Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بعض ریاستی قوتیں ایک بارپھر مختلف خودساختہ الزامات لگاکر ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کی طرزکاآپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، ایم کیوایم کوقربانی کابکرابنایاجارہاہے۔الطا ف حسین


بعض ریاستی قوتیں ایک بارپھر مختلف خودساختہ الزامات لگاکر ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کی طرزکاآپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، ایم کیوایم کوقربانی کابکرابنایاجارہاہے۔الطا ف حسین
 Posted on: 11/19/2012
بعض ریاستی قوتیں ایک بارپھر مختلف خودساختہ الزامات لگاکر ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کی طرزکاآپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں، ایم کیوایم کوقربانی کابکرابنایاجارہاہے۔الطا ف حسین
مختلف جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگاکر ایم کیوایم کوکچلنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، غریب ومتوسط طبقہ کے
حقوق کی واحد آوازکوخاموش کرنے کی سازش کی جارہی ہے
اسٹیٹس کوکی حامی قوتوں نے ایم کیوایم کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیااوراس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا
ایم کیوایم صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھر میں موجود ہے
کسی نے بھی ایم کیو ایم پر شب خون ماراتو پنجاب سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام سراپااحتجاج ہوں گے اورایم کیوایم کوختم کرنے
کے منصوبے بنانے والوں کوشکست کاسامناکرناہوگا
ہم حسینیت کے ماننے والے ہیں،ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے سر جھکایا تھا،نہ ہی اب جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے
کارکنان حوصلے بلندرکھیں اور ہرقسم کے حالات سامنا کرنے کیلئے ذہنی طورپرتیاررہیں
ایم کیوایم لاہوراور راولپنڈی زونوں کے کارکنوں اورذمہ داروں سے فون پر گفتگو
لندن: ۔۔۔19 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بعض ریاستی قوتیں ایک بارپھر مختلف خودساختہ الزامات لگاکر ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کی طرزکاآپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں تاکہ ایم کیوایم کے مشن ومقصدکوناکام بنایاجاسکے اور ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کوکچل دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوقربانی کابکرابنایاجارہاہے، جوعناصرایم کیوایم کوکچلنے کے منصوبے بنارہے ہیں انہیں سمجھ لیناچاہیے کہ آج ایم کیوایم صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ سندھ ،پنجاب ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھر میں موجود ہے اورملک بھرکے مظلوم عوام کا فیصلہ ہے کہ اب کسی نے بھی ایم کیو ایم پر شب خون ماراتو پنجاب سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام سراپااحتجاج ہوں گے اورایم کیوایم کوختم کرنے کے منصوبے بنانے والوں کوشکست کاسامناکرناہوگا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار آج پنجاب میں ایم کیوایم لاہوراور راولپنڈی زونوں کے کارکنوں اورذمہ داروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا اور جوملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکررہی ہے اوراس نے غریب متوسط طبقہ کے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر ملک کی سیاست میں انقلاب برپاکیا۔ایم کیویم پورے ملک میں یہ انقلاب لاناچاہتی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے غریب عوام جنہیں ہمیشہ سے دبا کر رکھاگیا وہ بھی ظالم جاگیرداروں کے چنگل سے آزاد ہوں،فیوڈل سسٹم کاطلسم ٹوٹے اورپنجاب کے مظلوم عوام بھی ظالم جاگیرداروں کے ظلم سے نجات حاصل کرسکیں مگراسٹیٹس کوکی حامی قوتیں ایسانہیں چاہتیں اسی لئے انہوں نے ایم کیوایم کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیااوراس کے خلاف طرح طرح سے سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا، ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ماضی میں بھی طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کی گئی اورعوام کو گمراہ کرنے کیلئے زہریلے پروپیگنڈے کئے گئے ۔آج ایک بارپھر،اخباری خبروں،رپورٹس اوربیانات میں کراچی میں 1992ء کی طرز کابدترین آپریشن کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اورمختلف جھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگاکر ایم کیوایم کوکچلنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔اس طرح غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کی واحد آوازکوخاموش کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ 1992ء نہیں ہے ، آج پنجاب سمیت ملک کے چپہ چپہ میں ایم کیوایم موجود ہے اور اگر کراچی میں ایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کی گئی توپنجاب سمیت ملک بھرمیں غریب ومظلوم عوام میدان عمل آکرسراپا احتجاج ہوں گے اورایم کیوایم کے خلاف تیارکی جانے والی سازشوں کوناکامی سے دوچارکریں گے۔انہوں نے پنجاب کے زونوں کے کارکنوں سے کہاکہ وہ حوصلے بلندرکھیں اور ہرقسم کے حالات سامنا کرنے کیلئے ذہنی طورپرتیاررہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم حسینیت کے ماننے والے ہیں،ہم نے ظلم کے آگے نہ پہلے سر جھکایا تھا،نہ ہی اب جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔اس موقع پر پنجاب کے زونوں کے کارکنوں اورذمہ داروں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ اگر کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف کسی بھی قسم کاظلم وجبرکیاگیاتوہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ، ہم بھی سراپااحتجاج بن جائیں گے ،ہرظلم کا سامناکریں گے اورایم کیوایم کوختم کرنے کے ناپاک منصوبے بنانے والوں کوشکست فاش سے دوچارکریں گے،ہم کسی بھی قیمت پر ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کوان کے عزم وحوصلے پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے کہ ایم کیوایم کوکچلنے اورختم کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے اورحق پرستی کابول بالاہوگا۔ 

