قابل تحسین ہیں، معزز و محترم شخصیات کا اظہار تشکر 
سکھر۔۔۔۔۔20نومبر، 2012ء
قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین بھا ئی کی ہدا یت پر متحد ہ قو می موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتمام 05محرم الحرام کے مو قع پر اولڈ سکھر میں عزاداروں کے لئے شر بت کی سبیل لگا ئی گئی ۔ ایم کیو ایم سکھر زون کے جو ائنٹ انچا رج شہزادہ گلفام،ارکان زونل کمیٹی آفتا ب الدین ،نعیم قریشی اور اعجا ز کھو سو نے خد مت خلق فا ؤ نڈ یشن کے رضا کا روں کے سا تھ جلو س کے راستوں کا دورہ کیا اور سیکو رٹی کی حو الے سے رضا کا روں کو پا بند کیا کہ جلو س کی ابتداسے اختتام تک عز اداروں کے سا تھ رہا جائے۔ اس مو قع پر یو سی انچا رج واراکین یو سی کمیٹی بھی مو جو د تھے جنہوں نے ما تمی جلو س کے معززین سے ملا قا تیں کیں اور اپنے بھرپور تعا ون کا یقین دلا یا ۔ ما تمی جلو س کے اختتام پر معزز شخصیا ت نے قا ئد تحر یک کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قا ئد تحر یک اتحاد بین المسلمین ،شیعہ،سنی مکا تبِ فکر اور دیگر تما م مسالک و فقہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان جس طرح بھائی چارے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تقلید اور قابل تحسین ہیں۔

محرم الحرام میں امن وامان برقرارر کھنے کیلئے تمام علمائے کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، فرید احمد خان 
میرپورخاص۔۔۔۔۔20نومبر، 2012ء
محرم الحرام میں امن وامان برقرارر کھنے کیلئے تمام علمائے کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر ثاقب کاظمی،جنرل سیکریٹری سجاد رند، عزا خانہ نور حُسین شاہ کے متولی سید ثقلین کاظمی ، عزا خانہ ظہر ا چاکی پاڑہ کے سید صغیر حُسین نقوی ودیگر سے زونل آفس پر ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج احمد رضاخان اراکین زونل کمیٹی محمود خان زئی اور ڈاکٹر ظفر کمالی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی وامن کا مذہب ہے اور اسلام ہمیں ایک دوسرے کے عقائد و مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے۔ جبکہ کچھ لوگ محض اپنے زاتی مفادات کی خاطر اسلام کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں مذہبی اختلافات و فرقہ پرستی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔انہوں نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فرقوں اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو جس طرح دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اُس سے صاف ظاہر ہے کہ دہشت گرد ملک میں معاشرتی انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے علماء اکرام سے محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی جبکہ اس موقع پر موجود تحریک نفاز فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ داران کی جانب سے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جانب اتحاد بین المسلمین کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ 

ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے کے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ کالعدم تنظیموں اور
دہشتگردوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، سعید خان اور زیشان کیانی کا مشترکہ بیان میں اظہار خیال
مظفرآباد۔۔۔۔۔ 20نومبر ، 2012 ء 
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ذمہ داران سہیل سعید خان، ذیشان کیانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح رسوا ہوں گے۔ 1992میں بدترین ریاستی آپریشن کرنے والوں کو اللہ نے بے نقاب و بے آبرو کیا اور الزامات لگانے والوں نے بالاخر اقرار کرلیا تھا کہ ایم کیو ایم ملک و قوم کی بقا و سلامتی کے منافی کوئی کام نہیں کر رہی تھی، ان اعترافات کے مختلف جنرل صاحبان کے بیانات آن ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب، متوسط طبقے کی واحد آواز ہے اور ہم قائد تحریک کے حکم پر لبیک کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کے اندر ایم کیو ایم کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن ہوا تو کشمیری عوام کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کسی مخصوص ایریا کو نشانہ بنانے کے بجائے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے کہ اتنا اسلحہ آخر کہاں سے آ رہا ہے اور ان دہشتگردوں کو پکڑے جو اسلحہ بناتے، بیچتے اور اسمگل کرتے ہیں جن سے بے گناہوں کا خون بہا یا جاتا ہے اور زمینوں پر قبضہ کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کالعدم تنظیموں ، دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، آخر لیاری کا آپریشن کیوں کر روکا گیا، دہشتگرد امن کمیٹی کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا۔ کراچی کے امن کو خراب کرنے والے کیسے دندناتے پھر رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ،پولیس اور رینجرز آخر کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جائے ، حب الوطن جماعت کے خلاف سازشوں کے تحت کوئی آپریشن مسلط کیا گیا تو کشمیری ایسی صورتحال کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔

عالم اسلام میں محرم الحرام کا تقدس و احترام اور فضیلت اہمیت کی حامل ہے، رائے خالد محمود
ملتان۔۔۔۔۔20نومبر، 2012ء
مسلمان اپنے عقائد کے مطابق محرم الحرام کو مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، فضیلت والے ایام میں تمام مکاتب فکر کے مابین مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ حق پرستی کیلئے باطل طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جس سے حق و باطل کا فرق واضح ہوتا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ملک و قوم کیلئے نعمت ہیں جو عقیدہ، مذہب اور فقہہ کی بنیاد پر عوام کو لڑانے والے عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف ڈٹ جانے کیلئے قوم کو عزم و حوصلہ دیتے ہیں۔ مذہب، عقیدے اور فقہہ کے نام پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں جن کا افراد کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنے اتحاد و اتفاق سے ان عناصر کی سرکوبی کرنی ہوگی تاکہ مذہبی ایام میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔ اجلاس میں اراکین زونل کمیٹی سمیت ٹاؤنز کمیٹی کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ 98فیصد مظلوم و محروم عوام کے بنیادی حقوق دلوانے کی جدوجہد کی ، ممتاز شاہ
قمبر شہداد کوٹ۔ ۔۔۔20نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ قمبر شہداد کوٹ زون کے جوائنٹ انچارج ممتاز شاہ و دیگر نے قمبر یونٹ A کے ذمہ داران سے الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کی اور الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایات دیں۔ انہوں نے تمام حق پرست ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کہ قائد تحریک نے ہمیشہ 98فیصد مظلوم و محروم عوام کے بنیادی حقوق دلوانے کی جدوجہد کی اور متوسط طبقے سے پڑھے لکھے ایماندار امیدواروں کو منتخب کرواکر پارلیمنٹ میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے زہنوں کو تیار رکھیں کہ ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کی سازشیں کی جارہی ہیں، اب 1992کا دور نہیں ہے اب 2012ہے اگر ایم کیو ایم پر آپریشن مسلط کیا گیا تو ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر صورت مظلوم اور محروم عوام کے غصب کئے گئے حقوق حاصل کر کے رہیں گے اور جاگیرداروں اور وڈیروں کو کہیں جائے پناہ میسر نہیں آئے گی۔

حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر ، ایم کیو ایم راولہ کوٹ زون کے انچارج سردار اکرام اور دیگر مقامی ذمہ داران کا پونچھ، ہجیرہ کا دورہ کیا ، مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنوں نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ 
ہجیرہ +راولاکوٹ۔۔۔۔۔۔۔20نومبر2102ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر طاہر کھوکھر ، ایم کیو ایم راولہ کوٹ زون کے انچارج سردار اکرام اور دیگر مقامی ذمہ داران نے پونچھ، ہجیرہ کا دورہ کیا جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنوں نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ طاہر کھوکھر نے سراڑی کے مقام پرمدرسہ جامعہ فارقیہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ایم کیو ایم تحصیل ہجیرہ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام کے دوران ہجیرہ کی درجنوں اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے ایم کیو ایم میں اپنی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں میں سردار محمد امین، صابر حسین ، خالد حمید، الطاف حسین، ،عبدالوحید، محمد ابرار خان، دلشاد خان، غلام مصطفی، حوالدار سخاوت ودیگر ہیں۔جلسہ عام سے طاہر کھوکھر کے علاوہ راولاکوٹ زون کے انچارج سردار محمد اکرام احسان الحق فاروقی، قاری محمد مرتضیٰ، صوبیدار نیاز احمد، سردار منظور احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر،زونل انچارج سردار اکرم اور دیگر نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ 

ایم کیو ایم آزا دکشمیر سے برادری عزم اور علاقائی تعصب کا خاتمہ کرنے کا عزم لیکر آئی ہے ،کچھ لوگ اپنی کھڑپینچی ختم ہونے 
کے خوف سے ایم کیو ایم کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، طاہر کھوکھر
ہجیرہ+راولاکوٹ۔۔۔۔۔۔20نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن و حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پینسٹھ سال سے اقتدار پر قابض لوگوں نے عوام کو مایوسیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ سیاسی قیادت نے لسانی، قبیلائی ، علاقائی تعصب اور برادری ازم کے بیج بو کر خطے کے عوام کو تقسیم کیا ہے ۔ ایم کیو ایم آزا دکشمیر سے برادری عزم اور علاقائی تعصب کا خاتمہ کرنے کا عزم لیکر آئی ہے ،کچھ لوگ اپنی کھڑپینچی ختم ہوجانے کے خوف سے ایم کیو ایم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کو آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست سے دور کرنے کے لئے ماضی میں مختلف حربے استعمال کیے گئے ۔کچھ لوگ آج کل بھی اس کوشش میں ہیں کہ ایم کیو ایم کو آزاد کشمیر سے نکال دیا جائے ۔ایم کیو ایم مہاجرین اور آزاد کشمیر کے عوام کی حقوق کی ترجمان جماعت ہے اور اسے عوام کے دلوں سے نکالنا اب کسی کے بس میں نہیں رہا ۔مہاجرین کو حق نمائندگی اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کسی کوشش کو ایم کیو ایم کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہجیرہ میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے والوں کے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عا م سے راولاکوٹ زون کے انچارج سردار محمد اکرام احسان الحق فاروقی، قاری محمد مرتضیٰ، صوبیدار نیاز احمد، سردار منظور احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا طاہر کھوکھر نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مایوس عوام اب ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جس نے غریب اور متوسط طبقے کو ان کے حقوق کا احساس دلایا ہے اور ان کے اندر سے قیادت کو منتخب ہونے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ایم کیو ایم میں سینکڑوں افراد شامل ہو رہے ہیں ۔ آج ہجیرہ سے سینکڑوں افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں مقبول جماعت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوتوں نے ایم کیو ایم کو پارلیمانی سیاست سے دور رکھنے کے لئے سر توڑ کوششیں کیں مگر اللہ کی مدد اور عوام کے تعاون سے ایم کیو ایم سرخرو نکلی ۔ آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کچھ مقتدر حلقوں کو ناگوار گزر رہی ہے ۔اور وہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کسی نے بھی ایم کیو ایم کی راہ میں رکاٹ ڈالنے کی کوشش کی یاایم کیو ایم کو عوامی حقوق کی جدو جہد سے باز رکھنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپو رجواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مہاجرین جموں کشمیری کا حق نمائندگی ادا کیا ہے اور پہلی مرتبہ مہاجرین کے حلقہ ہائے انتخاب میں دوسری سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم چلانا پڑی ہے۔ ایم کیو ایم سے خوفزدہ کچھ لوگ مہاجرین کی نشستوں پر طریقہ انتخاب تبدیل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کسی کو اپنے منس پسند نتائج حاصل کرنے اور جھرلو پھیرو کے ذریعے اسمبلی نشستیں حاصل کرنے اور مہاجرین کو ان کے حق نمائندگی اور حق رائے دہی سے محروم رکھنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
*****

12/22/2024 11:58:33 AM