شیعہ و سنی علمائے کرام اپنی مجالس اور خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیں ، الطاف حسین 
محرم الحرام صبر واستقلال کا مہینہ ہے جس میں حق اور باطل کی لڑائی میں فتح حق کی ہوئی اور اسلام کا نام پوری دنیا میں بلند ہوا 
لندن:۔۔۔19، نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شیعہ و سنی علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنی مجالس اور خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ محرم الحرام صبرو استقلال کا مہینہ ہے جس میں حق اور باطل کی لڑائی میں حق کی فتح ہوئی اور دین اسلام کانام پوری دنیا میں بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں جن کو ناکام بنانے کیلئے تمام مسالک اور فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نہ صر ف حق و سچ کے لئے عملی جدو جہد کو جا ری رکھیں بلکہ ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کو تسلیم کرتے ہوئے ان کاصدق دل سے احترام بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ جو عناصر محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے اورفرقہ وارانہ فسادات کروانے کیلئے معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ ملک وقوم دونوں کے دشمن ہیں اورایسے لوگوں کا کسی دین یامذہب سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں ، ذمہ داران و کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ محرم الحرام کے دوران شیعہ و سنی علمائے کرام سے مسلسل رابطہ رکھیں اور ان سے روزانہ کی بنیادوں پر ملاقاتیں بھی کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ شیعہ و سنی علمائے کرام اور عوام محرم الحرام کے دوران آپس میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی قائم رکھیں ، کسی بھی واقعہ پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ 

کراچی میں بدترین آپریشن کی دھمکیاں دینے والے وفاقی وزیرکے ہوتے ہوئے صدرآ صف زرداری اورپیپلز پارٹی کی حکومت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں 
کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد شیعہ اورسنیوں کاقتل کررہے ہیں اوردھماکے کررہے ہیں لیکن مذکورہ وفاقی وزیر 
ان دہشت گردگروپوں کانام لینے کے بجائے کراچی کے شہریوں کوبدترین آپریشن کی دھمکیاں دے رہے ہیں
مذکورہ وفاقی وزیرکے بیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ وہ کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں 
پیپلزپارٹی کے ارکان کی موجودگی میں صرف کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد کی منظوری تمام پاکستانیوں کیلئے معنی خیزہے
کیااسلحہ صرف کراچی میں ہے اور باقی پوراملک اسلحہ سے پاک ہے؟
رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، محمداشفاق، محمدانور اورسلیم شہزاد کامشترکہ بیان
لندن: ۔۔۔ 19 نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، قاسم علی رضا، محمداشفاق، محمدانور اورسلیم شہزادنے کراچی میں بدترین آپریشن کرنے کے بارے میں ایک حکومتی وفاقی وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اس وفاقی وزیرکے ہوتے ہوئے صدرآ صف زرداری اورپیپلز پارٹی کی حکومت کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ باشعورعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں کون کونسی کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد شیعہ اورسنیوں کاقتل کررہے ہیں اوردھماکے کررہے ہیں لیکن مذکورہ وفاقی وزیر ان دہشت گردگروپوں کانام لینے کے بجائے کراچی کے شہریوں کوبدترین آپریشن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ مذکورہ وفاقی وزیرکے بیان سے صاف ظاہرہوتاہے کہ وہ کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں لہٰذاہم صدرآصف زرداری سے کہتے ہیں کہ جس طرح انہیں ماضی میں اپنے ایک قریبی ساتھی کے بارے میں یہ شعر پڑھنا پڑا کہ ’’ دیکھا جو تیر کھاکے کمیں گاہ کی طرف۔۔۔اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی ‘‘ ۔کہیں ایسانہ ہوکہ انہیں مذکورہ وفاقی وزیر کے بارے میں بھی یہی شعر پڑھنا پڑے اوررومن بادشاہ جولیئس سیزر کی طرح یہ نہ کہناپڑے ، ’’ یوٹو بروٹس ‘‘ ) (You too Brutus۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج سینیٹ کے ایوان میں پیپلزپارٹی کی اکثریت کی موجودگی میں صرف کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد کی منظوری تمام پاکستانیوں کیلئے معنی خیزہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیااسلحہ صرف کراچی میں ہے اور باقی پوراملک اسلحہ سے پاک ہے؟صوبہ خیبرپختونخوا جہاں دہشت گردوں کی جانب سے آئے دن پولیس اور فوج کی چیک پوسٹیں، مسجدیں، امام بارگاہیں، اسکول اورسرکاری عمارتیں آتشگیرمادوں اوربارودکے دھماکوں کے ذریعے راکھ کاڈھیربنادی جاتی ہیں، جہاں پولیس ، ایف سی اورفوج کے افسران اورسپاہیوں کے سرقلم کردیئے جاتے ہیں اورجہاں دھماکے کرکے کسی نہ کسی حکومتی یا سول ادارے کونقصان پہنچانا روز مرہ کا معمول ہے وہاں پرخطرناک اورجدیداسلحہ کی بازیابی کیلئے قراردادیں پاس کیوں نہیں کی جاتیں؟کیا پیپلزپارٹی کے اراکین کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے کی قراردادپاس کرکے اپنی کراچی دشمنی کی ماضی کی پالیسی پر دوبارہ چلنے کاآغازتونہیں کررہے ہیں؟

فرقہ واریت کے خاتمے کی جدوجہد ، مذہبی رواداری کے قیام اورفلسطین پر جارحیت کے خلاف آواز بلند 
کرکے جناب الطاف حسین نے دلوں کو فتح کرلیا ہے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں منعقد کی گئی کانفرنس کا خیر مقدم 
پیغامات بھیجنے والوں نے جناب الطاف حسین کی جانب سے جلد ہی تمام مکاتب فکر کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالنے کے اعلان کوبھی سراہا، ریلی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی احسن کوشش اور بڑا ذریعہ ثابت ہوگی 
کراچی :۔۔۔19، نومبر2012ء 
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقدہ کانفرنس کے انعقاد کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کانفرنس سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کے نکات کو مسلم امہ سمیت مظلوم فلسطینیوں کے مسائل کا حل قرار دیا ہے ۔اسرائیلی حملوں کے خلاف کانفرنس کا خیر مقدم پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مقیم لوگوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں اپنے ٹیلی فون، فیکس اور ای میل پیغامات میں کیا ۔ پیغامات بھیجنے والوں میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنما ؤں کے علاوہ علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، بیورو کریٹ ، صحافی ، طلبہ وطالبات ، وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ ملک کی نام نہاد مذہبی جماعتیں جو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر اپنی دکانداری چمکاتے آئی ہیں وہ اسرائیل کے فلسطین پر بلاجواز حملوں کے خلاف آج بھی دوغلی پالیسی پر گامزن ہیں اور اسرائیل کے حملوں پر ببانگ دہل اور کھل کر آواز بلند کرنے کے بجائے منافقانہ کردار ادا کررہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کی سب سے پہلے مذمت کرکے اور اس کے خلاف آواز بلند کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ حق کو حق او رظلم کو ظلم کہتے ہیں چاہے اس کے نتائج کچھ بھی برآمد ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اس وقت جو نازک ترین صورتحال ہے اس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا عمل و کردار مثالی ہے ، فرقہ واریت کے خاتمے کی جدوجہد ، مذہبی رواداری کے قیام اورفلسطین پر جارحیت کے خلاف آواز بلند کرکے جناب الطاف حسین نے دلوں کو فتح کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جانب سے لندن میں رہتے ہوئے جس جرات مندی اور ہمت کا مظاہرہ کرکے اقوام متحدہ ، امریکی صدر ، برطانیہ کے وزیراعظم اور نیٹو ممالک سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو فی الفور بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ جناب الطاف حسین آج بھی حق و سچ کی خاطر ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں جناب الطا ف حسین کی جانب سے جلد ہی تمام مکاتب فکر کے عوام کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالنے کے اعلان کو سراہا اور اس ریلی کو مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کی احسن کوشش اوربڑا ذریعہ قرار دیا ۔اپنے پیغامات میں انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں ، خواتین ، بزرگوں اورنوجوانوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفت سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی ۔ 

تحریک صوبہ ہزارہ سندھ کے رہنما الیاس تنولی کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومٹ میں شمولیت 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ اور گلفراز خٹک سے ملاقات 
کراچی :۔۔۔19، نومبر2012ء 
تحریک صوبہ ہزارہ سندھ کے رہنما الیاس تنولی نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ اور گلفراز خٹک سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور غریب و متوسط طبقے کی جدوجہد تمام تر سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ حقوق کے حصول کیلئے جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے مظلوم عوام کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب متحدہ قومی موومنٹ مظلوم عوام کی حمایت سے ملک کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی ۔ ملاقات میں الیاس تنولی نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں سے دھوکے کھانے والی ہزارہ وال قوم اب اپنے دوست اور دشمن کی اچھی طرح تمیز کرچکی ہے ، ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہزراے وال قوم کا اس وقت ساتھ دیا جب ہزارہ وال قوم کو مدد کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اور جناب الطاف حسین نے مظلوم ہزارہ وال قوم کیلئے آواز بلند کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے انچارج شکیل عباسی ، جوائنٹ انچارجز وقار حسین شاہ ، ریحان رئیس اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ 

تحریکی امور کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن فیصل فجاج ڈار کا زونل انچارج عابد گجر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں دورہ
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
ایم کیو ایم گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں صوبائی تنظیے کمیٹی کے رکن فیصل فجاج ڈار نے زونل انچارج عابد گجر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے تحریکی کام کا جائز لیا انھو ں نے ڈسٹرکٹ انچارج ملک عبدالحمید اعوان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کے تمام ٹاؤنز اور یوسز کا دورہ کیا جہاں کثیر تعداد میں کارکنا ن نے ان کااستقبال کیا اور انھو ں نے تحریکی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دن دور نہیں جب پنجاب اور ملک بھر میں بھی قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفے کی گونج ہو گی کیونکہ قائد تحریک ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کی ہے اور غریب اور متوسط کی حقیقت میں نمائندگی کرتے ہوئے انھیں حکومت کے اعوانو ں تک پہنچایا ہے جو کہ پاکستان کے معروصی سیا ست کے کلچرمیں غریب آدمی کے لئے صرف ایک خواب ہی تھاانھو ں نے مزیدکہاکہ اب یہ تحر یکی ساتھیوں کام ہے کہ وہ اب قائد تحریک کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں اور پڑھے لکھے اورایمان دار لوگوں کو سامنے لائیں تاکہ وہ قائد تحریک کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ملک و قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔ اس موقعپر زونل انچارج اورڈسٹرکٹ انچارج کے ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبراحمد رضا خان لودھی بھی موجود تھے۔ 

قا ئد تحریک نے ملک اور خصوصا کر اچی میں شعیہ و سنی سمیت تما م مسا لک میں بھائی چارے کی فضا قا ئم کی ہے اور شیعہ سنی فسادات ختم کر انے میں قا ئد تحریک کا کردار قابل تقلید و قابل تحسین ہے، محمد قطب الدین
سکھر۔۔۔۔۔19نومبر، 2021ء
قا ئدتحریک جنا ب الطا ف حسین نے اپنی زندگی ملک کی عوام کیلئے وقف کر کے ایک سچا لیڈ ر ہو نے کا ثبو ت دیا ان کی شب و روز محنت کی بدولت ملک میں مذہبی فر قہ واریت کا خا تمہ ہوا۔ ان خیا لات کا اظہا ر ایم کیو ایم سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین ،جو ائنٹ زونل انچا رج شہزادہ گلفام اور نعیم قریشی نے قا ئد تحریک کی خصو صی ہدا یت پرمحر م الحرا م کے حو الے سے اما م با رگا ہ محمد شاہ کے صدر سید فا ئض علی شاہ ،اسلا می نظریا تی کو نسل پا کستان کے ممبر ،جمعیت علما ئے اسلا م پا کستان کے صو با ئی صدر مفتی محمد ابر اہیم قا دری سے ملا قات کرتے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ پا کستان بنا نے کا مقصد صرف ایک آزاد ریا ست نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد ایک ایسی ریاست کا قیا م تھا جس میں ہر شخص کو اپنی مذہبی اور سما جی آزادی حاصل ہو اور انہیں اپنے جا ئز حقوق کے حصو ل کیلئے کسی قسم کی پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑے بلکہ ہر فرو کو اس کا حق اس کی دہلیز پر میسر ہو لیکن بد قسمتی اس خو اب کی تعمیر نہیں ہو سکی اس موقع پر مختلف مکا تبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما ءِ کر ام نے قا ئد تحر یک کی اتحا د بین المسلمین کے حو الے سے کی جا نے وا لی عملی کا وشوں کوسر اہتے ہو ئے کہا کہ جب سے ایم کیو ایم وجو د میں آئی ہے قا ئد تحریک نے ملک اور خصوصا کر اچی میں شعیہ و سنی سمیت تما م مسا لک میں بھائی چارے کی فضا قا ئم کی ہے اور شیعہ سنی فسادات ختم کر انے میں قا ئد تحریک کا کردار قابل تقلید و قابل تحسین ہے۔

ایم کیوایم نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے تعاون سے امن و امان اور بھائی چارے کو برقرار رکھا ہے، سہیل یوسف 
دارلعلوم مظاہر العلوم میں مفتی علامہ فصیح صاحب ودیگر علامہ اکرام سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا
حیدر آبا د۔۔۔19نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے قیام کے اول روز سے ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقراررکھنے اور تمام مکتبہ فکر کے درمیان اخوت و بھائی چارہ قائم کرنے کیلئے جدو جہد کی اور آج انہی کی جدو جہد کا نتیجہ ہے کہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ قائم ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے رکن ورکن صوبائی اسمبلی سہیل یوسف نے دارلعلوم مظاہر العلوم میں مفتی علامہ فصیح صاحب ودیگر علامہ اکرام سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے انہیں قائدتحریک کا پیغام پہچایا ۔ اس موقع پر رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں لہٰذا ہمیں ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنا اور ایک دوسرے کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ۔ اہل بیت و شہداء کربلا سے عقیدت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم تمام مسلمان بھائیوں کے مابین امن و بھائی چارہ برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم نے ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے تعاون سے امن و امان اور بھائی چارے کو برقرار رکھا ہے اور آج آپ کے پاس آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مل جل کر کوشش کی جائے کہ شہر میں عرصہ دراز سے قائم امن و محبت کے اس ماحول کو ہم آئندہ بھی برقرار رکھیں اور یہی قائد تحریک کی خصوصی ہدایت ہے اور خواہش بھی اور اسی سلسلے میں حق پرست نمائندے ، ذمہ داران اور کارکنان ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و عوام تک قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام امن و بھائی چارہ پہنچارہے ہیں ۔

ہم سب فرقہ واریت کے خلاف متحد ہوکر ہی ملک میں امن و امان قائم کرسکتے ہیں، سید وسیم حسین
ایم کیوایم کے وفد نے محرم الحرام کے سلسلے میں ٹنڈوآغا کے ممتاز حیدری سولنگی اور انجمن سفینہ حسینی و درگاہ مصری شاہ کے
جعفر شاہ سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا 
حیدر آبا د۔۔۔19نومبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد زون کے جوائنٹ انچارج نوید شمسی ورکن زونل کمیٹی ریئس حیدر اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے محرم الحرام کے سلسلے میں ٹنڈوآغا کے ممتاز حیدری سولنگی اور انجمن سفینہ حسینی و درگاہ مصری شاہ کے جعفر شاہ سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا کہ ہم قائد تحریک کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مذہبی روادری بھائی چارے اور شہر میں ا من و بھائی چارے کے فرو ع کے لئے حاضر ہوئیں ہیں اوریہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مقد س مہینہ میں امن و امان کو برقرار رکھے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے تمام حق پر ست نمائندوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس ماہ خصوصی طور پر مساجد و امام بارگاہوں سمیت عزاداری کے مقامات جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقین بنائے اور انشا اﷲ آپ کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال میں امن و امان کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے اور ہم سب فرقہ واریت کے خلاف متحد ہوکر ہی ملک میں امن و امان قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اوراس سلسلے میں آپ کو ایم کیو ایم کا مکمل تعاون حاصل رہے گا انجمنوں کے عہدیداران نے قائد تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ اہم مذہبی موقعوں پر بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر سے بہتر طریقہ سے ادا کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلانا چاہیے، سید وسیم حسین 
محرم الحرام سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائے اوراپنے اپنے علاقوں میں شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھی جائے، اکرم عادل 
محرم الحرام کے سلسلے میں پی ایس 45 اور DSPسٹی کے آفسزمیں امن وامان کے حوالے سے انتظامیہ سے میٹنگ کی
حیدر آبا د ۔۔۔19نومبر2012ء
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے محرم الحرام کے سلسلے میں پی ایس 45 کے آفس اور رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے ڈی ایس پی سٹی کے آفس میں امن وامان کے حوالے سے انتظامیہ سے میٹنگ کی جس میں ڈی ایس پی سٹی احمد قریشی ، ڈی ایس پی اعجاز بھٹی ،مہتاب احمد اور فورٹ ،سٹی ، پھلیلی ،پنہاری ،مارکیٹ ،سخی پیر تھانوں کے ایس ایچ اونے شرکت کی ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایات کے مطابق حق پرست نمائندے شہر بھر میں امن وامان قائم رکھنے میں کوشاں ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی یہ میٹنگ اسی تسلسل کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں اوراپنے اپنے علاقوں میں شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھی جائے ۔ جبکہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہاکہ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہم سب کی ذمہ دارای ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر سے بہتر طریقہ سے ادا کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان قیام امن اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کوشاں ہے اور کوششوں میں انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ 

پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور عدم استحکام کو فروغ کو دینا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ 
معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے قائد ہر حال میں ملک بھر میں امن وسلامتی کے خواہاں ہیں
میرپورخاص۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ میرپور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمدالطافی ، اراکین زونل کمیتی محمودخان زئی اور ڈاکٹر ظفرکمالی نے سیکٹر Aمیں واقع گلشن مسجد میں اہلسنت ولجماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں مولانا رشید صاحب ، مولانا عطا اللہ شیخ ، مولانا محمد قاسم ودیگرشامل ہیں ۔ ملاقات میں ایم کیوایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے اہلسنت ولجماعت کے رہنماؤں سے محرالحرام میں امن وامان برقرار رکھنے ، افہام وتفہیم اور بھائی چارہ، ایک دوسرے کے عقائد اورمسالک کے احترام کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور عدم استحکام کو فروغ کو دینا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے قائد ہر حال میں ملک بھر میں امن وسلامتی کے خوہاں ہیں ۔ اس موقع پر زون کے ذمہ داران نے علماء اکرام سے امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردارادا کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ آپ تمام علماء اکرام معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے اور ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دے کر معاشرے سے نفرت کی آگ کو ختم کرسکتے ہیں ۔ جس پر علماء اکرام نے انہیں اپنے بھر پور تعاون کو یقین دلایا اور قائد تحریک کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ 

جناب الطاف حسین نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ جارحیت کے خلاف 
سب سے پہلے احتجاجی اور مذمتی بیان دیا، فہیم احمد الطافی
میرپورخاص۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
امت مسلمہ کا بچہ بچہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز حق بلند کریگا، اس عزم کا اعادہ حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے میرپورخاص میں معزز صحافی حضرات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ جارحیت کے خلاف سب سے پہلے احتجاجی اور مذمتی بیان دیا جسکی کاپیاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے معزز صحافی حضرات سمیت مختلف عمائدین شہر میں تقسیم کیں اس موقع پر زونل رُکن محمودخان زئی اور اعجازاحمد بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے شعبہ زندگی کے مختلف افراد کہا کہ قائد تحریک اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر صدمے سے دوچار ہیں اور انہوں نے نہ صرف پاکستانی حکومت بلکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور امریکی صدر اوبامہ سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اثررسوخ استعمال کرائیں اور معصوم وبے گناہ لوگوں پر ہونے والے ظلم وذیادتی کو روکیں ورنہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی فہیم الطافی نے کہاحکومت پاکستان سمیت پاکستان کا بچہ بچہ اس ظلم وبربریت کی کھل کر مذمت کرتاہے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید وزخمی ہونے والے معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری اُمت مسلمہ کو عقائد ومسالک اور فرقہ وایت سے بلند ہو کر اتحاد بین المسلمین کے لیے سوچنا ہوگا کیونکہ اسی میں ہماری اور ہماری نسلوں کی بقاء ہے 

قائد تحریک نے ہمیشہ معاشرے میں بھائی چارے، امن و امان اور افہام و تفہیم کا آفاقی درس دیا کہ ہم سب 
ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کا دل سے احترام کریں۔ محترمہ ہیر سوہو
ٹھٹھہ زون۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
محروم الحرام حق و سچائی کیلئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درست دیتا اسلامی مہینہ ہے جسے عقیدت و احترام سے منانا لازم ہے اور ایم کیو ایم کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے الفت، محبت اور امن و سکون سے زندگی گزاریں ۔ ان خیالات کا اظہار رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ہیر سوہو نے زونل انچارج محمد عیسی جوکھیو و دیگر اراکین زونل کمیٹی کے ہمراہ ٹھٹھہ کی مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر سید جاوید شاہ اور منتظمین سید دلشاد شاہ امیر خانی اور دیگر ضلع کی مختلف امام بارگاہوں شریازی امام بارگاہ ٹھٹھہ، شکر الاہی امام بارگاہ ٹھٹھہ ، الحسنی امام بارگاہ گھارو، الحسینی امام بارگاہ سجاول اور میرپور بٹھورو امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ معاشرے میں بھائی چارے، امن و امان اور افہام و تفہیم کا آفاقی درس دیا کہ ہم سب ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کا دل سے احترام کریں۔ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی دہشتگردی کا مقصد ملک میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تفریق و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ ملک وقوم کو ترقی کی منازل طے کرنے سے روکا جائے مگر ان سازشوں کو ایم کیو ایم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اور قائد تحریک کی جانب سے عملی طور پر اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے روز و شب مصروف عمل رہے گی ۔ اس موقع پر تمام امام بارگاہوں کے شیعہ علمائے کرام اور سربراہان نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زبردست انداز سراہا۔

ضلع نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے عوام پرانے چہروں کو بار بار ووٹ دینے سے تنگ آچکے ہیں، خیر بخش سمالانی
ماضی میں کسی نے عوام کی توقات کے مطابق کچھ کام نہیں کیا۔ حاجی محمد پناہ جتوئی
نصیر آباد زون ۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حیسن نے فرقہ وارانہ فسادات کے عفریت کا خاتمہ کیا اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ نصیر آباد زون کے انچارج خیر بخش سمالانی نے کیا۔ اس موقع پر جتوئی گروپ کے سربراہ محمد پناہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو پارلیمنٹ کے ایوانوں میں پہنچایا کیونکہ عوام پرانے چہروں کو بار بار آزمایا اور ان سے بری طرح مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ ماضی میں انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ اب عوام کی امیدیں پوری طرح ایم کیو ایم کی جانب لگی ہوئی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار منتخب ہوکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شب و روز کام کرنے میں کامیاب رہیں گے اور پارلیمنٹ میں منتخب ہونے کے بعد غریب عوام کو انکے حقوق دلوائیں گے۔

بدین میں محرم الحرام میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مذہبی جماعتوں کے علمائے کرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی 
بدین۔۔۔۔۔19نومبر، 2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے سلسلے میں ایم کیو ایم بدین زون کے انچارج عقیل الدین و اراکین زونل کمیٹی نے اہل تشیع اثنا عشری بدین کے صدر رضا علی خواجہ، امان اللہ کورائی متولی امام بارگاہ سجادیہ اور مولانا عبدالستار چاوڑو دیوبندی اور اہل سنت کے حافظ محمد میمن مدرسہ و دارالعلوم سے ملاقات کی اس موقع پر عقیل الدین نے قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ اور شہر میں امن و امان کے حوالے سے قیام امن کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں سمیت عزاداران کے تمام جلوسوں کے امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن اور سازشی لوگوں پر کڑی نظر رکھیں، محرم الحرام میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مذہبی جماعتوں کے علمائے کرام نے تعاون کا یقین دلایا اور خاص کر اثنا عشری کو بدین کے صدر رضا علی خواجہ اور امان اللہ کو رائی متولی امام بارگاہ سجاویہ نے قائد تحریک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

12/22/2024 12:02:00 PM